DailyNewsKahuta

Raja Ghulam Hussain of Channi passed away

مسلم لیگ (ن) کے بزرگ رہنما راجہ غلام حسین آف چھنی حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے

معروف کاروباری و سیاسی شخصیت سابق صدر انجمن تاجران کہوٹہ اور مسلم لیگ (ن) کے بزرگ رہنما راجہ غلام حسین آف چھنی حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے ۔ نمازِ جنازہ میں قائد ایوان سینٹ و چیئرمین مسلم لیگ (ن) راجہ محمد ظفر الحق ، سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سمیت سینکڑوں کی تعداد میں سیاسی و سماجی شخصیات ، تاجر وں ، وکلاء شہریوں اور معززین علاقہ کی شرکت ۔ اس موقع پر سینیٹر راجہ محمد ظفر الحق اور سابق وزیر اعظم شا ہد خاقان عباسی نے مرحوم کے بیٹوں راجہ امتیاز اور راجہ شاہد سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ راجہ غلام حسین نے ہمیشہ مسلم لیگ (ن) سے وفا نبھائی ۔ مشکل اور کھٹن دور میں جماعت کے ساتھ ان کی وابستگی رہی ۔ راجہ غلام حسین ایک عظیم شخصیت کے مالک تھے ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے لیئے راجہ غلام حسین کی خدمات ناقابل فراموش ہیں ۔

 

پاکستا ن کی ترقی کا راز آئین وقانون کی پاسداری میں ہے۔سابق وزیر اعظم شاہد خاقان

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان نے کہا ہے کہ پاکستا ن کی ترقی کا راز آئین وقانون کی پاسداری میں ہے۔ تمام ادارے اپنی حدود میں رہیں ۔ عدالت کہتی ہے کہ میاں نواز شریف کے خلاف کرپشن کا کوئی ثبوت نہ ہے ۔ پھر سزا کس بات کی ہے ۔ میاں نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز عیش و عشرت کی زندگی چھوڑ کر عوامی حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں ۔ معیشت کو مضبوط کرنا ہوگا ۔ اور جمہوریت کی مضبوطی میں ہی ملکی ترقی ہے ۔ شاہد خاقان عباسی کا کہوٹہ تحصیل کی مختلف یونین کونسلز بیور ، ہوتھلہ ، دوبیرن خورد اور شہر میں کارنر میٹنگز اور معززین علاقہ و مسلم لیگی ورکروں ، کارکنوں سے گفتگو کے دوران سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی سیاست صرف الزام اور گالی گلوچ تک ہے ۔ عوا م نے گالی گلوچ کی سیاست مسترد کر دی ہے ۔ انہوں نے تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے پاس کوئی ترقیاتی پروگرام نہیں اور وہ نظام میں تبدیلی نہیں لاسکتے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ملک میں تعمیر وترقی کے منصوبوں کو فروغ دیا ۔ سی پیک ،گیس ، بجلی اور حلقہ میں تعلیم ، سکولز ، صحت ، پانی اور سڑکوں کے لیئے فنڈز فراہم کیئے ۔ اس موقع پر صدر مسلم لیگ (ن) تحصیل کہوٹہ راجہ بشیر نے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل کہوٹہ اور بیور ،کھلول سے شاہد خاقان عباسی اور راجہ محمد علی کو بھرپور کامیا ب کرینگے ۔ ہم ووٹ شیر کے نشان کو دیں گے ۔ جلسہ سے چیئرمین بیور راجہ فیاض سردار طاہر وائس چیئرمین ،راجہ نزاکت صدر مسلم لیگ (ن) بیور اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔ اس موقع پر راجہ اظہار مجید آف گوہڑہ راجگان اور دیگر بھی موجو د تھے ۔ شاہد خاقان عباسی کا تمام یونین کونسلز میں ہر جگہ شاندار استقبال کیا گیا ۔تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسل بیو رمیں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا شاندار پرتپاک اورفقید المثال استقبال کیا گیا ۔ صدر مسلم لیگ (ن)تحصیل کہوٹہ راجہ بشیر ، راجہ نزاکت ،چیئرمین بیور راجہ فیاض وائس چیئرمین بیور سردار طاہر نے سینکڑوں افراد اور معززین کے ہمراہ بھرپور ویلکم کرتے ہوئے تقریب میں شرکت کی ۔ کارنر میٹنگ جلسہ کا روپ دھار گئی ۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button