DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan: Punjab Govt Curtails Patwaris’ Powers in Land Record System
حکومتِ پنجاب کا زمینوں کے ریکارڈ میں بڑا فیصلہ، پٹواریوں کے اختیارات محدود

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 01، جنوری، 2026ء) –حکومتِ پنجاب نے زمینوں کے ریکارڈ اور رجسٹریشن نظام میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کے اہم فیصلہ کر لیا جس کے تحت پٹواریوں سے بیع کی فرد اور انتقال سے متعلق بڑے اختیارات واپس لے لیے گئے ہیں۔ بورڈ آف ریونیو پنجاب نے باقاعدہ نوٹیفکیشن کے ذریعے یہ اختیارات منسوخ کر دیئے نئے فیصلے کے مطابق اب پٹواری کے پاس صرف گرداوری، ریکوری اور عدالتی ریکارڈ کی فراہمی تک کے محدود اختیارات رہ گئے ہیں، جبکہ زمینوں کی خرید و فروخت سے متعلق تمام اہم امور پٹواری کے دائرہ اختیار سے نکال دیئے گئے ہیں
بورڈ آف ریونیو کے جاری کردہ نئے طریقہ کار کے تحت سائل اب اراضی ریکارڈ سنٹر یا ای سہولت مرکز سے فردِ بیع حاصل کرے گا اس کے بعد سائل اشٹام فروش سے باقاعدہ رجسٹری تحریر کروائے گا
تمام متعلقہ دستاویزات کے ساتھ رجسٹری تحصیلدار کے سامنے پیش کی جائے گی تحصیلدار قانونی تقاضے مکمل ہونے پر ایک ہی دن میں رجسٹری منظور کرے گا رجسٹری کے عمل میں گواہان کی شرط بھی ختم کر دی گئی ہے۔اس کا مقصد پٹواریوں کے کام کو مرحلہ وار کم کرکے انہیں ختم کرنا یے یاد رہے کہ مسلم لیگ نے ماضی میں کئی برسوں تک پنجاب میں پٹواریوں کی بھارتی ہی نہ کی تھی پی ٹی آئی کے دور حکومت میں طویل مدت کے بعد پنجاب میں شفافیت اور میرٹ پر پٹواری بھارتی کیئے گئے تھے جنہیں موجودہ حکومت نے ہاتھ پاؤں کاٹ کر انہیں مرحلہ وار پروگرام کے تحت مکمل خاتمہ ہے۔
Kallar Syedan (Pothwar.com — Ikram-ul-Haq Qureshi | January 1, 2026):
The Punjab government has taken an important decision to introduce large-scale reforms in the land record and registration system. Under the new policy, major powers related to land sale deeds and mutations have been withdrawn from patwaris.
According to a formal notification issued by the Punjab Board of Revenue, patwaris will now have limited responsibilities, restricted to crop inspection (Girdawari), recovery matters, and the provision of court-related records. All key matters related to the purchase and sale of land have been removed from their jurisdiction.
Under the new procedure, citizens will obtain the sale deed record (Fard-e-Bai) from the Land Record Centre or e-Sahulat Centre. After that, the sale deed will be prepared through an authorised stamp vendor. The complete registration documents will then be presented before the Tehsildar, who will approve the registration on the same day after fulfilling all legal requirements. The condition of witnesses during the registration process has also been abolished.
The objective of these reforms is to gradually reduce the role of patwaris and ultimately phase out the system to ensure transparency, efficiency, and merit-based governance in land-related matters across Punjab.
ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت کلر سیداں میں آر ڈبلیو ایم سی کی صفائی آگاہی مہم کا انعقاد
RWMC Launches Cleanliness Awareness Campaign in Kallar Syedan under Suthra Punjab Program

