DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar syedan; Legendry Kabbdi match held at mela in Nala Musalmana

موہڑہ کنواں نلہ مسلماناں،بابا برخوردار سرکار اور بابا عیدو سرکار کے سالانہ میلے میں کبڈی کا شاندار میچ

سہوٹ کلیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)چوہدری الفت حسین،راشد محمود راجہ،وقار احمد۔۔۔موہڑہ کنواں نلہ مسلماناں،بابا برخوردار سرکار اور بابا عیدو سرکار کے سالانہ میلے کے سلسلے میں گزشتہ سالوں کی طرح امسال بھی کبڈی کا شاندار میچ چوہدری عبد المعروف کی جانب سے منعقد کیا گیا،کل انعام دو لاکھ پچاس ہزار روپے بمعہ ٹرافیاں دیا گیا،جس میں پنجاب بھر سے آصف پٹھان ،عامر سرگودھا،حافظ امین سندھی سمیت کئی نامی گرامی کھلاڑیوں نے شاندار کھیل پیش کر کے شائقین کے دل جیت لئے،اس میچ میں لوکل کھلاڑیوں میں راجہ شعیب نڑالی، راجہ طلعت بھٹھی اور ڈھوک دل محمد کا کھلاڑی بھی شامل تھا،خطہ پوٹھوار میں اس سیزن کا بڑا میچ تھا،جس میں ہزاروں کی تعداد میں شائقین لطف اندوز ہوئے ،ایک ٹیم ماسٹر تاج اور دوسری ٹیم پپو استاد کی جانب سے میدان میں اتاری گئی، مہمان گرامی میںآزاد امیدوار حلقہ پی پی سیون راجہ صغیر احمد، چےئرمین ایم سی کلر سیداں شیخ عبد القدوس،چےئرمین یو سی دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد،چےئرمین یو سی نلہ مسلماناں چوہدری شفقت محمود، چےئرمین یو سی چوآ خالصہ آغا سید راحت علی،وائس چےئرمین ٹھکیدار راجہ بشارت، چوہدری خرم بھٹھی،چوہدری رضوان مقدم، ممتاز شعر خوان راجہ ابراہیم،گرداور چوہدری اشفاق،عبد القیوم منہاس، ڈاکٹر ربنواز راجہ،پرویز اختر بھٹی،راجہ ثقلین ممیام، پٹواری خان بشیر خان،پٹواری چوہدری محمد جمیل،پٹواری چوہدری تنویر،راجہ یاسر محمود ،بابو تنویر،ماسٹر محمد خطاب سمیت دیگرشامل ہیں،ریفری کے فرائض چچامحمد خان المعروف لاہوری نے ادا کئے۔

Kallar Syedan; A Legandry kabbadi match was held at baba Barkharadar abd baba eido Sarkar mela in Morra Kunwan in Nala Musalmana, All the top kabbadi players performed and the winning team was awarded with 2.5 Lakh rupees cash prize. For more please see video below.

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button