DailyNews

Rawat; Taxi driver murdered and his taxi stolen

تھانہ روات کے علاقہ میں مسلح ڈاکوؤں نے ڈرائیور کو قتل کر کے گاڑی چھین لی

روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)تھانہ روات کے علاقہ میں مسلح ڈاکوؤں نے ڈرائیور کو قتل کر کے گاڑی چھین لی نعش سڑک کے کنارے پھینک کر باآسانی فرار ،عوام علاقہ کا واقعہ پر شدید احتجاج نااہل اور سفارشی پولیس افسران کی فوری معطلی کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق ماڈل تھانہ روات کے علاقوں میں آئے روز ڈکیتی و چوری کی درجنوں وارداتوں کے بعد گزشتہ روز بھی نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے ٹیکسی گاڑی نمبریFDU1436 کے ڈرائیور محمد خان ولد وارث سکنہ جسوال جنڈ کو نواحی علاقہ کوری خدا بخش کے قریب مزاحمت پر فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا اور نعش سڑک کے کنارے پھینک کر گاڑی اور ہزاروں روپے نقدی چھین کر فرار ہو گئے جنکا تاحال کوئی سراغ نہ مل سکا عوام علاقہ نے ڈکیتی کی سنگین وارداتوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ماڈل تھانہ روات میں سیاسی بنیادوں پر تعینات کرپٹ افسران کی فوری معطلی کا مطالبہ کیا ہے ۔

ن لیگی چےئرمین کے گھر میں لاکھوں روپے کی ڈکیتی کی واردات ،ماڈل تھانہ روات کا تفتیشی سب انسپکٹر ڈاکوؤں سے برآمد ہونے والی لاکھوں روپے کی برآمدگی ہڑپ کر گیا

روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)۔۔۔۔ن لیگی چےئرمین کے گھر میں لاکھوں روپے کی ڈکیتی کی واردات ،ماڈل تھانہ روات کا تفتیشی سب انسپکٹر ڈاکوؤں سے برآمد ہونے والی لاکھوں روپے کی برآمدگی ہڑپ کر گیا منتخب عوامی نمائندوں کا شدید احتجاج تفصیلات کے مطابق چےئرمین یو سی بگا شیخاں چوہدری عامر جمشید کے گھر چند ماہ قبل ڈاکوؤں نے دھاوا بول کر 70 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے طلائی زیورات نقدی ،پرائز بانڈ گن پوائنٹ پر چھین لئیے تھے جس پرتھانہ اےئرپورٹ پولیس نے ڈاکوؤں کو ایک دوسری واردات کے دوران گرفتار کر لیا اور روات پولیس کے حوالے کیا چےئرمین یو سی بگاشیخاں چوہدری عامر جمشید نے الزام عائد کیا کہ ڈاکوؤں سے برآمد ہونے والی نقدی مبلغ اڑھائی لاکھ روپے تھانہ روات کا تفتیشی سب انسپکٹر رانا اکبر خود ہڑپ کر گیا جسکے خلاف ڈی ایس پی صدر سرکل سلیم خٹک کو تحریری درخواست بھی دی مگر کرپٹ سب انسپکٹر رانا اکبر کے خلاف نہ ہی کاروائی ہوئی اور نہ ہی مجھے میری رقم واپس دلوائی گئی چےئرمین چوہدری عامر جمشید نے سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان ،آر پی او راولپنڈی اور سی پی او راولپنڈی سے فوری نوٹس کی اپیل کی ہے ۔

سی پی او راولپنڈی نے تبادلہ کے احکامات پر عملدرآمد نہ کرنیوالے سب انسپکٹر کو معطل اور محرر کو لائن حاضر کر دیا

روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)۔۔۔۔سی پی او راولپنڈی نے تبادلہ کے احکامات پر عملدرآمد نہ کرنیوالے سب انسپکٹر کو معطل اور محرر کو لائن حاضر کر دیا تفصیلات کے مطابق ماڈل تھانہ روات میں سالہا سال سے تعینات سب انسپکٹر رانا اکبر کو عوامی شکایات پر متعدد بار تبدیل کیا گیا مگر مذکورہ تھانیدار نے مقامی محرر غلام اصغر کی مبینہ ملی بھگت سے کبھی بھی تبادلہ کے احکامات پر عملدرآمد نہ کیا جس پر حقائق پر مبنی خبروں کی اشاعت پر سی پی او راولپنڈی افضال کوثر نے سب انسپکٹر رانا اکبر کو فوری معطل اور محرر اے ایس آئی غلام اصغر کو بھی لائن حاضر کر دیا ۔عوامی حلقوں نے تبادلہ کے احکامات پر عملدرآمد کروانے پر سی پی او راولپنڈی کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔

Show More

Related Articles

Back to top button