DailyNewsKallar Syedan

Kallar Syedan; Ch nisar Ali Khan alway has let down Nawaz Sharif at difficult time

چوہدری نثار علی خان نے ہمیشہ مشکل وقت میں نواز شریف کا ساتھ چھوڑا ،انجنیر قمر الاسلام راجہ

این اے 59اور پی پی 10سے مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار انجنیر قمر الاسلام راجہ نے کہا ہے کہ چوہدری نثار علی خان نے ہمیشہ مشکل وقت میں نواز شریف کا ساتھ چھوڑا ،نوا ز شریف ہمیشہ انہیں دودھ پلاتے اور چوریاں کھلاتے رہے مگر تاریخ گواہ ہے کہ 1999سے لے کر آج تک چوہدری نثار علی خان نے ہر مشکل وقت میں اپنے قائد نواز شریف سے نہ صرف بے وفائی کی بلکہ ان کی پیٹھ میں بھی چھرا گھونپا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بعد نمازجمعہ روات کے قریب گاؤں میرا موہڑہ میں اپنے پہلے انتخابی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کی صدارت خواجہ محمد الیاس کیانی نے کی تقریب سے پی پی بارہ کے نامزد امیدوار فیصل قیوم ملک نے بھی خطاب کیا انجینیئر قمر السلام راجہ نے کہا کہ نوا زشریف نے چوہدری نثار کے مقابلے میں ایک کلرک اور استانی کے بیٹے کو قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر نامزد کر کے یہ پیغام دیا کہ مسلم لیگ ن میں وفا کرنے والوں کی بڑی قدر ومنزلت ہے مسلم لیگ ن نے این اے انسٹھ ،پی پی دس اور پی پی بارہ میں بھی اپنے نمائندوں کو نامزدکر کے پھنے خانوں کو بھی واضح پیغام دیا ہے انہوں نے کہا کہ پوٹھوار کے لوگ وفاشعار ہیں یہ اپنے محسن نواز شریف کو کبھی مایوس نہیں کریں گے اب کوئی بھی بادشاہ سلامت سٹیج پر بیٹھ کر لوگوں کو جھڑکے گا نہیں جس نے بھی بات کرنی ہو گی وہ اسٹیج پر آکر اپنا مدعا بیان کرے گا میں آج بھی اپنی جماعت اور اپنے قائد نواز شریف کے ساتھ کھڑا ہوں مگر میرے قائد نواز شریف سے ان لوگوں نے بے وفائی کی جنہیں نواز شریف ہمیشہ دودھ پلاتے اورچوریاں کھلاتے رہے چوہدری نثارعلی خان نے نناوے سے آج تک ہمیشہ نواز شریف سے بے وفائی کی سپریم کورٹ میں نواز شریف کے خلاف فیصلہ آنے سے قبل ہی چوہدری نثار علی خان اپنا راستہ بدل لیا تھا انہوں نے کہا کہ مریم نواز دلیر اور عظیم باپ کی دلیر بیٹی ہے اس نے مشکل وقت میں بھی اس وقت دلیری دکھائی جب نواز شریف سے محبت کے دعوے کرنے والے ان کا ساتھ چھوڑھ چکے تھے انہوں نے کہا کہ حلقے میں مسلم لیگ ن تقسیم نہیں ہوئی یہ آج بھی متحد ہے اگر ماضی میں لوگ شخصیات کو نہیں نظریات کو ووت دیتے ہیں چوہدری نثارعلی خان سے قبل اعجا زالحق نے بھی اس حلقے سے بار ہا مرتبہ کامیابی حاصل کی چوہدری نثارعلی خان کے لانگری اور ٹھیکیدار اب لوگوں کو مزید گمراہ نہیں کرسکتے میری انکساری اورعاجزی میر بزرگوں اور دوستوں کے لیئے ہے مجھ سے زیادہ لمبی زبان کسی کی بھی نہیں مگر ہماری تربیت نوا زشریف نے کی ہے انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار علی خان جن ترقیاتی کاموں کا ذکر کرتے ہیں اس کے لیئے وسائل مسلم لیگ نے فراہم کیئے تھے اور نواز شر کی بخشی ہوئی طاقت کے باعث چوہدری نثار کا طوطی بولتا تھا اب یہ بات ہمیشہ کے لیئے بند ہو چکا ہے اب مسلم لیگ کے کسی اجتماع میں کسی کی تضحیک نہیں کی جائے گی چوہدری نثار علی خان کسی سفید ریچھ بزرگ کو بھی اپنے اجمتاع میں بات نہیں کرنے دیتے تھے اور بیٹھ جاؤ بیٹھ جاؤ کا درس دیتے تھے اب یہی کارکن آستینیں چڑھا کر چوہدری نثار علی خان کا مقابلہ کریں گے پی پی دس پی پی بارہ سے ن لیگ کے امیدوار فیصل قیوم ملک نے کہا کہ چوہدری نثار رعلی خان رینجر کے اسکواڈ میں آر لوگوں کا ضمیر نہیں خرید سکتے اجتماع میں نواز شریف شہبا زشریف زندہ باد کے نعروں کے علاوہ گو نثار گو کے بھی نعرے لگائے گئے ۔

