کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |16 اکتوبر2026)–حکومت نے ملک بھر میں ایل پی جی گیس سلنڈر کس نرخ 3296 روپے مقرر کر رکھا ہے مگر یہ حکومتی ذمہ داران،مافیاز اور اداروں کی ملی بھگت سے مارکیٹ میں 5,200 روپے دستیاب ہے حکومتی اداروں کی موجودگی میں ایسا کیوں کر ممکن ہوا؟گورنمنٹ نوٹیفکیشن کے مطابق 11.8کلوگرام گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت 3,296 روپے مقرر ہے مگر یہ اس نرخ پر کہیں بھی دستیاب نہیں مارکیٹ میں یہ 3296 کی بجائے پانچ ہزار اور پانچ ہزار دو سو روپے میں ہی دستیاب ہے سرکاری نرخوں سے تقریبا نوے فیصد زائد کی وصولی میں کون کون حصہ دار ہے اس کو بے نقاب کرنا بھی ضروری ہے،سوال تو یہ پیدا ہوتا ہے کہ حکومت اگر اپنے ہی مقرر کردہ نرخوں پر عملدرآمد نہیں کروا سکتی تو اس کے ادارے آخر کس مرض کی دوا ہیں؟ضلعی، تحصیل انتظامیہ پرائس کنٹرول کمیٹیاں اور پیرا فورس پھر کون سے فرائض سر انجام دے رہے ہیں؟ملک کے مختلف بیوروکریٹس ریٹائرڈ بڑے افسران اپنے اس مکروہ دھندے کو برقرار رکھنے کے لیئے بعض اوقات گیس کی درآمد ہی کم کر دیتے ہیں اوگرا جیسے ادارے کی موجودگی میں گیس سیلنڈر مافیا بیحد طاقتور ہو چکا ہے اگر آج بھی اس مافیا کے نیٹ ورک کو توڑ دیا جائے تو اہل پی جی گیس کے نرخوں میں نصف کی کمی ہو سکتی ہے صارفین نے چیف آف آرمی اسٹاف سید عاصم منیر، وزیراعظم شہباز شریف سے اس گیس سیلنڈر مافیا کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے،
Kallar Syedan (Pothwar.com — Ikram-ul-Haq Qureshi, October 16, 2026): Despite the government fixing the price of an 11.8-kilogram domestic Liquefied Petroleum Gas (LPG) cylinder at Rs 3,296 across the country, consumers are reportedly being charged between Rs 5,000 and Rs 5,200 in the open market.
According to the government notification, the official price of an 11.8-kilogram domestic LPG cylinder is Rs 3,296. However, cylinders are reportedly unavailable at the prescribed rate in the market, forcing consumers to pay substantially higher prices.
The reported market price is approximately Rs 1,904 above the official rate, raising serious concerns about price regulation and the protection of consumers from alleged overcharging.
Questions have been raised about the performance of district and tehsil administrations, price control committees and enforcement agencies. Consumers are questioning why the authorities have failed to ensure compliance with the government-notified price despite the presence of regulatory and administrative bodies.
The report also alleges that influential groups within the LPG trade have established significant control over the market. Concerns have been expressed about possible collusion among powerful individuals and the alleged deliberate reduction of gas imports to maintain high prices. These allegations require a thorough investigation by the relevant authorities.
Despite the presence of the Oil and Gas Regulatory Authority (OGRA), consumers continue to face reportedly excessive LPG prices. Authorities have been urged to investigate the price difference, identify those responsible for any violations and take effective measures to restore fair market conditions.
According to the report, dismantling the alleged LPG cylinder mafia’s network could substantially reduce prices and provide much-needed relief to households struggling with rising living costs.
Consumers have appealed to Chief of Army Staff Field Marshal Syed Asim Munir and Prime Minister Shehbaz Sharif to take strict action against those responsible for the reported overcharging and ensure that LPG cylinders are sold at the officially notified price.
The public is demanding accountability, effective enforcement of price regulations and immediate relief from the rising cost of this essential household fuel.
