DailyNewsGujarKhan

Gujar Khan; Farrukh Abbass commits suicide in Jabber

اسلام پورہ جبر۔نوجوان نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی

اسلام پورہ جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ممراز شیخ سے )۔۔۔۔نوجوان نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی اسلام پورہ جبر کے نواحی گاؤں ڈہوک جنگی کے نوجوان راجہ فرح عباس نے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیااطلاعات کے مطابق خودکشی کی وجہ گھریلو ناچاکی ہے پوسٹ مارٹم کے بعد لاش وارثان کے حوالے کر دی شام 5بجے نما ز جنازہ کے بعد آبائی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا جبکہ نماز جنازہ میں ہر طبقہ فکرلوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

راجہ جاوید اخلاص بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گئے

اسلام پورہ جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ممراز شیخ سے )۔۔۔چےئرمین یونین کونسل قاضیاں مسلم لیگ ن چوہدری ناصر تاج نے راجہ جاوید اخلاص کواین اے 58چوہدری محمد ریاض کو پی پی 8اور راجہ حمید ایڈووکیٹ کو پی پی 9کا ٹکٹ ملنے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ راجہ جاوید اخلاص نے اپنے 5سالہ دور اقتدار میں جس طریقے سے تحصیل گوجرخان کی خدمت کی ہے اس کی مثال کہیں نہیں ملتی مسلم لیگ ن کارکردگی کی بنیاد پر تاریخی کامیابی حاصل کرئے گی مسلم لیگ ن کے نامزد امیدواروں نے ہمیشہ خدمت اور شرافت کی سیاست کی ہے ان کا مشن صرف اور صرف عوا م کی بلاتفریق خدمت کرنا ہے 25جولائی کو تحصیل گوجرخان سے مسلم لیگ ن نئی تاریخ رقم کرئے گی انہوں نے کہا تحصیل گوجرخان مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے اور میاں محمد نواز شریف کی شیدائیوں کی تحصیل ہے عوام باشغور ہیں کسی کے جھانسے میں نہیں آئیں گئے انہوں نے کہا راجہ جاوید اخلاص بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گئے اور گوجرخان کی محرومیوں کا مکمل خاتمہ کریں گئے۔

راجہ جاوید اخلاص کو این اے 58چوہدری محمد ریاض کو پی پی 8اور راجہ حمید ایڈووکیٹ کو پی پی 9کا ٹکٹ ملنا خوش آئندہ ہے

اسلام پورہ جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ممراز شیخ سے )۔۔۔۔عام انتخابات میں مسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرئے گی ن لیگ کا دور عوامی خدمت کے حوالے سے اپنی مثال آپ ہے مسلم لیگ ن کارکردگی کی بنیاد پر 25جولائی کو کامیابی حاصل کرئے گی راجہ جاوید اخلاص نے 5سال میں تحصیل گوجرخان کی عوام کی خدمت کی ہے ان خیالات کا اظہار چےئرمین یوسی بیول نمبر دار محمد عباس نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا راجہ جاوید اخلاص کو این اے 58چوہدری محمد ریاض کو پی پی 8اور راجہ حمید ایڈووکیٹ کو پی پی 9کا ٹکٹ ملنا خوش آئندہ ہے جس سے عوام میں خوشی کی لہر دور گئی ہے انہوں نے کہا راجہ جاوید اخلاص کا مسلم لیگ ن کا چالیس سالہ وابستگی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے جس کی بدولت وہ جنرل الیکشن میں کامیابی حاصل کریں گئے انہوں نے کہا شرقی گوجرخان میں مسلم لیگ ن کا ایک بڑا ووٹ بینک موجود ہے مسلم لیگ نکا ختم کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں 25جولائی کو سیاسی مخالفین کو پتہ چل جائے گا کہ حقیقی معنوں میں خدمت کرنے والے اور صرف عوام کو لالی پاپ دینے والوں میں کیا فرق ہوتا ہے۔انہوں نے مزید کہا مسلم لیگ ن ہی پاکستان میں ترقی کی ضامن ہے وہ دوبارہ برسراقتدار آ کر عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گئے ۔

Show More

Related Articles

Back to top button