DailyNews

Watford community forum meeting held in supervision of Ch M Afsar

وٹفورڈ کمیونٹی فورم کا اجلاس زیر صدارت چوہدری محمد افسر

وٹفورڈ کمیونٹی فورم کا اجلاس زیر صدارت چوہدری محمد افسر منعقد ہوا۔ اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ پروفیسر لیاقت علی خان کی وفات کے بعد یہ پہلا اجلاس تھا۔ اجلاس میں ممتاز کشمیری رہنما پروفیسر لیاقت علی خان کی کشمیر کے حوالے سے خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا گیا اور اس بات کا عہد کیا گیا ان کا مشن جاری رہے گا۔ اجلاس میں فورم کو مزید موثر طور پر کام کرنے کے لیے نئے عہدیداران کا انتخاب کیا۔ صدر وٹفورڈ کمیونٹی فورم چوہدری محمد شاہپال، سینئر نائب صدر چوہدری محمد افسر، سرپرست اعلیٰ چوہدری عبدالمجید، جنرل سیکرٹری و انچارج میڈیا لائق علی خان، ترجمان کمیونٹی فورم امجد امین بوبی، شہزاد مجید، یوتھ آرگنائزر فورم منظور شاہ ایڈووکیٹ، ایڈوائزر شامل ہیں۔ کچھ عہدیداران کا انتخاب آئندہ اجلاس تک ملتوی کردیا گیا ہے۔ دوران اجلاس فورم میں شامل ہونے کے لیے مزید ممبر سازی پر زور دیا گیا۔ اگلا اجلاس ستمبر تک ملتوی کردیا گیا۔

Watford; Watford community forum meeting was held in supervision of Ch Mohammad Afsar, In the meeting contributions of Professor Liaqut Ali Khan were praised.

 

Show More

Related Articles

Back to top button