DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Ch Nisar Ali Khan public address in Dhok Major

چوہدری نثار علی خان کاروات کے قریب ڈھوک میجر میں ایک بڑے انتخابی جلسے سے خطاب

سابق وزیر داخلہ این اے59پی پی 10سے آزاد امیدوار چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ نوا ز شریف کو آج جن مشکلات کا سامنا ہے یہ انکی اپنی پیدا کردہ ہیں میری ان سے چونتیس سالہ رفاقت ہے ہمیشہ انہیں درست مشورے دئیے میں خوش آمد نہیں کر سکتا سچ بولنا میری کمزور ی ہے نوا زشریف اگر مشکل میں پھنسے ہیں تو یہ ان کی اپنی غلطیاں ہیں ۔عدالت اور افواج کا اس سے کوئی تعلق نہیں عدالت تو ان کا کیس سننا ہی نہیں چاہتی تھی نواز شریف نے خود عدالت کو فیصلہ کرنے کے لیے خط لکھا ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کی شام روات کے قریب ڈھوک میجر میں ایک بڑے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ عدالتی فیصلے کے بعد میں نے نواز شریف سے کہا کہ افواج اور عدالتوں سے لڑنا مناسب نہیں البتہ آپ عدالت کے اندر جا کر اپنا کیس ضرور لڑیں میں نے انہیں درست مشورے دئیے مگر خوش آمدیوں اور کاسہ لیسوں نے ان کے میرے خلاف کان بھرے نواز شریف نے میری چونتیس سالہ رفاقت اور وفاداری کا احساس نہ کیا اور مجھے کہا کہاگر ٹکٹ لینا ہے تو درخواست دو میں نے کہا کہ آپ لاہوری ہیں تو میں بھی پوٹھوہاری ہوں میں نے ساری زندگی ٹکٹ کے لیے درخواست نہیں دی اب بھی نہیں دوں گا ۔عمران خان 45برسوں سے میرا دوست ہے اس نے مجھے پیشکش کی کے جتنے ٹکٹ میں چاہوں وہ دیں گے مگر میں نے بہت سوچ سمجھ کر فیصلہ کیا کہ میں یہ الیکشن مسلم لیگ ن یا پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر نہیں عوام کے ٹکٹ پر لڑوں گا مجھے اگر ٹکٹ کا لالچ ہوتا تو میں ن یا پی ٹی آئی میں سے کسی کا بھی ٹکٹ لے سکتا تھا مگر میں نے عوام کی قوت سے آزاد الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا۔میں آج چار حلقوں سے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑ رہا ہوں دنیا دیکھے گی کہ حلقے کے لوگ کس طرح مجھ سے وفاداری نبھاتے ہیں مجھے عوام کا اعتماد حاصل ہے میں نے لوگوں کی خدمت کی ہے میں نے سیاست میں کاروبار نہیں دوستوں کا اعتماد حاصل کیا ہے یہ میری کمائی ہے سیاسی لیڈر جھوٹ بول کر لوگوں کو راغب کرتے ہیں مگر میں نے ہمیشہ سچ بولا مخلوق خدا کی خدمت کرنے کی پوری کوشش کی اور دوستیاں نبھائیں عوام میری طاقت ہیں میں نے اربوں روپے کے ترقیاتی کام کرائے ۔انہوں نے کہا کہ میں نے ضلع کونسل کے ارکان کو بھاری گرانٹیں دیں مگر بعد نادان آج کئی اور ناچ کود رہے ہیں مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا چند بھگوڑوں نے میرا نہیں اپنی مٹی کا نقصان اور اس سے بیوفائی کی ہے ۔ 25جولائی کو پورا ملک دیکھے گا کہ اس علاقے سے صرف جپ ہی فراٹے بھرتی نظر آئے گی ۔انہوں نے کہا کہ روات کلر سیداں کے لوگ ہمیشہ میری شان عزت اور فخر رہے ہیں یہ میری پگ ہیں یہ میری طاقت ہیں میری اس طاقت کو الیکشن کمیشن نے تقسیم کیا میرا وعدہ ہے کہ اگلی بار میں اس تقسیم کو ختم کر کے اپنے حلقے میں شامل کروں گا۔میرے حلقے کے لوگ کئی حلقوں میں تقسیم ہو گئے ان کا دل ٹوٹا اور میرا دل بھی پارہ پارہ ہے میں انہیں پھر اگٹھا کر کے دم لوں گا۔

