AJKDailyNewsHeadline

Dr Asif Ashraf removed as Ameer for Tahreek e Labbaik

مجھے کوئی نوٹس بھیجے بغیر تحصیل امیر کے عہدے سے ہٹایا گیا, تحریک لبیک کے چیئرمین ڈاکٹر آصف اشرف جلالی

مجھے کوئی نوٹس بھیجے بغیر تحصیل امیر کے عہدے سے ہٹایا گیا میں اس عمل کی شدید مزمت کرتے ہوئے آئندہ بھی تحریک لبیک میں اپنی خدمات سر انجام دیتا رہوں گا تحریک لبیک کے چیئرمین ڈاکٹر آصف اشرف جلالی ہیں انہوں نے مجھے تحریک سے نہیں نکالا میں تاحال تحریک کا تحصیل امیر ہوں تحریک لبیک آزاد کشمیر کا امیر عبدالغفور تابانی غیر زمہ دار شخص ہے تحریک کے موجود عہدیداران ذاتی مقاصد کو ترجیح دیتے ہیں آزاد کشمیر کے امیر علامہ عبدالغفور تابانی نے میری بات تک نہ سنی ڈڈیال میں تحریک کو ہائی جیک کر لیا گیا علما اہل سنت کو گالیاں دی جا رہی ہیں ڈاکٹر آصف اشرف جلالی،رضا ثاقب مصطفائی اور الیاس عطار قادری ہمارے سروں کے تاج ہیں ان خیالات کا اظہار حال ہی میں تحریک لبیک کی امیر کے عہدے ہٹائے جانے والے حافظ محمد تبریز چشتی نے پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پراہل سنت و جماعت تحصیل ڈڈیال کے صدر الحاج جمیل اقبال ملک،آستانہ عالیہ نیریاں شریف شیخ لا عالم پیر علاوالدین صدیقی ر کے خلیفہ ڈاکٹر محمد بادشاہ خان صدیقی سمیت بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے حافظ محمد تبریز چشتی نے مزید کہا کہ میں نے 5ماہ کے عرصہ میں تحریک کے سینکڑوں ممبر بنائے ہیں جس کا ثبوت تحریک کے دفتر میں رکنیت فارم کی صورت میں پڑے ہوئے ہیں میں نے ڈڈیال میں عالی شان تاجدار ختم نبوت کانفرنس کا انعقاد کیا اس دوران میرے راستے میں روڑے اٹکائے گئے تحریک کے چند مفاد پرست ھضرات کو ذاتی مفادات کیلئے تحریک کو استعمال کر رہے ہیں مین ان کے آگے رکاوٹ بنا رہا اور ان کو فتویٰ اور اکابرین اہل سنت کے خلاف زبان درازی سے منع کرتا رہا اور متحد ہو کر کام کرنے کا کہا امیر المجاہدین کا بھی ہمارے لیے یہی پیغام ہے اور اسی میں ہماری بقا ہے انہوں نے کہا کہ مجھے رات کے وقت بغیر کسی نوٹس کے ڈڈیال کے ناہل قسم کے ٹھیکداروں نے اپنی ذاتی خواہش پر نیا امیر منتخب کر لیا میں حلفأ کہتا ہوں کہ مجھ پر تحریک کا ایک روپیہ بھی حرام ہے ایک بزرگ مجاہد جن کا بیٹا اور خاندان اور وہ خود بھی الیکشن میں مسلم لیگ ن کی حمایت کر رہے تھے کو تحریک کا سرپرست اعلیٰ مقرر کر دیا گیا ہے اب یہ بزرگ اتنے دیوانے اور اندھے ہو چکے ہیں کہ مقبول بٹ شہید چوک میں کھڑے ہو کر اکابرین اہل سنت و جماعت کو گالیاں پیٹ پھاڑنے اور گردن کاٹنے کا کہا گیا میں نے اس سلسلہ میں آزاد کشمیر کے امیر کو شکایت کی مگر افسوس ہے کہ میری شکایت کا 3ماہ گزرنے کے باوجود کوئی نوٹس نہیں لیا گیا آزاد کشمیر کے امیر عبدالغفور تابانی ایک غیر زمہ دار شخص ہے میں اور میرے ساتھی اس مفاداتی ٹولے کو چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے اہل سنت و جماعت کے علما ہمارے سروں کے تاج ہیں مدارس اسلام کا قلعہ ہیں 
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خلیفہ ڈاکٹر بادشاہ خان نے کہا کہ 
میں پیر علاوالدین صدیقی ر کا خلیفہ ہوں ان کے ساتھ میرا تعلق ہے وہ میرے گھر آئے اور مجھے خلافت سے نوازا گیا پیر صاحب نے ختم نبوت کے حوالے سے پوری دنیا میں بے مثال کام کیا ہے ان کا کام یونیورسٹیوں، کالجز، مدارس، اور ٹی وی چینل کی شکل میں دیکھا جا سکتا ہے میں اپنے بچوں سمیت دھرنے میں بیٹھا رہا تحریک لبیک ڈڈیال کے چند لوگوں نے میری تسبیح اور میری دستار پر اعتراض کیا میں بھرپور طریقے سے خادم رضوی صاحب کی تحریک کو سپورٹ کروں گا ہر جگہ ان کے کام کریں گے
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اہل سنت وجماعت تحصیل ڈڈیال کے صدر الحاج جمیل اقبال ملک نے کہا کہ 
میں تحریک لبیک کی وجہ سے سب سے زیادہ عتاب میں رہا مجھے گالیاں دی گئی اخبارات میں خبریں لگائی گئی انہوں نے کہا کہ دین ہمارا محتاج نہیں ہم دین کے محتا ج ہیں یا رسول اللہ کہنے والے سب میرے سر کے تاج ہیں یہ رات کو ایک تنظیم بناتے ہیں صبح الگ تنظیم بنا دیتے ہیں سب تحریک کے جعلی عہدیدار بنے ہوئے ہیں میں جس تنظیم کا عہدیدار ہوں اس کا میرے پاس نوٹفکیشن ہے میں نے سب کو سختی سے منع کیا ہوا ہے کہ کسی عالم کو برا بھلا نہ کہا جائے دھرنے کے وقت خادم رضوی کے حکم پر یہاں ڈڈیال میں دھرنا دیا احتجاج کیا۔

