DailyNewsKallar Syedan

Kallar Syedan; Local body elected leaders warned to stay out of election campaign

اسسٹنٹ کمشنر نے بلدیاتی چیئر مینوں پر زور دیا ہے کہ وہ انتخابی امیدواروں کی سرگرمیوں سے لاتعلق رہیں

اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں علی اکبر نے بلدیاتی چیئر مینوں ،وائس چیئر مینوں پر زور دیا ہے کہ وہ انتخابی امیدواروں کی سرگرمیوں سے لاتعلق رہیں حکومت نے ان کی انتخابی سرگرمیوں پر پابندی عائد کر رکھی ہے ۔اس سلسلے میں ایک اجلاس گزشتہ روز اے سی علی اکبر کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں ایس ایچ او کلر سیداں رانا نعیم یاسین کے علاوہ چیئر مین راجہ ندیم احمد،چیئر مین راجہ صفدر کیانی، چیئر مین طارق یاسین کیانی، ٹھکیدار محمد بشارت،راجہ افتخار بھولا، راجہ عرفان الحق ایڈووکیٹ اور دیگر نے شرکت کی۔اے سی کلر سیداں نے انہیں بتایا کہ حکومت نے بلدیاتی چیئر مینو ں ،وائس چیئر مینوں کی انتخابات میں ہر قسم کی سرگرمی پر پابندی عائد کر رکھی ہے یہ احباب کسی سیاسی اجتماع یاریلی میں شرکت کر سکتے ہیں نہ خطاب کر سکتے ہیں لہذا حکومتی فیصلے کی ہر صورت پابندی کو یقینی بنایا جائے گا اور خلاف ورزی کرنے والے کو مقدمات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

Kallar Syedan; Local body elected leaders have been warned to stay out of election campaign by assistant commissioner Kallar Syedan. Poster were binned in the campaign used at local body leaders.

حافظ منصور ظہور لنگڑیال کا نئی آبادی بھٹہ چوآ خالصہ میں انتخابی اجتماع سے خطاب

حلقہ پی پی 7سے تحریک لبیک کے امیدوار حافظ منصور ظہور لنگڑیال نے کہا ہے کہ عوام انتخابات میں ختم نبوت کے محافظوں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کریں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کی شام نئی آبادی بھٹہ چوآ خالصہ میں انتخابی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پر سیرت کمیٹی چوآخالصہ کے سابق صدر حاجی محمد صغیر نے برادری اور دوستوں کے ہمراہ تحریک لبیک کی حمایت کا اعلان کیا۔حافظ منصور ظہور لنگڑیال نے ان کی حمایت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عوام 70برس سے ووٹ دے کر دھوکے کھا رہے ہیں ان کے منتخب نمائندے ختم نبوت کی ناموس کی حفاظت نہ کر سکے جس پر تحریک لیبک کو میدان عمل میں آنا پڑا ہم کشتیاں جلا کر آئے ہیں انتخابی نتائج کی بھی پرواہ نہیں مگر ہم ختم نبوت کی حرمت پر آنچ نہیں آنے دیں گے اور اس کی جانب اٹھنے والے ہاتھ کاٹ ڈالیں گے ۔عوام ہمیں منتخب کریں ہم انہیں مایوس نہیں کریں گے ۔

بھلاکھر سے سابق رکن ضلع کونسل چوہدری محمد نذیر ،سابق نائب ناظم راجہ عبدالمجید نے ساتھیوں سمیت این اے 57سے پی ٹی آئی کے امیدوار صداقت عباسی اور پی پی 10سے چوہدری نثار علی خان کی حمایت کا اعلان

بھلاکھر سے سابق رکن ضلع کونسل چوہدری محمد نذیر ،سابق نائب ناظم راجہ عبدالمجید نے ساتھیوں سمیت این اے 57سے پی ٹی آئی کے امیدوار صداقت عباسی اور پی پی 10سے چوہدری نثار علی خان کی حمایت کا اعلان کیا ہے ۔اس موقع پر صداقت عباسی ،ہارون کمال ہاشمی اور پی ٹی آئی کے دیگر رہنما بھی موجود تھے ۔چوہدری محمد نذیر نے بتایا کہ انہوں نے اپنے ساتھیوں اور گروپ سے مشاورت کی جس کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے کہ ہم بھلاکھر میں این اے 57میں پی ٹی آئی کے صداقت عباسی اور پی پی 10سے آزاد امیدوار چوہدری نثار علی خان کی حمایت کریں گے ۔صداقت عباسی نے حمایت کر نے پر چوہدری محمد نذیر ،راجہ عبدالمجید اور دیگر کا شکریہ ادا کیا ہے ۔

ڈھوک سنگال چوآخالصہ کے معروف مسلم لیگی حاجی راجہ اورنگزیب نے انتخابات میں پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان

ڈھوک سنگال چوآخالصہ کے معروف مسلم لیگی حاجی راجہ اورنگزیب نے انتخابات میں پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان کر دیا ۔اس سلسلے میں امیدوار این اے58چوہدری عظیم کے احباب نے ان کے گھر جا کر ان سے ملاقات کی اور انہیں پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت دی جس کے بعد حاجی راجہ اورنگزیب نے انتخابات میں پی ٹی آئی کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کیا ہے ۔

و یلج یو تھ کو نسل کے ز یر ا ہتما م کبڈ ی کا چیلنج میچ

و یلج یو تھ کو نسل کے ز یر ا ہتما م کبڈ ی کا چیلنج میچ گز شتہ ر و ز مر ید چو ک میں ہوا جس میں ماسٹر تاج کی کبڈی ٹیم نے کامیابی حاصل کی ،سابق ٹاؤن ناظم حافظ سہیل اشرف ملک ،چیئر مین یوسی نلہ مسلماناں چوہدری شفقت محمود، چوہدری نذیر آف بھلاکھر نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئیے ۔ کبڈ ی میچ کا اہتما م ر ا جہ محمد ا رشد آ ف مو ہڑ ہ پھڈ یا ل ، ر ا جہ مسعو د ،چو ہد ر ی سر فر ا ز نے کیا تھا ۔

پاکستان سینسر بورڈ کے رکن محمد ظریف راجا دبئی کے دو ہفتے کے دورے کے بعد وطن لوٹ آئے

پاکستان سینسر بورڈ کے رکن محمد ظریف راجا دبئی کے دو ہفتے کے دورے کے بعد وطن لوٹ آئے ،ان کے دوست احباب نے انہیں ائر پورٹ پر خوش آمدید کہا ۔

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button