ڈھوک چوہدریاں ، بنہ باغ موہڑہ راجگان بھلاکھر اور چنام میں اجتماعات

سابق وزیر اعظم این اے 57سے مسلم لیگ کے نامزد امیدوار شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نواز شریف اور مریم کو جھکایا نہیں جاسکتا نواز شریف کو جیل بھیجنے والے یہ تو بتائیں آئین توڑنے والا جنرل مشرف چار برس سے دوبئی کیوں بیٹھا ہوا ہے اسے کوئی پوچھنے والا نہیں۔پانچ ماہ تک سڑکوں پر کھڑے ہو کر پارلیمنٹ پر لعنت بھیجنے والا عمران آج پارلیمنٹ میں جانے کے لیے بیتاب ہیں انہیں مسائل حل کر نے کا تجربہ نہیں ہم نے تین بار حکومت بنائی ہمیں مسائل کا علم ہے ہماری سیاست شرافت اور خدمت کی ہے عمران خان نے ترقی کی بات نہیں کی ہمارا کسی سے کوئی جھگڑا نہیں ہم آئین کی حکمرانی چاہتے ہیں عدل کی بحالی اور ووٹ کی عزت ہمارا بیانیہ ہے تمام ادارے آئینی حدود میں رہ کر کام کریں تو مسائل حل کرنے میں آسانی رہے گی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈھوک چوہدریاں ، بنہ باغ موہڑہ راجگان بھلاکھر اور چنام میں اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔تقریب سے مسلم لیگ ن تحصیل کلرسیداں صدر چوہدری عبدالغفار پنجاب بار کونسل کے رکن چوہدری واصف علی ایڈووکیٹ ، کامران ایڈووکیٹ، مولانا احسان اللہ چکیالوی ،حق نوا ز آرائیں ،جبران صفدر کیانی اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔شاہد عباسی نے کہا کہ گذشتہ انتخابات کو عوام نے ہمارے حق میں فیصلہ دیا تھا ہم نے پانچ برسوں میں 65برسوں سے بھی زیادہ کام کیے اب پھر عوام نے فیصلہ کرنا ہے سیاسی فیصلے ادارے اور عدالتیں نہیں کرتیں یہ عوام کا اختیار ہے ہم نے پانچ برس میں قومی ترقی کی رفتار کو دوگنا کیا گیس بجلی کے بحران حل کیے اگر دھرنے نہ ہوئے عدالتوں میں نہ گھسیٹا جاتا تو ملک زیادہ ترقی کرتا نواز شریف آج بھی ملکی سیاست کا محور ہیں نواز شریف نے ملک کی خدمت کی انہیں عدالتوں میں گھسیٹا گیا حکومت ختم کی گئی نواز شریف کو اپنی دختر کے ہمراہ جیل میں ڈالا گیا مگر نواز شریف اور مریم کو جھکایا نہیں جاسکتا نواز شریف کو جیل بھیجنے والے یہ تو بتائیں آئین توڑنے والا جنرل مشرف چار برس سے دوبئی کیوں بیٹھا ہوا ہے اسے کوئی پوچھنے والا نہیں۔ 

سابق وزیر داخلہ چوہدری ں نثار علی خان نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے لیے بھی خطرے کی گھنٹی بجا دی

سابق وزیر داخلہ چوہدری ں نثار علی خان نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے لیے بھی خطرے کی گھنٹی بجا دی انہوں نے ہفتہ کی شام روات کے قریب اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روات اور کلر سیداں کے میرے ووٹرز وقومی اسمبلی میں جس بھی امیدوار کو ووٹ دینا چاہیں وہ دیں البتہ صوبائی نشست پر صرف جیپ کو ووٹ دینی ہے یاد رہے کہ چوہدری نثار علی خان کے حلقہ پی پی 10میں قانون گو حلقہ کلر سیداں اور ساگری کی آٹھ یونین کونسلیں ہیں جہاں سے مسلم لیگ ن کے شاہد خاقان عباسی ،پی ٹی آئی کے صداقت علی عباسی اور پیپلز پارٹی کی مہرین انور راجہ بھی امیدوار ہیں ۔

