DailyNewsOverseas news

Lft Gen Naveed Zaman interdiction of Nust Uni in Oslo

نسٹ کے ڈائریکٹر لیفٹینٹ جنرل نوید زمان کا سفارتخانہ پاکستان اوسلو میں یونیورسٹی کا تعارف

پاکستان کی پہلی یونیورسٹی نسٹ دنیا کی 500 بہترین یونیورسٹیز میں اپنا مقام بنانے میں کامیاب ہوئی ہے۔ لیفٹینٹ جنرل نوید زمان

اوسلو(عقیل قادر) Quacquarelli Symonds جس کو عُرف عام میں QS بھی کہا جاتا ہے کے مطابق پاکستان کی یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) دنیا کی 500 بہترین درسگاؤں میں سے ایک درسگاہ ہے جس کو 417 درجہ دیا گیا ہے جبکہ اس رینکنگ کا موازانہ گذشتہ سال سے کیا جائے تو یہ درسگاہ 91 درجے ترقی کرکے اوپر آئی ہے۔ ایشیاء میں اس یونیورسٹی کو بہترین درسگاؤں میں 91 نمبرکا درجہ دیا گیا ہے۔ QS کے مطابق 50 سال سے کم عمر درسگاؤں میں جو درسگائیں تیزی سے ترقی کر رہی ہیں ان میں NUST 51 نمبرپر ہے۔ ان خیالات کا اظہارنسٹ کے ڈائریکٹر لیفٹینٹ جنرل نوید زمان نے سفارتخانہ پاکستان اوسلو میں یونیورسٹی کا تعارف پیش کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ نسٹ پاکستان کا ایک مثالی تعلیمی ادارہ ہے جس میں پورے پاکستان سے طلباء اور طالبات تعلیم حاصل کر رہے ہیں اور ان کے ادارے کا الحاق برطانیہ ، امریکہ اور دیگر ممالک کے تعلیمی اداروں سے بھی ہے جس میں طالبعلموں کو مختلف ممالک کے وزٹ بھی کرائے جاتے ہیں۔سفارتخانہ پاکستان اوسلو سے ہیڈ آف چانسلرزیب طیب عباسی نے بھی تقریب سے خطاب کیا اور تمام مہمانوں کا پروگرام میں شرکت کرنے پر شکریہ بھی ادا کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button