DailyNewsKallar Syedan

Zakat committee members have obligation for fair distribution, M Zarif Raja

زکوٰۃ کی منصفانہ تقسیم ارکان کی بنیادی ذمہ داری ہے,محمدظریف راجا

مسلم لیگ ن کے رہنما محمدظریف راجا نے کہا ہے کہ زکوٰۃ کی منصفانہ تقسیم ارکان کی بنیادی ذمہ داری ہے اسکے لیے سیاسی بنیادوں پر نہیں بلکہ خالصتاً غریب اور اہل افرادکو نامزد کرنا ہوگا ورنہ اللہ تعالیٰ کی ناراضگی کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے چار زکوٰۃ کمیٹیوں کے چیئرمین اور اراکین کو نوٹیفیکیشن دیتے ہوئے کیا اس موقع پر صوبیدار میجر عبدالرزاق ،چوہدری محمدصغیر،چیف مہربان خان ،انسپکٹر لال خان اور دیگر رہنما بھی موجود تھے طاہر محمود بھٹی کو چیئرمین چوآخالصہ شرقی ،تنویر ارشادکو چیئرمین موہڑہ ہیراں،ڈھوک سگال اور موہڑہ لنگڑیال ،ارشد محمود کو چیئرمین رجام اورٹکال ،عنصروحید کو چیئرمین پیر حالی،میرگالہ چکواو ر ٹکال غربی کا نوٹیفیکیشن دیا اور کہا کہ زکوٰۃ کی درست تقسیم سے معاشرے کے کمزورافراد کو زندہ رہنے کا حق ملتا ہے انہوں نے کہا کہ حالیہ لوڈشیڈنگ سوچی سمجھی سازش ہے جس کا مقصد مسلم لیگ ن کے ووٹ بنک کو متاثر کرنا ہے مگر یہ بات طے ہے کہ نوا زشریف کو لوگوں کے دلوں سے نہیں نکالا جا سکتا آئند ہ انتخابات میں کامیابی بھی نواز شریف کے نامزد امیدواروں کو ۔ ہو گی ۔

گزشتہ شام کی موسلادھاربارش کے بعد بھی بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں کمی کی بجائے مزیداضافہ کر دیا گیا

گزشتہ شام کی موسلادھاربارش کے بعد بھی بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں کمی کی بجائے مزیداضافہ کر دیا گیا نگران حکومت قوم کو اعتمادمیں لے اور بتائے کہ یہ اس کی اپنی حکمت عملی ہے یا گزشتہ حکومت کے دعوے بے بنیاد تھے ،مسلم لیگ ن کی حکومت کے فوری بعد بجلی کے نظام کا دھڑام سے گر جانااور لوڈشیڈنگ میں غیرمعمولی اضافہ حیران کن ہے گزشتہ روز کی موسلادھار بارش کے بعد بھی لوڈشیڈنگ میں کمی واقع نہ ہوئی بلکہ بارش کے بعدلوڈ شیڈنگ میں مزید اضافہ کر دیا گیا نگران حکومت قوم کو بتائے کہ اصل صورت حال کیا ہے ن لیگ کے ذرائع نے اسے اپنے خلاف منظم سازش قرار دیتے ہوئے سوال کی ہے کہ حکومت کے خاتمے کے چند گھنٹوں بعد ہی بجلی کا نظام درہم برہم ہوجانا انتظامی نااہلی ہے یا پھر یہ کوئی گہری سازش ہے ۔

شاہ زیب جو اپنے گاؤں کی مسجد میں اعتقاف بیٹھا ہوا تھا کہ اسی دوران سانپ مسجد میں داخل ہو گیا اور اس کے پاؤں پر ڈس لیا

 معتکف شخص کو سانپ نے ڈس لیا جسے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں پہنچا دیا گیا ہے۔یہ واقعہ کلر سیداں کے نواحی علاقہ چک مرزا میں پیش آیا جہاں 26 سالہ شاہ زیب جو اپنے گاؤں کی مسجد میں اعتقاف بیٹھا ہوا تھا کہ اسی دوران سانپ مسجد میں داخل ہو گیا اور اس کے پاؤں پر ڈس لیا۔ادھر ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں ایمرجنسی پر موجود ڈاکٹر نعمان نے بتایا کہ طبی امداد فراہم کرنے کے بعد اسے گھر روانہ کر دیا ہے تا ہم اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

چوآخالصہ اور پیرگراٹہ سے ماتمی جلوس

 خلیفہ رسول حضرت علیؓ کے یوم شہادت کے موقع پر چوآخالصہ اور پیرگراٹہ سے ماتمی جلوس نکالے گئے جو انتہائی سخت سیکیورٹی میں اپنے مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے اختتام پذیر ہوئے پولیس کے چاک و چوبند دستے بھی جلوسوں کے ہمراہ موجود رہے شرکائے جلوس نے ماتم زنی کر کے خلیفہ رسول سے اپنی عقیدت کا اظہار کیا علمائے کرام اور زاکرین نے فلسفہ شہادت پر روشنی ڈالی ۔

مسلم لیگی رہنما چوہدری یاسر چمن نے گزشتہ شام افطار ڈنر دیا

مسلم لیگی رہنما چوہدری یاسر چمن نے گزشتہ شام افطار ڈنر دیا جس میں سابق صوبائی وزیر چوہدری محمدریاض مہمان خصوصی تھے اس موقع پر چیئرمین راجہ ندیم احمد،چوہدری توقیر اسلم راجہ تنویر بھٹی ایڈووکیٹ،چوہدری محمدنوید،چوہدری محمداشفاق،چوہدری محمد خالد،چوہدری جمیل اور دیگر نے بھی شرکت کی ۔

مقامی حلقوں نے ایس ایس پی موٹروے جمیل احمد ہاشمی کی سزا پر تبصرہ

 مقامی حلقوں نے ایس ایس پی موٹروے جمیل احمد ہاشمی کی سزا پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اگرملک کا دیانتدار ،محنتی افسر بھی یہ کہنے پر مجبور ہے کہ پاکستان میں قانون اندھاہے تو عام لوگوں کو انصاف کے حصول کے لیئے کس قدر اذیت اور کرب سے گزرنا پڑتا ہے اگر جمیل ہاشمی جیسا دیانتداراور بااصول شخص بھی ایس ایس پی کے عہدے پر فائز ہوتے ہوئے بھی انصاف سے محروم ہے تو عام لوگوں کی محرومیوں کا اندازا لگانا زیادہ مشکل نہیں ہمارے ملک میں عدلیہ کے نظام میں وسیع پیمانے پر اصلاحات کی ضرورت ہے فیصلے دینا مقصود نہیں انصاف کے معیار کو بلند کرنا ہوگا۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button