DailyNewsKahuta

Karot Rajgaan villagers announce to back Raja Sagheer

کروٹ راجگان کی جنجوعہ راجپوت برادری نے راجہ صغیر احمد کی بھر پور حمائت کا اعلان

راجہ صغیر احمدآف مٹور کا پلڑا بھاری ۔کروٹ راجگان کی جنجوعہ راجپوت برادری نے راجہ صغیر احمد کی بھر پور حمائت کا اعلان کر دیا ۔یوسی بیور کروٹ راجگان کی جنجوعہ راجپوت برادری نے راجہ صغیر احمد کی حمائت کے ساتھ ان کے حق میں دعائے خیر بھی کی۔ دھپری کے مقام پرکروٹ راجگان کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ حبیب کی رہائش گاہ ایک بہت بڑی کارنر میٹنگ منعقد ہوئی جس میں راجہ ندیم یونس، راجہ لیاقت علی ،راجہ ربنواز،راجہ احسن اختر،راجہ عامر ، راجہ کامران، راجہ قیصر،راجہ محمود ،راجہ فہیم ،راجہ تصور،راجہ انوار،راجہ اخمت،راجہ رضوان،راجہ منشاء ، راجہ سفیر، راجہ حبیب ،راجہ یٰسین،راجہ جمیل،راجہ اعظم ،راجہ نیازاحمد ،چوہدری خالد ،راجہ رئیس،راجہ اقبال ،راجہ فیاض احمد ،راجہ محمود ،راجہ رزاق،راجہ اشفاق،راجہ گوہر اور دیگر افراد شریک تھے ۔ راجہ صغیر احمد نے اپنے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہامیں ایک مزدور باپ کا مزدور بیٹا ہوں اپنے علاقے کی پسماندگی کو دیکھتے ہوئے سیاست میںآیا ہوں آپ لو گ میرا ساتھ دیں انشاء اللہ حلقے کی عوام کو پسماندہ رکھنے والوں کو عبرتناک شکست دوں گا۔ ان خیالات کا اظہار خادم اعلیٰ حلقہ پی پی سات راجہ صغیر احمد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ 2013کے الیکشن میں مجھے کس طرع ہرا گیا ہے یہ حلقے کی عوام بخوبی جانتے ہیں میں نے کسی بھی عدالت میں جانے کے بجائے اپنا فیصلہ اللہ کی ذات پر اور عوام کی عدالت کے سپرد کر دیا ہے بے شک اللہ پاک کی ذات بہتر فیصلے کر تا ہے اللہ پاک کے کرم سے کامیابی حاصل کروں گا اب کے الیکشن میں ووٹوں کا ہیر پھیر بھی نہیں کر نے دوں گا ۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء راجہ محمد شکیل کیانی نے راجہ پرویز اشرف کی حمائت کا اعلان

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء راجہ محمد شکیل کیانی نے راجہ پرویز اشرف کی حمائت کا اعلان کر دیا ۔راجہ محمد شکیل کیانی نے اپنے برادری کے سینکڑوں افراد ،دوستوں اور عزیز واقارب کے ہمراہ پی پی پی کے امیدوار برائے قومی اسمبلی راجہ پر ویز اشرف کی بھر پور حمائت کا اعلان کیا اور ان کی کامیابی کے لیے اپنی تمام تر صلاحتیں بروئے کار لانے کا عزم ۔کارکنان الیکشن کی تیاریاں کر یں انشاء اللہ آنے والی حکومت پاکستان پیپلز پارٹی کی ہوگئی اوربھٹو شہید کے جیالیوں کی شب و روز کی محنتوں سے بلاول بھٹو زرداری کو ملک کا وزیر اعظم ہوگا ۔ان خیالات کا اظہارپاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء راجہ محمد شکیل کیانی میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ قاہد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو شہید نے غریبوں ،کسانوں مزدوروں کیلئے جو قربانیاں دی ہیں آج تک کسی سیاسی لیڈر یا جماعت نے نہیں دیں کوئی بھی طاقت عوام کے دلوں سے ان کے لیے پیار و عقیدت نہیں نکال سکتی انہوں نے کہا کہ موجودہ وفاقی حکومت نے عوام کے مساہل حل کر نے کے بجاے علاقے کے لوگوں کو مایوس کیاوہ عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کر رہے ہیں پی پی پی بلاول بھٹو کی قیادت میں پورے پاکستان میں کامیابی حاصل کرے گی آئندہ وزیر اعظم بلاول بھٹو ہونگے ۔

 

