DailyNewsKahuta

Kahuta; Land owner stopped from building house in his land in Thoa Khalsa

علاقہ تھوہا خالصہ میں شہری کو اپنی ہی زمین پر تعمیرات سے زبردستی رک دیا گیا

یوسی مٹور کے علاقہ تھوہا خالصہ میں شہری کو اپنی ہی زمین پر تعمیرات سے زبردستی رک دیا گیااعلی حکام سے نوٹس لینے کی اپیل۔تفصیل کے مطابق محمد اعجاز الحق سکنہ تھوہا خالصہ نے صحافیوں کو بتایا کہ وہ اپنی ملکیتی اراضی خسرہ نمبر 3791 میں تعمیرات کر رہا تھا کہ مسمات (ز- ب )سکنہ تھوہا خالصہ نے خسرہ نمبر 3670 کا سٹے حاصل کر لیا اور تعمیرارت سے روک دیا۔ جس پر میں نے درخواست نشاندی گزاری محکمہ مال نے مورخہ 11 جولائی کو نشاندی عمل میں لائی جس پر میرا موقف درست ثابت ہوا کہ خسرہ نمبر3791 میری ہی ملکیت ہے لیکن اس کے باوجود مسمات زیتون بیگم اپنی بیٹی (ع -م)جو کہ اسلام آبادایک اعلیٰ عہدے پر فائز ہے اور اپنے داماد جواحساس ادارے کا ملازم ہے کے ساتھ ملکر پولیس اور مختلف طریقوں سے مجھے ہراساں کر رہے ہیں جبکہ میں اپنی جائیداد کو استعمال کرنے کا قانونی اور آیئنی حق رکھتا ہو ں جس کو پامال کیا جارہا ہے ۔میری ارباب اختیا ر سے اپیل ہے کہ اس کانوٹس لیتے ہوئے مجھے انصاف دلایا جائے۔

Kahuta; The authorities were asked to take notice, when Mohammad Ijaz Ul Haq of Thoa Khalsa was stopped building his house in the land he owned, The construction was stopped after police and his daughter intervened.

تحصیل انتظامیہ کی نااہلی کہوٹہ شہر میں ناجائز تجازوات کی بھر مار شہر میں پیدل چلنا مشکل ہو گیا

تحصیل انتظامیہ کی نااہلی کہوٹہ شہر میں ناجائز تجازوات کی بھر مار شہر میں پیدل چلنا مشکل ہو گیا ایم سی کہوٹہ کے افسران و اہلکار ریڑھی بانون اور چھاپہ فروشوں سے روزانہ کی بنیاد پر بھتہ وصول کر تے ہیں اور کئی ملازمین مفت سبزی و فروٹ اپنے اپنے گھروں کو لے کر جاتے ہیں اور اسی وجہ سے آج دن تک ناجائز تجازوات مافیا کے خلاف کاروائی عمل میں نہیں لائی جاتی عوامی و سماجی حلقوں نے اعلیٰ حکام بالا سے فوری طور پر نوتس لینے کی اپیل کی ہے۔

وائس چیئرمین یوسی ہوتھلہ اسد محمود ستی اور جنرل کونسلر راجہ گلزار احمد المعروف گلزاری کی طرف سے ایم پی اے راجہ صغیر احمد کو مبارکباد

وائس چیئرمین یوسی ہوتھلہ اسد محمود ستی اور جنرل کونسلر راجہ گلزار احمد المعروف گلزاری کی طرف سے ایم پی اے راجہ صغیر احمد کو مبارکباد۔ تفصیل کے مطابق حالیہ جنرل الیکشن؂میں عوام علاقہ کی ہر دلعزیز شخصیت خادم اعلیٰ پی پی سیون راجہ صغیر احمد کو رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہونے پر کہوٹہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیات وائس چیئرمین یوسی ہوتھلہ اسد محمود ستی اور جنرل کونسلر راجہ گلزار احمد المعروف گلزارینے دلی طور پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ راجہ صغیر احمد عوام سے محبت کر نے والے ایک حقیقی عوامی لیڈر ہیں جو علاقے کی عوام سے بخوبی واقف ہیں انشاء اللہ حلقہ پی پی سیون میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے اب حقیقی تبدیلی آئے گئی ۔

رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمدکا دورہ یوسی پنجاڑ۔سوڑ کے مقام پر کرنل(ر) مسعود احمد عباسی کی طرف سے دیے گے استقبالے سے خطاب

رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمدکا دورہ یوسی پنجاڑ۔سوڑ کے مقام پر کرنل(ر) مسعود احمد عباسی کی طرف سے دیے گے استقبالے سے خطاب ۔کثیر تعداد میں اہلیان علاقہ نے شر کت۔حلقہ پی پی سات کی عوام نے 25جولائی ایک تاریخ ساز فیصلہ کیا ہے ۔ آزاد حثیت سے جو اعتماد مجھ پر کیا اس کا بدلہ اتاروں گا ۔عوام نے حلقے کو پسماندہ رکھنے والوں کو اپنی ووٹ سے مسترد کیا ہے ۔ ا نشاء اللہ ان کی امنگوں پر پورا اترتے ہوئے ان کا خادم بن کر خدمت کروں کا عوام نے جس توقع کے ساتھ مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا ہے انشاء اللہ اس پر پورا اتروں گا ۔ ان خیالات کا اظہارخادم اعلیٰ پی پی سات MPAراجہ صغیر احمدنے یونین کونسل پنجاڑ کے گاؤں سوڑ میں کرنل(ر) مسعود احمد عباسی کی طرف سے دیے گے استقبالے سے خطاب کی طرف سے دیے گے استقبالے میں موجود اہلیان علاقہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر معر وف سیاسی وسماجی شخصیت عبد القدوس عباسی ،لیفٹینٹ عطا محمد عباسی،صوبیدار فارص عباسی ،ماسٹر آفتاب عباسی ،حاجی فیض محمد عباسی،کامران اشرف عباسی،عمران عباسی،وقار کیانی،ساجد کیانی،عبدالغفار چوہان،نصیر چوہان،راجہ ظفر اقبال ،حاجی غلام فاروق،ماسٹر عبد الروف عباسی،نعیم احمد عباسی راشدمبارک عباسی ،شعیب عباسی ، ضمیر عباسی ،راجہ ثقلین آف ممیام، راجہ عبرت اقبال سمیت دیگر افراد موجود تھے اپنے خطاب میں کرنل(ر) مسعود احمد عباسی اورلیفٹینٹ عطا محمد عباسی نے کہا کہ راجہ صغیر احمد کی کامیابی اللہ پاک کا کرم اور ان کی ان کی اپنی ذاتی محنت شامل ہے انہوں نے دس سال عوام سے ایک محبت کا رشتہ قائم کیا جس کا رزلٹ عوام نے ان کو 25جولائی کو دے دیا ہے۔ انہوں نے کہا راجہ صغیر احمد جس بھی جماعت جاہیں ہم ان کے ساتھ ہمیں پتہ ہے کہ وہ جو بھی فیصلہ کریں گے عوام اور اہلیان علاقہ کے حق میں کریں گے انہوں نے جو بھی فیصلہ کیا ہے وہ عوام کے مفادات میں کیا ہے انشاء اللہ ہمارے حلقے میں ترقیاتی کاموں کے حوالے تبدیلی آگے گئی ۔

معروف سیاسی وسماجی شخصیت عبد المجید مغل سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سات نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو

معروف سیاسی وسماجی شخصیت عبد المجید مغل سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سات نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پچیس جولائی کو عوامی مینڈیٹ کو چوری کیا گیا ملک عوام کی دل میں آج بھی میاں محمد نواز شریف ہیں ۔ عوام کے فیصلوں کو ردو بدل کیا گیا ہے ۔الیکشن کمیشن اگر مخلص ہیں تو جن جن حلقوں کو کھولنے کی درخواستیں دی جاتی ہے ان کو منظور کر یں ناں کہ ان کو سنے بغیر ہی مسترد کریں انہوں نے کہا کہ عوام پر اپنے فیصلے مسلط ناں کیے جاہیں بلکہ عوام کے فیصلوں کی بھی قدر کی جائے ۔میاں محمد نواز شریف کو عین الیکشن کے وقت جیل میں لے جانا بھی سمجھ سے بالا تر ہے جب کئی ماہ سے فیصلہ محفوظ ہو چکا تھا تو وہ الیکشن کے پاس ہی سنانا ضروری تھا وہ الیکشن کے بعد بھی سنایا جا سکتا تھا ملک کی عوام باشعورہے وہ ہر چیز کو اچھی طرع سمجھتی ہے کسی فرد واحد کے لیے اس طرع کے معاملات کر نے اور دھونس دھندلی سے کوئی بھی ملک کی عوام کے دلوں سے ان کے محبوب قائد میاں محمد نواز شریف کی محبت نہیں نکال سکتا ہمارے دل آج بھی اپنے قائد میاں محمد نواز شریف کی یاد میں دھڑکتے ہیں 

 

Show More

Related Articles

Back to top button