DailyNewsKallar Syedan

Raja Sagheer public meeting held in Dhok Knait, Manianda

ر ا جہ صغیر احمد کی موضع منیاندہ ذھوک کنیٹ میں کارنر میٹنگ

نو جولائی بروز سوموار موضع منیاندہ ذھوک کنیٹ میں محمد خورشید منہاس صا حب کے گھر کارنر میٹنگ ہوئی ۔ جس کا باقاعدو آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا ۔ ا س کے بعد سیکریٹری ا ورنگزیب منہاس صاحب نے منہاس برادری ا ور کچھ دیگر برادریوں کی طرف سے راجہ صغیر احمد صاحب کو بھر پور تعاون کا یقین دلایا ۔ ا نہوں نے ا س موقع پر یہ بھی بتایا کہ صرف تین گاؤں کے لیے کارپیٹ روڈ بنائی گئی مگر انچھوہا روڈ جو کہ نہ صرف اس علاقے بلکہ ڈڈیال کشمیر تک واحد رابطہ سڑک ہے تا حال نہ بن سکی ۔ ا ور یونین کونسل منیاندہ میں تمام تر ترقیاتی کام صرف ا ور صرف موضع بناہل میں کیے گئے ۔ حالانکہ پٹوار سرکل بناہل ا ور منیاندہ کے مفادات بالکل بھی مشترک نہیں ہیں ا س لیے ا ن دونوں کی الگ الگ یونین کونسل ہونی چاہیے ۔ مقامی نا اہل ا ور بزدل کھڑ پینچوں کی وجہ سے سرصوبہ شاہ ہسپتال کے لیے فراہم کردہ الٹرا ساؤنڈ مشین ا ور بھر تی کیا گیا سٹاف چوآ خالصہ منتقل کر دیا گیا ۔ گورنمنٹ بوائز سکول سرصوبہ شاہ کمیونٹی کروا کر کچھ مفاد پرست متواتر غریبوں کو تعلیم کے نام پر لوٹ رہے ہیں ا ور جب تک یہ کمیونٹی سکول ہے یہ ہائیر سیکنڈری نہیں ہو سکتا ۔ سوئی گیس پہر حالی سے چوآ خالصہ ا ور گہدر کی طرف موڑ دی گئی سرصوبہ شاہ ا ور تمام ملحقہ آبادیوں کو یکسر محروم کر دیا گیا ۔
تمام موجود لوگوں نے کہا کہ ماضی قریب ا ور بعید کے ارباب اختیار کو ان کی نا انصافیوں کا بدلہ پچیس جولائی کو ان کی ہار کی صورت میں دیں گے ۔ ا ور ان کے لیے ہمارا واضح پیغام ہے کہ وہ ہمارے علاقے میں آنے کی زحمت نہ کریں ۔ ر ا جہ صغیر احمد صاحب ہم تمام لوگ پوری نیک نیتی ا ور خلوص کے ساتھ آپ
کو کامیاب کروانے کے کیے دن رات محنت کریں گے ا ور اسی طرح آپ سے بھی توقع ا ور ا مید کرتے ہیں کہ آپ بھی ہمیں یاد رکھیں گے ۔ 
راجہ صغیر احمد آزاد امیدوار پی پی سات نے اپنے خطاب میں تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا ا ور کہا اگر اللہ تعالی نے مجھے کامیاب کیا تو ا س علاقے میں ترجیحی بنیادوں پر کام کرواؤں گا ، آ پ دیکھیں گے کہ میرا کام خود بولے گا ۔ ا نھوں نے کہا کہ میں نے ا ن مخالفین کو اسلام آباد کے پوش علاقوں ا ور ٹھنڈی گاڑیوں سے باہر نکلنے پر مجبور کر دیا ہے ۔ حالات کچھ بھی ہوں میں ہر حالت میں آ پ کے ساتھ رہوں گا ا ور میری گاڑی پر ایم ۔پی ۔ اے نہیں بلکہ خادم اعلی کی نمبر پلیٹ ہو گی ۔
ا س موقع پر موجود شرکاء کے نام درج ذیل ہیں ۔
محمد خورشید منہاس (کنیٹ) ، سائیں پرویز اختر منہاس (ڈھکی ) ، سیکریٹری ا ورنگ زیب منہاس ، یاسر خورشید منہاس ا ینڈ برادرز (کنیٹ )، کو نسلر محمد منیر منہاس ا ینڈ برادرز ، حوالدار ظفرمنہاس ، گلفام منہاس ا ینڈ برادرز ، ساجد منہاس ا ینڈ برادرز ، چاچا کرامت منہاس اینڈ سنز (ڈھکی) ، راجہ اسلم (ڈھکی) ، محمدقیوم منہاس (ڈھکی) ، محمد شریف منہاس ا ینڈ برادرز ( لس ) ، محمد الیاس منہاس ا ینڈ برادرز ( کنیٹ) ، محمد بشیر ا ینڈ برادرز (کنیٹ ) ، محمد الطاف منہاس (کنیٹ ) ، محمد ریاض ، محمد شفیق ( انچھوہا ) ،سردار محمود حسین ( دھمنال ) ،حوالدار سردار محمد عارف ( دھمنال ) ، سردار ابرار ( دھمنال ) ، کنگ پرویز ( انچھوہا ا) ، محمد سرفراز ( انچھوہا ) ، محمد اخلاق ا ینڈ برادرز ( انچھوہا ) ، محمد ضمیر منہاس ، محمدصغیر منہاس ، محمد شریف منہاس ،غالب قریشی ( انچھوہا ) ، محمد شبیر منہاس اینڈ سنز ( کنگر ) ، صوفی محمد جبار، محمد اسرار ، محمد سرفراز ( انچھوہا ) ، محمد ارشاسب منہاس ، فخر سر صوبہ شاہ عبد لقدوس بٹ ، ا ن کے علاوہ نذیر بھٹی صاحب کی قیادت میں موضع سکرانہ سے معززین کے ا یک وفد نے بھی
شرکت کی ۔

????????????????
????????????????
????????????????

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button