DailyNewsHeadline

Police case registered against Raja Zaffar Ul Haq & Shahid K Abbassi

شاہد خاقان،راجہ ظفر الحق، سمیت سینکڑوں نامزد رہنماؤں پر دہشت گردی اور اقدام قتل کےمقدمات درج

 نواز شریف اور مریم نواز کے استقبال کیلئے ریلی نکالنے اور ہنگامہ آرائی کے الزام میں  راجہ ظفر الحق،  سمیت سینکڑوں نامزد رہنماؤں پر دہشت گردی اور اقدام قتل کےمقدمات درج کر لئے گئے۔ لاہور میں شاہد خاقان، سمیت 250،  کارکنوں کیخلاف مقدمات درج کر لیے گئے۔ گزشتہ روز سابق وزیراعظم نوازشریف اور مریم نواز کی وطن واپسی کے موقع پر مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف اور پارٹی کے دیگر رہنماؤں نے لاہور سمیت مختلف شہروں میں ریلیاں نکالیں جس پر لوہاری گیٹ پولیس نے انسداد دہشت گردی

ایکٹ کی دفعہ 7، اقدام قتل ،توڑ پھوڑ، ہنگامہ آرائی اور کار سرکار میں مداخلت ودیگر سنگین جرائم کی دفعات کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے ہیں ، اس کے علاوہ (ن) لیگی رہنماؤں کے خلاف مقدمات تھانہ سٹی، کینٹ، اقبال ٹاؤن سمیت دیگر تھانوں میں ایس ایچ اوز کی مدعیت میں درج کئے گئے ہیں ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت اور کارکنوں پر مقدمات درج کئے گئے ہیں،  ، کار سرکار میں مداخلت اور دفعہ 144کی خلاف ورزی اور پولیس اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنانے سمیت دیگر سنگین دفعات شامل کی گئی ہیں، تھانہ نواب ٹائون میں اقدام قتل، دہشت گردی، توڑ پھوڑ اور دیگر سنگین دفعات کے تحت درج کئے گئے مقدمے میں سابق ایم این اے ملک افضل کھوکھر کے 2 بھائیوں اور 2 بھتیجوں کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کر لیا گیا ، مبینہ ملزمان سیف الملوک کھوکھر، ملک شفیع کھوکھر، ملک افضل کھوکھر، ملک عرفان کھوکھر نے انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش ہو کر ضمانتیں کرا لی ہیں اور شہباز ڈوگر کے علاوہ 500نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے، شمالی کینٹ تھانے میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، شہباز شریف کے پولیٹیکل سیکرٹری طلحہ برکی اور سابق وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا،

Rawalpindi; Around 1500 PML-N workers and leaders, including Shahid Khaqan Abbasi and Raja Zaffar Ul Haq, were booked on Saturday under terrorism and other charges for taking out a rally here in support of ousted Pakistani prime minister Nawaz Sharif.

Police said Pakistan Muslim League-Nawaz (PML-N) leaders and workers have been booked for taking the rally on Friday in violation of law, attacking policemen and rangers, causing damage to the public property and hurling abuses at judiciary and military.

Thousands of PML-N workers had set up their march to reach the Allama Iqbal International Airport here to welcome Nawaz Sharif and and his daughter Maryam Nawaz arriving from London to face jail terms of 10 and seven years, respectively, in the Evenfield properties corruption case.

Police said FIRs have been registered against 1,500 workers and 20 leaders in three police stations of the city under 7-ATA (anti-terrorism act) and various sections of the Pakistan Penal Code. Police officials are complainants in all three FIRs.

Show More

Related Articles

Back to top button