DailyNewsKallar Syedan

Kallar Syedan; Ch Store burgled in Choa bazaar

نامعلوم چورچوہدری کریانہ سٹور چوآ خالصہ کے تالے توڑ کر نقدی اور قیمتی موبائل لے اڑے

سرصوبہ شاہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کو)حبیب الرحمن قریشی۔۔۔۔۔نماز جمعہ کے وقفے کے دوران چوری کی واردات نامعلوم چورچوہدری کریانہ سٹور چوآ خالصہ کے تالے توڑ کر نقدی اور قیمتی موبائل لے اڑے تفصیلات کے مطابق چوہدری کریانہ سٹور کے مالک حاجی محمد وحید نماز جمعہ کی ادائیگی کے اپنی دوکان کو بند کر کے مسجد گیا نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد جب واپس دوکان پر آیا تو دکان کے تالے ٹوٹ ہوئے تھے اور دکان سے نقدی اور اس کا ذاتی قیمتی موبائل غائب تھا یادر ہے چوآ خالصہ میں اس قسم کی پہلے بھی کئی وارداتیں ہو چکی ہیں دکاندار نماز جمعہ کی ادائیگی کے جاتا ہے تو پیچھے سے اس کی دکان لوٹ لی جاتی ہے شہر میں اس قسم کی بڑھتی ہوئی وارداتیں لحمہ فکریہ ہیں انجمن تاجران نے انتظامیہ کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس قسم کی وارداتوں سے تاجر عدم تحفظ کا شکار ہیں گئی چوآ خالصہ شہر میں ہونے والی وارداتوں کا جلد از جلد سراغ لگا یا جائے

 

Show More

Related Articles

Back to top button