یوسی ہوتھلہ میں 80کروڑ روپے کے ترقیاتی کام کر نے پر شاہد خاقان عباسی کا شکر یہ

وائس چیئر مین یوسی ہوتھلہ اسد محمود ستی ، جنرل کونسلر راجہ گلزار احمد اور اشتیاق احمد ستی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یوسی ہوتھلہ میں 80کروڑ روپے کے ترقیاتی کام کر نے پر شاہد خاقان عباسی کا شکر یہ ادا کرتے ہیں۔یوسی ہوتھلہ میں 60کروڑ کی سوئی گیس، آڑی سیداں تادکھالی روڈ کے لیے17کروڑ56لاکھ روپے ،بجلی کے لیے2کروڑ اور 1کروڑروپے سے زاہد روپے کی گلیات تعمیر کر انے پرسابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کا شکر یہ ادا کر تے ہیں۔ یوسی ہوتھلہ سے کامیابی صرف اور صرف شاہد خاقان عباسی کی ہوگئی مخالفین کی تمام کوششیں نکام ہونگی حالیہ الیکشن میں حلقے بھرسے کامیابی شاہد خاقان عباسی کے قدم چومے گی اپنی چھوٹی چھوٹی سیاسی دوکانیں چمکانے کے چکر میں چندبونے لیڈر ان پر تنقید کر کے اپنا سیاسی قد کاٹ بڑھانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں حلقے کی باشعورعوام کو پتہ ہے کہ عوام کے حقوق کی جنگ کو ن لڑھ رہاہے اور اپنے ذاتی مفادات کی سیاست کون کر رہاہے حلقہ این اے 57 میں جتنے کام شاہد خاقان عباسی نے کرائے ہیں ان کی مثال نہیں ملتی ۔ان خیالات کا اظہاروائس چیئر مین یوسی ہوتھلہ اسد محمود ستی ، جنرل کونسلر راجہ گلزار احمدالمعروف راجہ گلزاری اور اشتیاق احمد ستی آف کنیسر ستیاں نے اپنے مشتر کہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ 1998میں جب سابق صدر نے مسلم لیگ ن کی حکومت پر شب خون مارا تو اس وقت قاہد محترم شاہد خاقان عباسی پر بہت کہڑا وقت تھا ان بڑی بڑی آفریں کیں گیں اور کہا کہ آپ صرف یہ کہ دیں کہ مجھے جہاز کو ناں اتارنے کا حکم ملا تھا ہم آپ کو نواز دیں گئے مگر قاہد محترم جناب شاہد خاقان عباسی نے تمام آفروں کا ٹھکرا کر اپنے قاہد میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف سے وفاء کی لاج نھباتے ہوتے اپنے حلقے کے ووٹروں کی ووٹوں کی سودا بازی نہیں کی جبکہ دوسری طرف ان کے مدمقابل سیاسی حریف سے اپنے ذاتی مفادات کی سیاست کر رہے ہیں شاہد خاقان عباسی کے سیاسی مخالفین جتنی بھی کوشش کر لیں انشاء اللہ حالیہ الیکشن2018میں کامیابی پھر بھی شاہد خاقان عباسی کے قدم چومے گئی مخالفوں کے ہاتھ ماسوائے صرف پچھتاوئے کے اور کچھ نہیں آئے گا ۔

کونسلر محمود چوہان کی رہائش پر راجہ محمد علی کی کارنر میٹنگ میں سینکڑوں افراد کی شر کت

کونسلر محمود چوہان کی رہائش پر راجہ محمد علی کی کارنر میٹنگ میں سینکڑوں افراد کی شر کت ۔ میٹنگ جلسے کا روپ دھار گئی ۔ عوام علاقہ اپنے محبوب قائد کے راجہ محمد ظفر الحق کے صاحبزادے اپنے محبوب لیڈر راجہ محمد علی کا پر تباک استقبال ۔منّوں پھولوں کی پتیاں نچھاور علاقہ ،دیکھو، دیکھو کون آیا شیر آیا شیر آیا،وزیر اعظم نواز شریف ، مر د مومن مر د حق ظفر الحق ظفر الحق اور علی تیرے جانثار بے شما ر شمار کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھا ۔ سینکڑوں کی تعداد میں اہل علاقہ نے سابق ایم پی اے راجہ محمد علی کے حق میں دعائے خیر کی ۔ تفصیل کے مطابق یونین کونسل نارہ کے گاؤں بگھون میں معروف سیاسی وسماجی شخصیت کونسلر محمود چوہان المعروف مودی چوہان نے اپنی رہائشگاہ میں اہل علاقہ کی ایک میٹنگ بسلسلہ الیکشن رکھی جس میں خصوصی آمد سابق ایم پی اے راجہ محمد علی کی تھی میٹنگ نے جلسے کا اس وقت روپ دھا ر لیا جب سینکڑوں کی تعداد میں اہل علاقہ اگھٹے ہو گے ۔اس موقع پر سابق ناظم راجہ الیاس آف مٹور ، کونسلر راجہ عبا س ،راجہ شعور اختر ، ڈاکٹر محمد عارف قریشی ، حاجی ملک منیر اعوان، ماسٹر چوہدری محمد یونس ، حکیم بر کت ، قاری عبد الرحیم،آفتاب کیانی ، شیخ جاوید،راجہ رفاقت جنجوعہ ، عاصی جنجوعہ ، حامد ستی ، وقار جنجوعہ سمیت سینکڑوں افراد نے شر کت کی ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقرنین نے کہا کہ ہم پہلے بھی راجہ محمد علی کے ساتھ تھے اور اب بھی انشاء اللہ ہماری یونین کونسل سے کامیابی راجہ محمد علی کے قدم چومے گئی ۔ اپنے خطاب میں راجہ محمد علی نے تمام شر کاء کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ جس طرع پہلے ترقیاتی کام کرائے ہیں انشاء اللہ جیت کر ایک مر تبہ پھرترقیاتی کاموں کے جھال بچھا دوں گا ۔

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button