میرا قائد آج گمراہ ہوگیا

مسلم لیگ ن تحصیل کلرسیداں کے صدر چوہدری عبدالغفار نے ہفتہ کے روز شاہد خاقان عباسی کی موجودگی مین سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا ذکر کرتے ہوئے کہا میرا قائد آج گمراہ ہوگیا ہے اللہ کرے وہ اس تسبیح کا دوبارہ حصہ بن جائے جب تک یہ واپس نہیں آتا میں اس سے ملوں گا اس کے سامنے جاؤں گا نہ اس سے ہاتھ ملاؤں گا میں مسلم لیگ ن سے بے وفائی نہیں کرسکتا ماضی میں بھی پریشر گروپ بنایا گیا تھا ہم اس وقت بھی پریشر گروپ کا حصہ نہیں بنے تھے آج بھی ن لیگ کے خلاف نہیں جائیں گے۔ 

حلقہ این اے 57سے پی ٹی آئی کے امیدوارصداقت علی عباسی کا کلر سیداں کے قریب انتخابی جلسہ ناکام

حلقہ این اے 57سے پی ٹی آئی کے امیدوارصداقت علی عباسی کا کلر سیداں کے قریب انتخابی جلسہ ناکام ، جلسہ گاہ میں چار سو کرسیاں بچھائی گئی تھیں مگر تقریب میں بچوں سمیت کل اٹھائیس افراد نے شرکت کی ہارون کمال ہاشمی، حافظ سہیل اشرف ملک سمیت دیگر رہنماؤں نے تقاریر نہ کیں اور صداقت عباسی چند منٹ گفتگو کرکے تقریب سے چلے گئے ۔اس طرح اس ناکام تقریب سے پی ٹی آئی کی انتخابی مہم کو شدید جھٹکا لگا ہے ۔

پختون خواہ ملی عوامی پارٹی اور جمعیت علمائے اسلام (ف) نے مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی حمائت کا اعلان

 پختون خواہ ملی عوامی پارٹی اور جمعیت علمائے اسلام (ف) نے مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی حمائت کا اعلان کیا ہے پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات قیوم اچکزئی نے کلرسیداں میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے قائد محمود اچکزئی نے حکم دیا ہے کہ پنجاب میں آباد پختون ہر نشست پر مسلم لیگ ن کے نامزد امیدواروں کو نہ صرف ووٹ دیں بلکہ ان کے حق میں پوری مہم چلائی جبکہ جے یو آئی (ف) تحصیل کلرسیداں کے امیر مولانا احسان اللہ چکیالوی نے بھلاکھر میں خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا کہ جے یو آئی (ف) این اے 57میں مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار شاہد خاقان عباسی کی حمایت کرے گی اور ان کی کامیابی کے لیے اپنا کردار ادا کرے گی۔ 

چوہدری نثار علی خان بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے

مسلم لیگ (ن) کے رہنما کامران عزیز چوہدری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 59 اور پی پی 10 سے آزاد امیدوار چوہدری نثار علی خان بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح اہالیان بھلاکھر نے 2002،2008اور 2013 کے انتخابات میں انہیں بھاری اکثریت سے کامیابی دلائی تھی اسی طرح 2018 کے انتخابات میں بھی انہیں تاریخی فتح دلا کر اسمبلی بھیجیں گے۔

میٹرک کے سالانہ رزلٹ میں فوجی فاؤنڈیشن کلرسیداں نے میدان مار لیا

میٹرک کے سالانہ رزلٹ میں فوجی فاؤنڈیشن کلرسیداں نے میدان مار لیا، پہلی تینوں پوزیشنیں اپنے نام کرلیں، الائیڈ اور شاہین سکولز کے بھی شانداررزلٹس، کمال ماڈل سکول بھی کسی سے پیچھے نہیں رہا۔ فوجی فاؤنڈیشن ماڈل سکول کلرسیداں کی ہونہار طالبہ ہماارشد نے 1044نمبرلے کرتحصیل بھرمیں پہلی پوزیشن حاصل کی، اسی سکول کی اسماء وقار کیانی نے 1038اور کاشف الدجاء ہاشمی نے 1029نمبرکے ساتھ دوسری اور تیسری پوزیشنیں حاصل کیں، سکول کے 44طلبہ وطالبات شامل امتحان ہوئے، 40نے فرسٹ ڈویژن جبکہ دونے سیکنڈڈویژن حاصل کی۔ الائیڈ سکول کلرسیداں کارزلٹ سوفیصدرہا، 997نمبرکے ساتھ ایمان جمیل سکول میں پہلی پوزیشن پر رہیں، رامش ندیم نے 996اور صالحہ شاہین نے 974نمبروں کے ساتھ نمایاں پوزیشنیں حاصل کیں۔ 

Show More

Related Articles

Back to top button