DailyNewsKallar Syedan

Reception held for Raja Sagheer in Rajam

راجہ صغیر احمدکا صوبیدار حاجی چوہدری محمد یعقوب کی جانب سے رجام داخلی سنگنی میں استقبال

اٹلی نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم چوہدری امجد ۔گزشتہ روز 8جولائی 2018 راجہ صغیر احمد آف مٹور حلقہ پی پی 7کے آزاد امیدوار کا صوبیدار حاجی چوہدری محمد یعقوب اور چوہدری آفتاب رجام چوہدری محمد شمریز کی جانب سے والہانہ اور پر جوش طریقے سے رجام داخلی سنگنی میں استقبال کیا گیا 
راجہ صغیر صاحب نے گاوں رجام کا طےدل سے شکریہ ادا کیا اور کہا آپ مجھے کامیابی دلوائیں میں ہر وقت آپ عوام میں موجود رہوں گا 
چوہدری محمد یعقوب کی جانب سے اور چوہدری آفتاب نے راجہ صاحب کو بھر پور حمایت کی یقین دہانی کرائی اور اپنے علاقے کے مسائل سے بھی آگاہ کیا اور بتایا جو گذشتہ حکومت ہمارے علاقے بلکہ ملک کے لئے کچھ نہ کر سکی ہم آپ سے امید رکھتے ہیں کہ آپ انشاءاللہ کامیاب ہو کر سہوٹ تا رجام روڈ اور دو پرائمری سکولوں کے موجودہ حالات بارے میں بھی بتایا 
اور راجہ صاحب نے بھی کہا کہ صحت اور تعلیم کو سب سے زیادہ ترجیح دی جائے گی اس کےعلاوہ تمام دور نزدیک سے آئے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اورملاقات بھی کی۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button