DailyNews

Rawalpindi; Nine cars burnt at a fire in Rawat

ماڈل تھانہ روات کی عمارت میں آتشزدگی کے باعث مال مقدمہ کے طور پر کھڑی 9 گاڑیاں جلنے کا واقعہ

روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)ماڈل تھانہ روات کی عمارت میں آتشزدگی کے باعث مال مقدمہ کے طور پر کھڑی 9 گاڑیاں جلنے کا واقعہ ،تاحال ذمہ دار اہلکاروں کا تعین نہ ہو سکا ،مقامی افسران نے تمام ملبہ خاکروب کے سر ڈال کر انکوائری سرد خانے کی نظر کروا دی ،مقامی پولیس نے گاڑیاں زیراستعمال رکھ کر ناکارہ ہونے کی صورت میں مبینہ ملی بھگت سے آگ لگوا دی عوام علاقہ کا آر پی او راولپنڈی سے اعلیٰ سطحی تحقیقات اور فوری نوٹس کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق تھانہ روات میں مال مقدمہ کے طور پر درجنوں گاڑیاں بند ہیں جن میں بیشتر اچھی کنڈیشن کی گاڑیاں محرر سمیت چند دیگر پولیس اہلکاروں نے استعمال میں رکھی ہوئی تھیں جنکی زیراستعمال ہونے کے باعث حالت انتہائی بوسیدہ ہو چکی تھی پولیس ذرائع کے مطابق مذکورہ اہلکاروں نے جامع منصوبہ بندی کے تحت صفائی پر مامور خاکروب کے ذریعے گاڑیوں کے قریب کچرے کو آگ لگوائی جس سے وہاں موجود 9 گاڑیاں اور قیمتی لکڑ بھی جل گئی مگر محکمانہ ملی بھگت سے واقعہ کی انکوائری دبا دی گئی اور کسی بھی ذمہ دار اہلکار کا تعین نہ ہو سکا ،تاہم روات پولیس واقعہ کو اتفاقیہ قرار دے رہی ہے عوام علاقہ نے آر پی او راولپنڈی اور سی پی او راولپنڈی سے فوری نوٹس لیکر ذمہ داروں کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

روات جی ٹی روڈ پر ٹریفک حادثہ کے دوران نامعلوم گاڑی کے ڈرائیور نے ایک شخص کو بری طرح کچل دیا

روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)۔۔۔۔روات جی ٹی روڈ پر ٹریفک حادثہ کے دوران نامعلوم گاڑی کے ڈرائیور نے ایک شخص کو بری طرح کچل دیا نعش کی شناخت نہ ہو سکی پولیس کے مطابق جی ٹی روڈ خرم فلور ملز کے سامنے نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے سڑک کراس کرنیوالا نامعلوم شخص جس نے ڈارک براؤن رنگ کے کپڑے پہن رکھے ہیں نیچے آ کر موقع پر دم توڑ گیا جسکا چہرہ شناخت کے قابل نہیں رہا اور نہ ہی اسکے پاس کوئی شناختی دستاویزات موجود ہیں پولیس کے مطابق امکان ظاہر کیا گیا ہے متوفی ذہنی طور پر معزور تھا تاہم نعش کی شناخت نہ ہونے پر روات پولیس نے نعش امانتاّّ دفنا دی ہے اور ورثاء سے تھانہ روات کے تفتیشی اے ایس آئی محمد اکرام موبائیل نمبر 03005352757 پر رابطہ کی اپیل کی گئی ہے ۔

ماڈل تھانہ روات سے دوسری بار تبدیل ہونے والا اے ایس آئی بطور محرر تھانہ روات تعینات کر دیا

روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)۔۔۔۔ماڈل تھانہ روات سے دوسری بار تبدیل ہونے والا اے ایس آئی بطور محرر تھانہ روات تعینات کر دیا گیاماڈل تھانہ میں مذکورہ محرر کی تعیناتی پر عوام علاقہ سراپا احتجاج ،فوری معطلی اور فرض شناس محرر کی تعیناتی کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق تھانہ روات میں بار بار تعینات ہونے والے اے ایس آئی ابرار کو عوامی شکایات پر کچھ دن ہی قبل سی پی او راولپنڈی نے فوری تبدیل کر دیا مگر تبادلہ کے فوری بعد مذکورہ تھانیدار نے رشوت اور اثرورسوخ استعمال کرتے ہوئے ایک بار پھر بطور محرر تھانہ روات تعینات ہو گیا مذکورہ محرر کی تیسری بار تھانہ روات تعیناتی پر جرائم پیشہ عناصر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ہیں علاقہ کے معززین محمد یاسین ،محمد عمران ،زاہد محمود ،قیصر محمود ،سہیل احمد ،محمد سفیر ،قمر علی ،بدر رحمان ،ارشد محمود ،محمد عامر نے آر پی او راولپنڈی اور سی پی او راولپنڈی سے مذکورہ محرر اے ایس آئی ابرار کی فوری معطلی اور فرض شناس محرر کی تعیناتی کا مطالبہ کیا ہے ۔

Show More

Related Articles

Back to top button