DailyNewsHeadline

China; Pakistan under15 football team defeat Hong Kong

چین میں جاری پیس کپ انٹرنیشنل انڈر15 فٹبال ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم کی زبردست کارکردگی ٹیم ہانگ کانگ کو شکست

چین کے شہر شن یانگ میں جاری پیس کپ انٹرنیشنل انڈر15 فٹبال ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم کی زبردست کارکردگی ٹیم ہانگ کانگ کو شکست دے کر کواٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر گئی۔اس سے قبل پاکستانی ٹیم پول میچ میں نائجیریا سے دو گول سے شکست کھا گئی تھی اس میچ میں کیپر اور کپتان کے زخمی ہونے کے باعث کھیل نہ سکے تھے پاکستان کو باقی ٹورنامنٹ کھیلنے کے لیے ہانگ کانگ سے میچ جیتنا لازمی تھا اس میچ میں دونوں ٹیموں نے زبردست کھیل کا مظاہرہ کیا اعصاب شکن مقابلے کے بعد میچ کے آخری منٹوں میں پاکستان نے گول کر کے نہ صرف ہانگ کانگ کو شکست دے دی بلکہ کواٹر فائنل کے لیے بھی کوالیفائی کر لیا۔میچ میں کپتان حماد اعجاز ،سمیع اللہ بھٹی اور ذوالقرنین نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔

China; The Pakistan under 15 football team have defeated Hong Kong to qualify for quarter finals of Peace cup being held In China. The Pakistan team has three players from Kallar Syedan.

 

Show More

Related Articles

Back to top button