DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Chauk Pindori police foil robbery attempt

پولیس پٹرولنگ چیک پوسٹ چوکپنڈوری نے ناکہ بندی کر کے ڈکیتی کی واردات ناکام بنا دی

پنجاب ہائی وے پولیس پٹرولنگ چیک پوسٹ چوکپنڈوری نے بروقت ناکہ بندی کر کے ڈکیتی کی واردات ناکام بنا دی۔پٹرولنگ پولیس کو راولپنڈی کنٹرول سے کال موصول ہوئی تھی کہ دو نامعلوم افراد نے غوری ٹاؤن اسلام آباد سے محمد عارف ولد امیر افضل سکنہ کرال چوک کی ٹیکسی گاڑی نمبری ٹی جی 2061کراچی خیبر روات کیلئے بک کی اور روات پہنچ کر اسلحہ کی نوک پر ڈرائیو سے گاڑی چھین لی اور جانب کلر سیداں فرار ہو گئے۔اطلاع ملتے ہی انچارج چیک پوسٹ چوکپنڈوری سب انسپکٹر قلزم ظہیر ، اے ایس آئی ابرار اختر بمعہ دیگر ملازمین نے کلر سیداں روڈ کی ناکہ بندی کر دی اور گاڑیوں کی چیکنگ و پڑتال شروع کر دی اور ناکہ بندی کو موثر بناتے ہوئے چھینی گئی گاڑی کو برآمد کر لیا تا ہم رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملزم گاڑی چھوڑ کر فرار ہو جانے میں کامیاب ہو گئے۔اس موقع پر ملزمان کی گرفتاری کیلئے روات اور اسلام آباد پولیس کو بھی اگاہ کر دیا گیا ۔کلر سیداں کے عوامی حلقوں اور مسروقہ ٹیکسی کے مالک محمد عارف نے ایک گھنٹہ کی مختصر مدت میں چھینی گئی گاڑی کو برآمد کر کے مالک کے حوالے کرنے پر ایس ایس پی پٹرول اسرار احمد عباسی سے انچارج سمیت دیگر ملازمین کیلئے کیش انعامات اور تعریفی اسناد کی سفارش کی ہے۔

Kallar Syedan; A gang held taxi driver M Afzal of Karal Chauk on gun point and stole his taxi and were on way for a robbery, when Chauk Pindori check point police were informed of the incident.

The check post police stopped the vehicle and spotted the stolen car, the armed gang fled and the taxi was recovered and handed back to the owner.

تھانہ کلر سیداں پولیس نے سب انسپکٹر اسلم شہزاد نے ایک برس قبل اغواء ہونے والے سکول ٹیچر کو لاہور سے بازیاب کروا کر عدالت پیش کر دیا

تھانہ کلر سیداں پولیس نے سب انسپکٹر اسلم شہزاد نے ایک برس قبل اغواء ہونے والے سکول ٹیچر کو لاہور سے بازیاب کروا کر عدالت پیش کر دیا جہاں 28 سالہ ف) نے 164 کے تحت اپنے بیان قلم بند کرواتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ میں عاقل و بالغ ہوں اور بغیر کسی دباؤ کے میں نے ثالث نامی شخص سے اپنی مرضی سے شادی کر لی ہے ،مجھے کسی نے اغواء نہیں کیا اور تھانہ کلر سیداں میں میرے حوالے سے درج اغواء کے مقدمہ میں کوئی صداقت نہیں۔معزز عدالت نے علیحدگی میں والدین اور بیٹی کی ایک گھنٹہ ملاقات بھی کروائی جو بے نتیجہ رہی جس کے بعد عدالت نے پولیس کو بحفاظت لڑکی کو اس کے خاوند کے گھر پہنچانے کی ہدایت جاری کر دی۔کلر سیداں کے نواحی علاقہ چنام کی 28 سالہ(ف) نامی سکول ٹیچر اپنے والد کے ہمراہ راولپنڈی سے لاہور اپنے ننھیال جایا کرتی تھی جہاں سفر کے دوران بس ڈرائیور کے ساتھ اس کی دوستی ہو گئی جو بعد ازاں محبت میں بدل گئی اور پھر طے شدہ پروگرام کے تحت وہ ایک دن گھر چھوڑ کر اپنے محبوب کے پاس جا پہنچی اور پھر دونوں نے کورٹ میرج کر لی ۔پولیس کے مطابق ثالث نامی بس ڈرائیور نہ صرف پہلے سے شادی شدہ ہے بلکہ دو بیٹیوں اور ایک بیٹے کا باپ بھی ہے اور نائن سی کے ایک مقدمہ میں آج کل جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہے جبکہ اس کی نئی نویلی دلہن اس کے ایک رشتہ دار کے ہاں رہائش پذیر ہے۔

کلرسیداں اور گردونواح میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا جن بے قابو

کلرسیداں اور گردونواح میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا جن بے قابو جوں جوں گرمی بڑھتی جا رہی ہے لوڈشیڈنگ میں بھی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور بعض اوقات تو ہر پندرہ منٹ بعد بجلی بندکردی جاتی ہے وقت سحر ہو یا تراویح بجلی کا جانا معمول بن چکا ہے حکومت صورت حال کی وضاحت نہیں کرتی کہ اچانک اس غیر معمولی لوڈشیڈنگ کے اسباب کیا ہیں شدید گرمی جھلسا دینے والی دھوپ اور بدترین حبس میں بجلی کا چلے جانا روزے داروں پر کسی عذاب سے کم نہیں نگران حکومت نے بھی صورت حال کو بہتر بنانے کی بجائے مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے جس سے بہت سے شکوک و شبہات جنم لے رہے ہیں شہریوں نے بھی صورت حال پر شدیداحتجاج کرتے ہوئے کہا کہ آئیسکو ماہانہ بھاری بل وصول کرتا ہے تو اسے بجلی کی فراہمی کوبھی یقینی بنانا چاہیے ۔

تعذیت

چیئرمین یوسی بشندوٹ محمدزبیر کیانی ،چیئرمین غزن آبادطارق یاسین کیانی ،چیئرمین چوآخالصہ سیدراحت علی شاہ ،مداح شاہ ،محمد مسعود بھٹی ،جاوید اقبال ،اکرام الحق قریشی اور دیگر نے گاؤں تریل جا کر وائس چیئرمین یوسی غزن آبادظفر عبا س سے ملاقات کی اور انکے بھائی کی وفات پر دلی تعذیت کا اظہار کیا

 

Show More

Related Articles

Back to top button