کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 19، دسمبر، 2025ء) –الائیڈ سکول اینڈ سائنس کالج کلرسیداں میں دو ہفتوں سے جاری سپورٹس گالا اختتام پذیر، تقریب تقسیم انعامات میں ریجنل ڈائریکٹر کالجز و الائیڈ سکولز محمد وقاص نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کیں اور خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری تعلیمی اداروں کیساتھ ساتھ نجی تعلیمی اداروں میں بھی غیر نصابی سرگرمیاں خوش آئند ہیں، جو بچہ کھیل کے میدان میں اپنا نام پیدا کرتا ہے وہ آگے چل کر بہتر انداز میں کامیابیاں سمیٹتا ہے صرف موبائل فونز پر گیمز دیکھنا کوئی کمال نہیں کمال یہ ہے کہ آپ کھیلوں کے میدان میں اپنا لوہا منوائیں۔ پرنسپل سید ہ ساجد نے کہا کہ سپورٹس گالا کا مقصد طلبہ طالبات کو تدریسی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ذہنی و جسمانی نشو نما کے بہتر مواقع میسر کرنا ہیں تاکہ یہ اپنی صلاحیتوں کا اظہار کر سکیں انہوں نے کہا کہ بچے ہمارا مستقبل،فخر اور مستقبل ہیں ہم انہیں وہی کچھ سکھا رہے ہیں جس سے یہ کل ملک کے مفید اور زمہ دار شہری بن سکیں۔اس موقع پر ڈائریکٹر چوہدری محمد ظہیر،چیف آفیسر بلدیہ رفعت عباس پاشا،محمد توقیر اعوان و دیگر بھی موجود تھے۔
Kallar Syedan (Pothwar.com — Ikram-ul-Haq Qureshi | December 19, 2025):
The two-week-long Sports Gala at Allied School & Science College, Kallar Syedan, concluded with a prize distribution ceremony held on campus. Regional Director Colleges & Allied Schools, Muhammad Waqas, attended the event as the chief guest and distributed prizes and trophies among students who demonstrated outstanding performance in various sports events.
Addressing the ceremony, Muhammad Waqas emphasized that co-curricular activities in private educational institutions, alongside public sector institutions, are highly commendable. He said that students who make their mark on the sports field are more likely to achieve success later in life. He added that merely playing games on mobile phones is not an achievement; real excellence lies in proving one’s talent and strength on the playing field.
Principal Syeda Sajid, in her remarks, stated that the main objective of organizing the Sports Gala was to provide students with better opportunities for mental and physical development along with academic activities, enabling them to express their hidden talents. She said that children are our present pride and future assets, and the institution is committed to grooming them into responsible and productive citizens of the country.
On this occasion, Director Chaudhry Muhammad Zaheer, Chief Officer Municipal Committee Riffat Abbas Pasha, Muhammad Toqueer Awan, and several other dignitaries were also present.
کلر سیداں میں امانت میں خیانت پر 90 لاکھ روپے کا مقدمہ درج
Case Registered in Kallar Syedan Over Alleged Breach of Trust Involving Rs 9 Million
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 19، دسمبر، 2025ء) –امانت میں خیانت کرنے پر مقدمہ درج کر لیا گیا محمد اشتیاق ڈھوک ڈھیری کلر سیداں نے مقدمہ درج کروایا کہ میں کلر سیداں میں کاروبار کرتا ہوں محمد ثاقب سکنہ موہڑہ دھیال نے فروری میں مجھ سے رقم مبلغ 90 لاکھ روپے بطور امانت لئ اور اپنے ملکیتی ڈمپر کے کاغذات رجسٹریشن بک،ٹرانسفر لیٹر اور ایک عدد چیک میرے حوالے کیا بعد ازاں جب مقررہ وقت پر میں نے محمد ثاقب سے اپنی رقم کی واپسی کا تقاضہ کیا تو اس نے ٹال مٹول شروع کر دی اور اسی دوران میرے علم میں آیا کہ جس ڈمپر کے کاغذات ملزم نے میرے حوالے کئے ہیں وہ تھانہ میں کسی جعلسازی اور فراڈ کی وجہ سے بند ہے ۔میں نے محمد ثاقب سے کہا تو وہ اپنی والدہ کو ساتھ لے کر میرے گھر آ گیا اور اس کی والدہ نے منت سماجت کر کے مزید مہلت طلب کر کر لی اور اپنا ایک عدد چیک میرے حوالے کیا اور مزید دو ماہ کی مہلت مانگ لی بعد ازاں مقررہ وقت پر جب میں نے ثاقب اور اس کی والدہ سے رابطہ کیا تو وہ میری رقم واپس کرنے سے صاف انکاری ہو گئے۔کلرسیداں پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی
Ch Ghulam Noorani killed in Madina Accident Laid to Rest in Tal Khalsa Village
مدینہ میں حادثے میں جاں بحق چوہدری غلام نورانی کی تل خالصہ میں تدفین
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 19، دسمبر، 2025ء) –سعودی عرب کے شہر مدینہ میں ایک حادثے میں جاں بحق ہو جانے والے چوہدری غلام نورانی کو گاؤں تل خالصہ میں سپرد خاک کردیا گیا نماز جنازہ میں پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی چوہدری جاوید کوثر،راجہ جہانگیر اختر بھٹی،پیر سائیں بدر منیر،شیخ حسن ریاض، راجہ ظفر محمود، حاجی اخلاق حسین، چوھدری زین العابدین عباس،عابد زاھدی،راجہ طارق محمود، چوہدری نوید آمین،جنید بٹ، مصوبیدار غلام ربانی، مسعود احمد بھٹی، راجہ شاہد پکھڑال،غلام ربانی، غلام جیلانی،چوہدری آبدار حسین،چوہدری توقیراسلم، الحاج خالد رضا،شاہد گجر، شیراز وارثی،جاوید کیانی، تنویر شیرازی،چوہدری فیصل و دیگر نے شرکت کی۔
Raja Muhammad Saeed, Brother of Former District Council Member Raja Muhammad Fayyaz, Passes Away
سابق رکن ضلع کونسل راولپنڈی راجہ محمد فیاض اور راجہ محمد اعجاز کے بھائی راجہ محمد سعید انتقال کر گئے
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 19، دسمبر، 2025ء) –سابق رکن ضلع کونسل راولپنڈی راجہ محمد فیاض اور راجہ محمد اعجاز کے بھائی راجہ محمد سعید انتقال کر گئے نمازجنازہ گاؤں درکالی شیرشاہی میں ادا کی گئی جس میں راجہ ندیم احمد،چوہدری شاید گجر،شیخ محمدذوالفقار، حاجی طارق تاج،راجہ کامران عابد،احسان الحق قریشی،عابد زاھدی، چوھدری توقیر اسلم،شیخ حسن سرائیکی،صوفی ضابر حسین،چوہدری آصف،راجہ عاصم ریاض، راجہ طارق محمود،راجہ پرویز اختر،جنید بھٹی،ٹھیکیدار لطیف بھٹی،ملک باسط،صغیر بھولا،اکرام الحق قریشی
شیخ ندیم احمد،ارشد محمود بھثی،چوہدری تفضل حسین،راجہ ڑعفران،قاضی جاوید ظفر و دیگر نے شرکت کی۔