پیپلز پارٹی وفاق کی جماعت ہے, این اے 52سے پیپلز پارٹی کے امیدوار محمد افضل کھوکھر

این اے 52سے پیپلز پارٹی کے امیدوار محمد افضل کھوکھر نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی وفاق کی جماعت ہے جس نے ہمیشہ مزدوروں، کسانوں اور پسے ہوئے طبقات کے لیے آواز بلند کی ،عوام آئندہ انتخابات میں ملک میں صحت مندانہ تبدیلی لانے کے لیے پیپلز پارٹی کو کامیاب کریں ۔انہو ں نے ترامڑی چوک روات اور سہالہ کے علاقوں میں عوام رابطہ مہم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے اس ملک کو ایٹم بم دیا ،بینظیر نے میزائل ٹیکنالوجی دی ،آصف علی زردار ی نے کے پی کے کے لوگوں کو شناخت دی ۔پیپلز پارٹی نے مخصوص علاقوں میں نہیں بلکہ ملکی سطح پر قوم کی خدمت کی ہے بلاول بھٹو بھٹو خاندان کا تسلسل ہیں انہوں نے زور دیا کہ عوام پیپلز پارٹی کو منتخب کریں تو ہم اس ملک میں حقیقی تبدیلی لا کر دکھائیں گے۔

عمران خان کی قیادت میں اپنا داخلی اتحاد مزید مضبوط کریں,  ہارون کمال ہاشمی

پی ٹی آئی کے رہنما ہارون کمال ہاشمی نے کہا ہے کہ این اے 57پی پی 6اور 7میں پی ٹی آئی سب سے بڑی جماعت بن کر ابھری ہے ،ہماری جدوجہد کا مقصد ملک کے عام لوگوں کو بھی اقتدار میں شریک کرنا ہے ۔انہوں نے کلر سیداں میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک برس قبل کوئی یہ بات سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ نواز شریف نہ صرف اقتدار سے الگ ہوں گے بلکہ ہمیشہ کے لیے نا اہل قرار پائیں گے مگر عمران خان کی ثابت قدمی سے ملک میں بڑی تبدیلی آئی اور کئی دہائیوں سے اقتدار پر قابض ٹولے کو نا اہل ہو کر اقتدار سے رخصت ہونا پڑا۔ان کے کئی ارکان اسمبلی نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی جنوبی پنجاب میں تو نواز شریف کے امیدواروں کا صفایا ہو گیا ہے ۔انہوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ عمران خان کی قیادت میں اپنا داخلی اتحاد مزید مضبوط کریں اور خود کو آنے والے الیکشن میں کامیابی کے لیے تیار کریں۔

پی ٹی آئی تاحال حلقہ پی پی 7اور 10میں کسی بھی امیدوار کی نا مزدگی کرنے میں نا کام

پی ٹی آئی تاحال حلقہ پی پی 7اور 10میں کسی بھی امیدوار کی نا مزدگی کرنے میں نا کام ہے ،مسلم لیگ ن نے پی پی 6سے راجہ اشفاق سرور ،پی پی 7سے راجہ محمد علی ،پی پی 10سے انجنیر قمر الاسلام راجہ کو نامزد کر رکھا ہے مگر پی ٹی آئی پانچ امیدواروں میں سے تاحال کسی کی نامزدگی کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی اور گو مگو کی فضا میں کارکنوں میں شدید اضطراب پایا جاتا ہے اور بات یہاں تک پہنچ گئی ہے کہ سوشل میڈیا پر ایک منچلے نے یہ شوشہ چھوڑا ہے کہ پی پی 7میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ کا فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کے چیئر مین مفتی منیب الرحمان کریں گے ۔

تعزیت

چیئر مین یوسی چوآخالصہ سید راحت علی شاہ ،چیئر مین نلہ مسلماناں چوہدری شفقت محمود، چیئر مین دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد، چیئر مین منیاندہ چوہدری صداقت حسین نے شاہد خاقان عباسی کے معاون خصوصی حافظ عثمان عباسی سے ان کے بہنوئی کی وفا ت پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔

Show More

Related Articles

Back to top button