DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; Man shot and injured in Jhanda

گوجرخان، جھنڈا میں گھر کے باہر دوافراد نے فائرنگ کر کے نوجوان کو زخمی کر دیا

گوجرخان، جھنڈا میں گھر کے باہر دوافراد نے فائرنگ کر کے نوجوان کو زخمی کر دیا پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی تفصیلات کے مطابق عامرشہزاد جو کہ آٹو سپیئر پارٹس کا کام کرتا ہے گزشتہ رات ساڑھے نو بجے جھنڈا گوجرخان میں واقع اپنے گھر کی طرف جارہا تھا کہ گھر کے قریب دو نامعلوم افراد نے اس پر فائرنگ کرکے اسے زخمی کر دیا جسے فوری طور پر تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال گوجرخان پہنچایا جائے طبی امداد کے بعد راولپنڈی ریفر کر دیا گیا پولیس تھانہ گوجرخان نے عامرشہزاد کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے 

Gujar Khan; Amir Shezad a auto spare parts worker was shot and injured near his home in Jhanda, Amir was taken to THQ hospital in Gujar Khan from where he was transferred to Pindi, Gujar Khan police are investigating the incident.

گوجرخان شہر کی تعمیر وترقی کیلئے جو وعدے کئے تھے ان کو ضرور پورا کرونگا , شاہد صراف

گوجرخان شہر کی تعمیر وترقی کیلئے جو وعدے کئے تھے ان کو ضرور پورا کرونگا کچھ کام تاخیر کا شکار ضرور ہوئے لیکن جلد مکمل کر لیا جائے گا شہری حدود میں پارک جلد عوام کی تفریح کیلئے کھول دیے جائیں گے شہر بھر کے نالوں کی صفائی کا کام ہنگامی بنیادوں پر جاری ہے ان خیالات کااظہار چیئرمین بلدیہ شاہد صراف نے پوٹھوہار پریس کلب کے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عوام کے کے مسائل اور مشکلات سے بخوبی آگاہ ہیں صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر کیا جا رہا ہے اس حوالہ سے غفلت اور نااہلی برداشت نہیں ہوگی جبکہ شہری حدود میں بنائے جانے والے پارک کی گرل وغیرہ لگ چکی ہیں دوسرے پارک پر بھی کام جاری ہے انشاء اللہ جلد ہی یہ مکمل ہوجائیں گے شاہد صراف نے مزید کہا کہ میں نے اہل گوجرخان سے جو وعدہ کیا تھا کہ شہر کی تعمیر وترقی اور خوبصورتی کیلئے وہ ضرور پورا کر کے دکھاؤں گا

گوجرخان، شادی بیاہ کی تقریبات میں آتش بازی پرپابندی کے باوجود دیدہ دلیری کے ساتھ جاری

گوجرخان، شادی بیاہ کی تقریبات میں آتش بازی پرپابندی کے باوجود دیدہ دلیری کے ساتھ جاری ، مقامی پولیس کی طر ف سے کوئی ایکشن نہ لینے سے شادی بیاہ کی تقریبات کی خوشی ساری رات آتش بازی اورگولوں کی گونج سے شہریوں کا سکون غارت ہو کر رہ گیا ہے پولیس کی طرف سے کوئی ایکشن نہ ہونے سے آتش بازی کا سلسلہ دیدہ دلیری کے ساتھ جاری ہے 

میلے کچیلے لباس اور آٹا گوندھنے والی جگہ کو صاف نہ رکھنے والے تندوروں کیخلاف ایکشن

محکمہ فورڈ اتھارٹی تندوروں پر صفائی ستھرائی کے نظام کو بھی چیک کریں تندوروں پر کام کرنے والے کاریگروں کے لباس صاف ستھرے اور سروں پر ٹوپیاں وغیرہ لگانے کا پابند بنایا جائے اور جہاں آٹا وغیرہ گوندھتے ہیں جگہ صاف ستھری ہونی چاہیے عوامی سماجی حلقوں نے محکمہ فورڈاتھارٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ گوجرخان شہر میں تندروں وغیرہ کو بھی چیک کیا جائے اور صفائی ستھرائی کے نظام کو چیک کیا جائے صفائی نہ رکھنے گندے برتن استعمال کرنے اور کاریگروں کے میلے کچیلے لباس اور آٹا گوندھنے والی جگہ کو صاف نہ رکھنے والے تندوروں کیخلاف ایکشن لیا جائے

پولیس تھانہ گوجرخان کی منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی، دو ملزمان کو گرفتار

پولیس تھانہ گوجرخان کی منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی، دو ملزمان کو گرفتار کر کے چرس برآمدکر لی اور منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے پولیس تھانہ گوجرخان نے دوران گشت وجاہت علی سے چار سو گرام چرس اور خرم شہزاد سے دو سو گرام چرس برآمد کر کے ان کیخلاف تھانہ گوجرخان میں کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے

آئیسکو گوجرخان کے جاری اعلامیہ میں صارفین کو خبردار

آئیسکو گوجرخان کے جاری اعلامیہ میں صارفین کو خبردار کیا ہے کہ حالیہ مون سون میں گیلے ہاتھوں سے برقی آلات کو نہ چھوئیں واپڈا کی تنصیبات سے دور رہیں برسات کے موسم میں واپڈا کے کھمبوں میں کرنٹ بھی آسکتا ہے کسی بھی بجلی کی ہنگامی صورتحال میں فوراً ہیلپ لائن 118یا 51-3511139پر رابطہ کریں اور بچوں اور جانوروں کو کرنٹ والی جگہ پر نہ جانے دیں ٹوٹی ہوئی تاروں کے نزدیک ہرگز نہ جائیں اور اس کی فوری اطلاع مندرجہ بالا نمبرز پر دیں س

Show More

Related Articles

Back to top button