تحریک لبیک کے مرکزی آفس میں منعقد کی گئی تقریب میں تحریک کے کارکنان نے بڑی تعدادمیں شرکت

تحریک لبیک تحصیل ڈڈیال کی تنظیم سازی مکمل جنید ہاشمی تحصیل کے امیر،سجاد سلطانی ناظم ،حاجی محمد نجیب تحصیل کے سرپرست اعلیٰ مقرر آزاد کشمیر کے امیر نے نئے عہدیداران سے حلف لے لیا حلف برداری کی تقریب تحریک لبیک کے مرکزی آفس میں منعقد کی گئی تقریب میں تحریک کے کارکنان نے بڑی تعدادمیں شرکت کی تفصیلات کے مطابق تحریک لبیک آزاد کشمیر تحصیل ڈڈیال کی تنظیم سازی مکمل کر لی گئی نئی تنظیم میں تحصیل امیر جنید ہاشمی، نائب امیر جنید دین، ناظم اعلی محمد سجاد سلطانی، نائب ناظم خیام سلطانی، ناظم مالیات عثمان بٹ، ناظم نشرواشاعت محمد یاسین رضوی، ناظم رابطہ حافظ محمد بشارت، سرپرست اعلی حاجی محمد نجیب، یونین کونسل کٹھاڑ کے امیر محمد نویدکو زمہ دار یاں سونپی گئی ہیں اس سلسلہ میں تحریک لبیک کے مرکزی آفس میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں تحریک لبیک آزاد کشمیر کے امیر علامہ عبدالغفور تابانی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور نئے عہدیداران سے حلف لیا اس سے قبل ڈڈیال پہنچنے پر علامہ عبدالغفور تابانی کا انب،مقبول بٹ شہید چوک اور دیگر مقامات پر شاندار استقبال کیا گیا اور انہیں ایک ریلی کی شکل میں مرکزی دفتر تک لایا گیا ۔

شہدائے کشمیر کے خون سے اٹھنے والی تحریک آج بھی زندہ ہے

مسلم کانفرنس ضلع میرپور کے صدر سابق چیئرمین شوکت علی چوہدری نے کہا ہے کہ شہدائے کشمیر کے خون سے اٹھنے والی تحریک آج بھی زندہ ہے مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطہ میں امن ناممکن بات ہے مقبوضہ کشمیر کے لوگ پاکستان کے حق میں فیصلہ دے چکے ہیں مودی کو کشمیر آزاد کرنا پڑے گا شہید برہان وانی کا خون رنگ لائے گا بھارت جتنے مرضی مظالم کر لے کشمیریوں کے دلوں سے پاکستان کی محبت نہیں نکال سکتا مجاہد اول سردار عبدالقیوم خان نے مسئلہ کشمیر کو ہر فورم پر زندہ رکھا ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ شہدائے کشمیر کے خون سے جو تحریک اٹھی اس سے سیاسی بیداری پیدا ہوئی اور برصغیر کی تیسری بڑی جماعت آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس کا قیام عمل میں آیا یہ دن ہر سال مقبوضہ کشمیر، آزاد کشمیر پاکستان اور پوری دنیا میں جذبے، جوش، عقیدت اور احترام سے منایا جاتا ہے اور شہداکے مشن مکمل کرنے، حق خود ارادیت کے حصول کا عہد کیا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ مجاہد اول سردار عبدالقیوم خان کا نعرہ کے کشمیر بنے گا پاکستان اس وقت مقبوضہ کشمیر کا قومی نعرہ بن چکا ہے وہاں پر شہدا کو پاکستان کے جھنڈے میں دفنایا جاتا ہے اور ہر محاذ پر پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ صدر جماعت سردار عتیق احمد خان نے دنیا بھر میں کشمیریوں کا پیغام پہنچایا اور مسئلہ کشمیر کیلئے جتنا کام مسلم کانفرنس کے دور میں ہوا کسی دور میں نہیں ہو سکا ۔

محمد اشفاق بیگ کی والدہ محترمہ کو گذشتہ رو ز فیض پو ر شریف کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا

چکسواری ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ) یونین کونسل فیض پو ر شریف کے معروف سیاسی و سماجی رہنما حاجی غلام محمد کی کزن اور محمد اشفاق بیگ کی والدہ محترمہ کو گذشتہ رو ز فیض پو ر شریف کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔ مرحومہ کی نماز جنازہ مرکزی عید گاہ فیض پو ر شریف میں ادا کی گئی ۔ نماز جنازہ میں عالمی مبلغ اسلام مو لانا پیر محمد حبیب الرحمن محبوبی سجادہ نشین آستانہ عالیہ فیض پور شریف نے پڑھائی ۔ نماز جنازہ میں تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

Show More

Related Articles

Back to top button