DailyNewsKallar Syedan

Kallar Syedan; Body of taxi driver found in Ganghoti

کلر سیداں کے نواحی علاقہ سے ملنے والی نعش کی سید شوکت حسین شاہ کے نام سے شناخت ہو گئی

کلر سیداں کے نواحی علاقہ سے ملنے والی نعش کی سید شوکت حسین شاہ کے نام سے شناخت ہو گئی ۔ مقتول شوکت ٹیکسی ڈرائیور تھا اور دو روز قبل تھانہ کورال سے بکنگ لے کر آیا تھا چوکپنڈوری آیا اور اسے اغواء کر کے قتل کر دیا گیا،پولیس نے نعش کا پوسٹمارٹم کروانے کے بعد اسے ورثاء کے حوالے کر کے نامعلوم افراد کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا۔ سید ریاست حسین شاہ نے تھانہ کلر سیداں پولیس کو مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان دیا کہ میں ترلائی اسلام آباد کا رہائشی ہوں۔مسمی سید شوکت حسین شاہ جس کی عمر18 سال ہے اور بھائیوں میں سب سے چھوٹا اور غیر شادی شدہ ہے عرصہ پانچ ماہ سے اپنی ٹیکسی کار سوزوکی ایف ایکس ،راولپنڈی اسلام آباد میں چلاتا تھا۔مورخہ 25 مئی ،میرا مقتول بھائی معمول کے مطابق اپنے گھر سے ٹیکسی لے کر گنگال اسٹاپ اسلام آباد چلاگیا۔تقریبا ساڑھے گیارہ بجے دن ،اس نے مجھے فون پر بتایا کہ وہ اپنی گاڑی میں بکنگ پر سواریاں بیٹھا کر چوک پنڈوری کلر سیداں جا رہا ہے۔تقریبا 12 بجے کے قریب میرے بھائی نے میرے موبائل پر دوبارہ کال کی اور بتایا کہ گاڑی کچھ گڑ بڑھ کر رہی ہے جس پر میں نے اسے بتایا کہ گاڑی کو ورکشاپ لے جا کر مستری سے چیک کرواؤاور اسی دوران میرا اس کیساتھ رابطہ منقطع ہو گیا۔میں کالیں کرتا رہا مگر میرے مقتول بھائی کا موبائل فون بند ملتا رہاجس کے بعد میں خود چوکپنڈوری آ گیا اور بھائی کی تلاش و پتہ جوئی کرتا رہا۔گزشتہ روز مجھے اطلاع ملی کی میرے بھائی کی نعش جبہ داخلی گنگوٹھی کے قریب واقع جنگل میں پڑی ہوئی ہے،جس پر میں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گیا اور دیکھا کہ میرے بھائی کی نعش بدبودار اور سوجی ہوئی ہے اور اس میں کیڑے پڑے ہوئے ہیں۔ادھر ورثا نے نعش وصول کر کے اسے کورال تھانے کے باہر رکھ کر احتجاج شروع کر دیا اور جی ٹی روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کر دیاجس پر فیض آباد سے روات کے درمیان چلنے والی گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں اور ہزاروں مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں کنٹریکٹ پر کام کرنے والے سکیورٹی ملازمین کو گزشتہ دو ماہ سے تنخواہ نہیں ملی

ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں کنٹریکٹ پر کام کرنے والے سکیورٹی ملازمین کو گزشتہ دو ماہ سے تنخواہ نہیں ملی جس کی وجہ سے ان کے گھروں میں فاقہ کشی کی نوبت آ گئی ہے۔ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں کی ایمرجنسی میں تعینات ایک سکیورٹی گارڈ نے بتایا کہ دو سپروائزرز سمیت 21 سکیورٹی گارڈز ٹی ایچ کیو ہسپتال میں اپنے فرائض انتہائی دیانتداری سے سر انجام دے رہے ہیں مگر دو ماہ کا عرصہ گزر جانے کے باوجود انہیں تنخواہیں ادا نہیں کی جا رہیں۔انہوں نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سے فوری نوٹس لینے اور بروقت تنخواہ ادا کرنے کی ہدایت جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

حاجی چوہدری محمد لطیف کو آبائی قبرستان سروہا چوہدریاں میں سپرد خاک کر دیا گیا

پیپلز پارٹی کلر سیداں سٹی کے صدر چوہدری زین العابدین عباس کے بڑے بھائی حاجی چوہدری محمد لطیف کو آبائی قبرستان سروہا چوہدریاں میں سپرد خاک کر دیا گیا۔نماز جنازہ صاحبزادہ ساجد الرحمان،سجادہ نشین بگھار شریف نے پڑھائی جس میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے جسٹس سردار طارق مسعود سمیت پیپلز پارٹی ،مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی کے عہدیداروں اور بلدیاتی نمائندوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

Show More

Related Articles

Back to top button