Kallar Syedan

Kallar Syedan; Raja M Ali will win with majority vote, Raja Nadeem

راجہ محمد علی الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گئے، راجہ ندیم احمد

سکوٹ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، انوار الحق راجہ سے) ۔۔۔۔سابق ایم پی اے راجہ محمد علی حلقہ پی پی سات سے بھا ری اکثریت سے کا میاب ہوں گئے۔ راجہ محمد علی نے یو نین کو نسل دوبیرن میں کروڑوں روپے کے تر قیاتی کام کرائے ،ان خیالات کااظہار چیرمین یو سی دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد نے پوٹھوار ڈاٹ کوم آفس سکوٹ میں نمائندہ سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا انھوں نے کہا کہ راجہ محمد علی انتہائی شریف، امانت دار اور دین سے محبت کر نے والی شخصیت کے مالک ہیں ان جیسی شخصیت کا حلقہ کا ایم پی اے منتخب ہو نا علا قے کی خوش قسمتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ گزشتہ پانچ سالوں میں راجہ محمد علی نے شرقی کلر سیداں کی یو نین کو نسل کی پسماندگی کے خاتمہ کے لیے دن رات ایک کر دیا اور ان یو نین کو نسلز میں کروڑوں روپے کے میگا پروجیکٹ مکمل کیے۔ اہل علاقہ انشاء اللہ ان کو بھاری اکثریت میں ووٹ دیکر کا میاب کر یں گئے۔

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button