جمعیت علمائے سندھ کے رہنما ڈاکٹر نصیرالدین سواتی کا دارالعلوم ربانیہ کلر سیداں کا دورہ
JUI Sindh Leader Dr. Naseeruddin Swati Visits Darul Uloom Rabbaniyah in Kallar Syedan
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |16 اکتوبر2026)–جمعیت علمائے سندھ کے رکن مجلس عمومی ڈاکٹر نصیرالدین سواتی کا دورہ کلرسیداں،دارالعلوم ربانیہ آمد پر مولانا احسان اللہ چکیالوی نے ان کا استقبال کیا اور انہیں ادارے کے مختلف شعبے دکھائے ڈاکٹر نصیرالدین سواتی نے کہا کہ دینی مدارس میں موجود لوگ روکھی سوکھی کھاتے ہیں مگر یہ اسلام کے سچے سپاہی ہیں یہ مجاہدین اسلام ہے انہوں نے کہا کہ دینی مدارس قوم کو سالانہ لاکھوں حفاظ کرام اور تربیت یافتہ علما کہنا کرتے ہیں اتنی بڑی تعداد میں ملک بھر میں موجود یونیورسٹیوں سے انجینئر اور ڈاکٹر بھی تیار نہیں ہوتے اس کے باوجود خرابیوں کی زمہ داری دینی مدارس پر ڈال دی جاتی ہے اب تک ملک میں جتنی بھی خرابیوں نے جنم لیا ہے وہ سب اعلی تعلیمی داروں کے فارغ التحصیل لوگوں کی پیدا کردہ ہیں۔
Raja Mumtaz Passes Away in the Netherlands-Based Family
ہالینڈ میں مقیم خاندان کے عزیز راجہ ممتاز انتقال کر گئے
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |16 اکتوبر2026)–ہالینڈ میں مقیم راجہ فقیر محمد اور گاؤں کھڈ کے صوفی محمد منیر کے کزن راجہ ممتاز انتقال کر گئے نمازجنازہ ڈھوک ستار محمد منگلورہ میں ادا کی گئی جس میں مولانا احسان اللہ چکیالوی، چوھدری صداقت حسین، بیرسٹر احمد صغیر راجہ، شیخ حسن ریاض،شاہد گجر، چوھدری زین العابدین عباس،محمد حنیف،عابد زاھدی، مسعود احمد بھٹی،راجہ اعجاز مصطفی،چوہدری حسن اختر،ماسٹر نجابت علی، چوہدری طاہر ایوب، ارشد عنایت مرزا،راجہ عاصم صدیق، ٹھیکیدار چوہدری پرویز اختر، چوہدری شفیق گجر، ماسٹر محمد معروف، منشی ندیم، محمد اورنگزیب،نمبردار مسعود راجہ،محمد یونس بھٹی و دیگر نے شرکت کی۔
Farhat Mahmood Appointed Numberdar of Channam Village in Kallar Syedan
فرحت محمود گاؤں چنام کے نمبردار مقرر
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |16 اکتوبر2026)–ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو راولپنڈی کیپٹن (ر)طیب سمی خاں نے کلرسیداں کے گاؤں چنام میں فرحت محمود کو نمبردار مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا کہ نشست دسمبر میں ان کے والد محمد بشیر کی وفات سے خالی چلی آ رہی تھی۔
Former Interior Minister Chaudhry Nisar Ali Khan Returns from Foreign Tour
سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان غیر ملکی دورے سے وطن واپس پہنچ گئے
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |16 اکتوبر2026)–سابق وزیر داخلہ چوھدری نثار علی خان غیر ملکی دورے سے وطن واپس لوٹ آئے وہ چند ہفتے قبل ہالینڈ،جرمنی،فرانس اور برطانیہ گئے تھے۔
Chaudhry Nisar Ali Khan Announces Full Participation in Upcoming Local Government Elections
چوہدری نثار علی خان کا آئندہ بلدیاتی انتخابات بھرپور انداز میں لڑنے کا اعلان
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |16 اکتوبر2026)–ملک کے معروف سیاست دان سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خاں نے طویل خاموشی توڑ دی،آئندہ بلدیاتی الیکشن میں بھرپور انداز میں شرکت کا اعلان۔اس سلسلے میں ایک بڑا اجتماع گزشتہ روز یوسی چکری کے سابق چیئرمین چوہدری غلام قمر کی رہائشگاہ پر منعقد ہوا جس میں سات یوسیز کے کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی جس کے باعث میٹنگ جلسہ گاہ میں بدل گئی،چوھدری نثار علی خاں نے ملکی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ بتائیں میں کس جماعت میں جاؤں سوچ سمجھ کے بات کریں؟انہوں نے کہا کہ عمران خان سے میری بہت دوستی ہے وہ آج کل شدید مشکل میں ہے شہباز شریف سے میری بہت ہی زیادہ دوستی یے اگر میں پی ٹی آئی میں جاتا تو آج ہم سب یہاں نہ بیٹھے ہوتے ہم آگے ہوتے پولیس سب کے آگے پیچھے پھر رہی ہوتی تو آپ سب کہتے چوھدری صاحب ہمیں مشکل میں پھنسا دیا ہے ہم کوئی مجرم ہیں۔ اگر ن لیگ میں جاؤں تو شاید کوئی وزیر مشیر بن جاؤں مگر میں نے عزت اپنے لیئے نہیں آپ کی خدمت کے لیئے کمانی یے اب وہ معیار قائم نہیں رہ سکھتا جو پچھلے ادوار میں تھا آپ نے مجھے جس کشتی کا ملاح بنایا اس کا فیصلہ مجھے ہی کرنے دیں کیونکہ عزت اقتدار سے نہیں ملتی کردار سے ملتی ہے آج اپ کو اطمینان ہو گا تو اس کے ثمرات سب کو ملے میرا ترقیاتی کاموں میں مقابلہ وزرائے اعظم کے کاموں سے کرواؤ میری کارکردگی بہت نمایاں ہو گی انہوں نے کہا کہ جب مشکل وقت آیا تو میرے پاؤں میں کوئی لغزش نہ آئی پیپلز پارٹی کی ڈٹ کر مخالف کی جنرل مشرف کے گیارہ سالہ دور میں اپوزیشں میں رہے ہم نے بہت سوچ سمجھ کے یہ فیصلہ کرنا ہے کہ اس کشتی کو اس طرح پار لگاؤں کہ میں بھی محفوظ رھوں میرے ساتھی بھی محفوظ رہیں
یہ مشکل وقت ضرور ہے مگر اس کے بعد اللہ آسانیاں بھی پیدا کرے گا انہوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن ڈٹ کر لڑیں گے اور الیکشن جیتنے کے لیئے کریں گے دنیا کو بتائیں گے ہم نے بلدیات کو جیتنا ہے۔
Sheikh Tariq Riyaz Visits the UK, Meets Community Members in Walsall
شیخ طارق ریاض برطانیہ پہنچ گئے، والسال میں پاکستانی کمیونٹی شخصیات سے ملاقات
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |16 اکتوبر2026)–طارق ہسپتال کلرسیداں کے سربراہ شیخ طارق ریاض مطالعاتی دورے پر برطانیہ پہنچ گئے انہوں برمنگھم کے نواح میں والسال میں نمبردار اسڈ عزیز اور امجد عزیزمغل سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی۔