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 01، جنوری، 2026ء) –ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی کمیونیکیشن ٹیم نے کلر سیداں میں صفائی ستھرائی کے بہتر نظام کو یقینی بنانے اور شہریوں میں ماحول دوست طرزِ زندگی کے فروغ کے لیے ایک مؤثر آگاہی مہم کا انعقاد کیا۔ اس مہم کا مقصد سموگ کے خاتمے، کوڑا کرکٹ کی مناسب تلفی اور شہری ذمہ داری کے احساس کو مضبوط بنانا تھا۔آگاہی مہم کے دوران ٹیم نے مارکیٹ اور ڈور ٹو ڈور وزٹ کیا، شہریوں میں پمفلٹس کی تقسیم کی گئی اور انہیں گھر اور بازار کی سطح پر کوڑے کی درست تلفی کے طریقے سمجھائے گئے۔ اس کے ساتھ ساتھ شہریوں کو ستھرا پنجاب شہری ایپ اور ہیلپ لائن 1139کے ذریعے صفائی سے متعلق شکایات کے اندراج کے نظام پر بھی مکمل رہنمائی فراہم کی گئی۔علاقے کے مکینوں اور دکانداروں نے آر ڈبلیو ایم سی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ صفائی کے حوالے سے یہ آگاہی مہم نہایت مؤثر اور بروقت ہے۔ شہریوں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ وہ اپنے گلی محلوں اور بازاروں کو صاف رکھنے میں کمپنی کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھیں گے۔
Kallar Syedan Police Seal Three Illegal Petrol Agencies, Arrest Two Individuals
کلر سیداں پولیس کی غیر قانونی پٹرول ایجنسیوں کے خلاف کارروائی، تین ایجنسیاں سیل، دو افراد گرفتار
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 01، جنوری، 2026ء) –کلر سیداں پولیس نے غیر قانونی پٹرول ایجنسیوں کیخلاف کارروائی کے دوران تین ایجنسیوں کو سربمہر جبکہ دو افراد کو کھلا پٹرول لے جانے پر گرفتار کر لیا، پولیس نے سموٹ میں قائم غیر قانونی پٹرول ایجنسی کے مالک محمد عاطف سکنہ مانسہرہ کے قبضے سے 15لیٹر، بیکٹر آباد میں عدیل زمان سکنہ مانسہرہ کی غیر قانونی ایجنسی سے 17 لیٹر اور شاہ باغ میں واجد سکنہ مانسہرہ کی ایجنسی سے 8 لیٹر کھلا پٹرول قبضہ میں لے لیا۔ پولیس نے ضمیر خان سکنہ مانسہرہ اور محمد ساجد سکنہ ایبٹ آباد کے قبضے سے مجموعی طور پر 21 لیٹر پٹرول برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیئے ہیں۔
NADRA Mobile Van Visits Bank Chowk Kanoha, Dozens of ID Services Provided in One Day
نادرا موبائل وین کا بنک چوک کنوھا کا دورہ، ایک ہی دن میں درجنوں شناختی کارڈ اور ب فارم مکمل
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 01، جنوری، 2026ء) –نادرا وین کا دورہ بنک چوک کنوھا،ایک ہی دن میں 65 افراد کے شناختی کارڈوں کے اجرا کا عمل شروع کیا گیا جبکہ 12 افراد کے ب فارم مکمل کرکے ان کے حوالے کر دیئے مقامی لوگوں نے اس عمل پر نادرا حکام اور چوھدری شاھد گجر کا شکریہ ادا کیا ہے۔
Raja Sagheer Ahmed Visits Ailing Raja Zaffar-ul-Haq, Political Rifts Ease
راجہ صغیر احمد کی راجہ ظفر الحق کی عیادت، سیاسی دوریاں کم ہونے پر حلقوں میں مثبت ردعمل





Kallar Seydan Kay patwariun Kay ikhtiarat kam karnay say in becharoon ki har mah lakhoon ki kamai khatam ho sakti hay is liyay hakoomat ko koi tabdili lanain sey pehlay sochna chaiyay aur in patwariun per itna bara Zulm na kia jaiay. Mujay yehan sey aik fard kay Rs 6000 aur aik intaqal ki copy key liay Rs5000 denain paray. aur 5/6 bar idhar chakkar be laganay paray .