DailyNewsHeadline

British Pakistani family from Bradford robbed on gun point near New Islamabad airport

نیواسلام آباد ائیر پورٹ پر ڈکیتی کی پہلی واردات برطانوی نژاد فیملی کو لوٹ لیا گیا

 گزشتہ روز برطانیہ کے علاقے کیتھلے سے تعلق رکھنے والے چکسواری آزاد کشمیر کے رہائشی چوہدری خالد اور ان کی فیملی کو گن پوائنٹ پر لوٹ لیا گیا چوہدری خالد اور ان کی فیملی جو پاکستان میں شادی کے سلسلے میں برطانیہ سے روانہ ہوئے تھے اسلام آباد ائیر پورٹ سے جیسے ہی گھر کے لیے نکلے ائیر پورٹ سے دس منٹ دور ہی گئے تو راستے میں پولیس وردی اور پولیس کی گاڑی نے رکنے کا اشارہ کیا تو ڈرائیور نے گاڑی روک لی اور ڈاکو جو کے پولیس وردی میں ملبوس تھے سب پر پستول تان لیے برطانوی پاونڈ اور سب کچھ لے کر رفو چکر ہوگئے ادھر کیتھلے میں چوہدری خالد اور ان کے عزیزو اقارب نے سخت احتجاج کرتے ہوئےکہا کہ اس سے پہلے بھی بہت سے ایسے واقعات ہو چکے ہیں اوورسیز کو کوئی بھی حکومت تحفظ نہیں دے سکی ادھر پہلے ہم پی آئی اے کے ہاتھوں مہنگے ٹکٹ خرید کر لٹ جاتے ہیں پھر آگے جا کر ڈاکوؤں کے ہاتھ رہی سہی کسر نکل جاتی ہے ہم اتنی محنت کر کے پیسے کما کما کر زرمبادلہ بھیجتے ہیں پھر بھی ہم کو تحفظ نہیں فراہم کیا جاتا ۔ نئی حکومت جو بننے جارہی ہے اس کو اس پر سب سے پہلے نظر ثانی کرنی چاہئے اور اوورسیز کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے عمل کرایا جائے۔

Rawalpindi; A British Pakistani family from Keighley, Bradford had just arrived at new Islamabad airport and were heading home to Chakswari, AJK, When they were stopped by armed gang dressed as police men.

Ch Khalid  and his family who had arrived for family wedding were stripped of all the cash and expensive goods as the gang fled after committing robbery.

Ch Khalid and family were left devastated and have asked for notice to be taken and overseas families to be given security when arriving at the airport.

 

 

Show More

Iftikhar Warsi

Tel 0044-7445881151

Related Articles

Back to top button