DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; Zain Ahmed achives 1st position in B.A exams

غریب ریڑھی بان کے بیٹے بوائز ڈگری کالج دولتالہ کے طالب علم نے بی اے کے امتحان میں پہلی پوزیشن لے لی

غریب ریڑھی بان کے بیٹے بوائز ڈگری کالج دولتالہ کے طالب علم نے بی اے کے امتحان میں پہلی پوزیشن لے لی، والدین کی غربت کی وجہ سے مزید تعلیم جاری نہیں رکھ سکتا طالب علم زین احمد کا موقف، تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج کا ڈگری سیکشن کا مجموعی ریزلٹ ناقص ہونے کے باوجود ایک غریب ریڑھی بان کے بیٹے نے بی اے کے امتحان میں ناصرف فرسٹ پوزیشن لی بلکہ کالج میں بھی ٹاپ کرلیا، طالب علم زین احمد کا والد محمد احمد ٹھاکرہ موڑ میں جلیبیاں اور پکوڑے بیچ کر بڑی مشکل سے بچوں کو حلال رزق کھلا رہا ہے، طالب علم کا کہنا ہے کہ وکیل بننا میرا خواب تھا لیکن افسوس والدین کی غربت اور گھریلو حالات نے میرے خواب کی تکمیل نہ ہونے دی، میری اس کامیابی کے پیچھے ہماری غربت اور والدین کی دعائیں ہیں، اس ہونہار طالب علم کی شاندار کامیابی پر پرنسپل پوٹھوہار سائنس کالج دولتالہ مرزا تجمل حسین، جنرل کونسلر یوسی نڑالی ملک محمد خالد اور اہل علاقہ نے والدین کو مبارک باد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

Gujar Khan; Zain Ahmed has achieved 1st position at B.A exams at gov boys degree college, Zain’s father Mohammad Ahmed sells jalabi and pakora at Takhra Morr in Daultala.

کالج موڑ تا پٹرول پمپ مین روڈ تالاب کا منظر پیش کرنے لگی

 کالج موڑ تا پٹرول پمپ مین روڈ تالاب کا منظر پیش کرنے لگی، روڈ کے کنارے بڑی بڑی عمارتوں کی نکاسی اور پارکنگ نہ ہونے سے شدید ٹریفک جام، راہگیروں اور مسافروں کا پیدل چلنا بھی محال اہل علاقہ کا حکام بالا سے اصلاحِ احوال کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق دولتالہ گوجرخان روڈ کالج موڑ تا پٹرول پمپ چھٹی کے اوقات میں شدید ٹریفک جام، بارش میں مین شاہراہ تالاب میں تبدیل ہوجاتی ہے، روڈ کے کنارے بنی ہوئی بلڈنگ کے مالکان اپنی پارکنگ رکھی ہے ناہی نکاسی کا کو ئی انتظام، بارش کا پانی سڑک پر بہنے کا سوا کہیں جاہی نہیں سکتا، سکول اور کالج میں چھٹی کے اوقات کے دوران حالات اور بھی ناقابل بیان ہوجاتے ہیں، سڑک کنارے تعمیر عمارتوں میں پرائیویٹ تعلیمی ادارے کھل چکے ہیں اور پارکنگ نہ ہونے کی وجہ سے گاڑیاں روڈ کے بیچوں بیچ کھڑی ہوجاتی ہیں، راہگیروں اور مسافروں کو پیدل چلنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اہل علاقہ نے حکام بالا سے اصلاحِ احوال کا مطالبہ کیا ہے۔

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button