AJKDailyNews

Mangla, AJK; Transmission line trip causes blackout in Pindi, Attock, Jhelum and Chakwal

راولپنڈی، اٹک، جہلم اور چکوال میں بجلی کی سپلائی معطل

منگلا میں 220کے وی کی ٹرانسمیشن لائن ٹرپ کر جانے سے آئیسکو کے زیر اہتمام چاروں اضلاع میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ،اولپنڈی، اٹک، جہلم اور چکوال میں بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی،۔ شدید گرمی میں کئی گھنٹوں بجلی بند رہنے سے صارفین کوشدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ترجمان آئیسکو نے کہا کہ روات گرڈ اسٹیشن پر لوڈ بڑھنے سے بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی، لوڈمینجمنٹ کی وجہ آئیسکو چیف نے فوری طورپر اس سلسلہ میں پیسکو اور این ٹی ڈی سی سے رابطہ کیا اور بجلی کی فوری بحالی کیلئے بات کی۔ آئیسکو کے ترجمان کے مطابق روات گرڈ اسٹیشن پر اس وجہ سے لوڈ بڑھ گیا جس سے 635میگا واٹ بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی ۔راولپنڈی میں شام گئے تک بجلی کی بحالی کی کوشش جاری رہیں ۔ آئیسکو ترجمان کے مطابق پانچواں سر کل میں مختلف دورانیے کی لوڈشیڈنگ کی گئی ۔ ذرائع نے بتایا کہ بجلی کی فراہمی متاثر ہونے کی وجہ سے لوڈشیڈنگ کی گئی۔ اُدھر واپڈا ہاؤس کے ترجمان نے کہا ہے کہ منگلا پاور ہاؤس کے تین یونٹ ٹرانسمیشن لائن میں خرابی پیدا ہوئی جو کہ آدھا گھنٹہ میں دور کر دی گئی اور تینوں یونٹ سے معمول کے مطابق بجلی کی سپلائی شروع ہو گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ٹرپنگ فنی خرابی کی وجہ سے ہوئی ماہرین کی ٹیمیں فوری سسٹم ٹھیک کرنے کیلئے محترک کر دی گئیں۔

AJK; A Electricity transmission trip at Mangla caused blackout in  Pindi, Attock, Jhelum and Chakwal region.

 

Show More

Related Articles

Back to top button