DailyNews

Kahuta; PM Thanked for development in UC Hothla

یوسی ہوتھلہ میں ترقیاتی کام کرانے پرشاہد خاقان عباسی کا شکریہ

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔
راجہ گلزار احمداوراشتیا ق احمد ستی آف کنیسر ستیاں نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ یوسی ہوتھلہ میں سوئی گیس سمیت کروڑوں روپے کے ترقیاتی کام کرانے پرشاہد خاقان عباسی،حافظ عثمان عباسی اور اسد محمود ستی کا شکریہ ادا کر تے ہیں۔ وائس چیئر مین یوسی ہوتھلہ اسد محمود ستی نوجوان قیادت،علاقے اور عوام علاقہ سے محبت کر نے والے اور علاقے کے مسائل حل کر نے کی جستجو والے عظیم انسان ہیں ۔یوسی ہوتھلہ میں جو انہوں نے سوئی گیس کا کام کر ایا ہے وہ آنے والی نسلیں بھی یا د رکھیں گی ۔اسد محمود ستی کی ہی کوششوں کاوشوں کی وجہ سے آج یوسی ہوتھلہ کے بیشتر گاؤں کی عوام سوئی گیس کی سہولت سے مسعفید ہو رہے ہیں ۔انشاء اللہ آمدہ الیکشن ہم اہلیان اسد محمود ستی کے ساتھ ہیں اور ان کی ہر کال پر لبیک کہیں گے ان خیالات کا اظہاریونین کونسل ہوتھلہ کی معروف سیاسی ،سماجی اور کاروباری شخصیات جنرل کونسلرراجہ گلزار احمد اور اشتیا ق احمد ستی آف کنیسر ستیاں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کچھ عرصہ قبل آڑی سیداں بھون روڈ ٹوٹ پھوٹ ہونے کی وجہ سے ہم اہل علاقہ کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا جس پرسابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی یوسی ہوتھلہ اور یوسی دکھالی کی عوام کایہ درینہ مسلہ دیکھتے ہوئے آڑی سیداں تا دکھالی براستہ بھون کارپٹ روڈکی منظوری دیتے ہوئے17کروڑ56لاکھ روپے کی خطیر گرانٹ منظور کر لی جس پرگذشتہ سال کام ہوا اور بہت ہی معیاری کام ہواہے اب ہمارے سفر میں بہت ہی آسانی ہو گئی ہے 13کلو میٹرمیٹر سڑک پر کہوٹہ اور کلر سیداں کی 5یونین کونسلوں کی عوام مستعفید ہورہی ہیں مذکورہ سٹر ک کی تعمیر سے یوسی ہوتھلہ ، یوسی دکھالی ، مغل خاص، غزن آباد اور یوسی گف کی عوام کو تیز اور آرام دہ سفری سہولیات میسر ہورہی ہیں جبکہ محلقہ گاؤں ہوتھلہ ، بھون ، پنیالی ، آڑی سیداں ، لونہ ، دکھالی ،چنام ، سدیوٹ ، بھونی ،چمبہ ، کرپال ، تھلہ ،گکھر،ادمال اوردیگر موضعات کی عوام مستعفید ہو رہے اوربعد میں اسی روڈ کے لیے 1کروڑ80لاکھ روپے ریواز فنڈز جاری کر ائے ۔ہم اہلیان علاقہ جولیاں اٹھا کرسابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی، حافظ عثمان عباسی ،راجہ شوکت اقبال جنجوعہ،وائس چیئرمین یوسی ہوتھلہ اسد محمود ستی کو دعاہیں دیتے ہیں اور ان کا تہ دل سے شکریہ بھی ادا کرتے ہیں ۔

عید الفطر کادن ہمیں امن و محبت اورپیار کا درس دیتا ہے ۔ڈاکٹر محمد عارف قریشی

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔
ڈاکٹر محمد عارف قریشی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عید خوشیاں بانٹنے کا دن ہوتا ہے اور عید الفطر کادن ہمیں امن و محبت اورپیار کا درس دیتا ہے ۔ ماہ رمضان کے بعد عید الفطر کا دن آتا ہے جس میں ہر مسلمان دوسرے مسلمان سے ملتاہے اس لیے ہمیں چاہے کہاپنے اردگردغریب و غرباء پر نظر رکھیں اور ان کی مدد کریں تاکہ وہ بھی ان خوشیوں میں شامل ہو جائیں ۔موجودہ حالات کے پیشے نظر اپنے ارد گرد نظر رکھنے چاہے اور اگر کوئی مشکوک شے دیکھے تو انتظامہ کو اطلاع کر ئیں ۔ان خیالات کا اظہارتحصیل کہوٹہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت مسلم لیگ ن کہوٹہ سٹی کے صدرڈاکٹر محمد عارف قریشی نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ رحمتوں پر بر کتوں کے ماہ رمضان المبارک کا آخری عشرہ بھی گزرنے کو ہے اس کے بعد عید الفطر کا دن ہو گا ۔عید الفطر کا یہ مبارک دن ہمیں امن و محبت اورپیار کا درس دیتا ہے ۔ ماہ رمضان کے بعد عید الفطر کا دن آتا ہے جس میں ہر مسلمان دوسرے مسلمان سے ملتا ہے دن خوشیاں بانٹنے کا دن ہوتا ہے اس لیے ہمیں چاہے کہاپنے اردگردغریب و غرباء پر نظر رکھیں اور ان کی مدد کریں تاکہ وہ بھی ان خوشیوں میں شامل ہو جائیں ۔

کہوٹہ کے علاقہ ڈیرہ مشتاق شاہ ، دکھالی ، لونہ ، نوگراں ، پیکاں ، کلانہ ، مٹور ، نارہ اور دیگر علاقو ں میں گرمی کی شدید لہر

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔
کہوٹہ کے علاقہ ڈیرہ مشتاق شاہ ، دکھالی ، لونہ ، نوگراں ، پیکاں ، کلانہ ، مٹور ، نارہ اور دیگر علاقو ں میں گرمی کی شدید لہر ۔ گرمی تیز ہوتے ہی بجلی کی بھی بار بار بندش اہلیان کو سخت ذہنی اذیت کا سامنا ۔ نگران وزیر اعظم سے اس معاملے پر فی الفور از خود نوٹس لینے کی اپیل ، تفصیل کے مطابق مسلم لیگ ن کی حکومت کی مدت پوری ہونے کے بعد نگران حکومت آتے ہی بجلی کی شدید بندش جاری ہے جس کی وجہ سے بچے ، بوڑھے ،ہسپتالوں میں مریض شدید گرمی سے سخت تکلیف سے دوچار ہیں جبکہ ملک کے دیگر شہروں کی طرع کہوٹہ کے علاقہ ڈیرہ مشتاق شاہ ، دکھالی ، لونہ ، نوگراں ، پیکاں ، کلانہ ، مٹور ، نارہ اور دیگر علاقو ں میں مسلسل دو ہفتوں سے گرمی کی شدید لہر پڑھ رہی ہے اور گرمی پڑھتے ہی بجلی حد سے زیادہ بند ہو رہی ہے جس کی وجہ سے اہلیان علاقہ کو شدید مشکلات کا سامنا ہے انہوں نے نگران وزیر اعظم سے اس معاملے پر فی الفور از خود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ۔

Show More

Related Articles