DailyNewsKallar Syedan

Kallar Syedan; Goats stolen in Sakot

سکوٹ، بکری چور سکوٹ نالہ سے تین بکریاں چرا کر فرار

سکوٹ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، انوار الحق راجہ سے) ۔۔۔نا معلوم چور سکوٹ نالہ میں چارہ چرنے والی تین قیمتی بکریاں گاڑی میں ڈال کر فرار ہو گئے۔مقامی لوگوں کی دھمالی کے مقام ٹریکٹر ٹرالی لگا کر سڑک پر کی جانے والی ناکہ بندی بھی ناکام ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق مو ضع ممیال کے رہائشی محمد ریاض ولد نیک محمد( مرحوم) اور محمد جہانگیر کی تین بکریاں سکوٹ نالہ میں چارہ چر رہی تھیں کہ نامعلوم چور کلٹس کار میں آئے اور بکریاں کار میں ڈال کر فرار ہو گئے، مقامی عینی شاہدین نے چووروں کا پیچھا کیا اور دھمالی فون کر کے مین روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی ڈال کر ناکا بندی کر دی لیکن چور کمال ہوشیاری سے کنارے سے گاڑی بگا کر لے گئے۔ مقامی حلقوں نے علاقے میں بکری چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

Kallar Syedan; Three goats belonging to Mohammad Riaz of village Mamyal while grazing at Sakot Nala, the stolen vehicle were given chase by villagers but manged to escape.

Show More

Related Articles

Back to top button