DailyNewsHeadlinePothwar.comRawat

Rawalpindi: Outstanding Performance of Rawalpindi Police Leads to Significant Decline in Crime Rate in 2025

راولپنڈی پولیس کی شاندار کارکردگی، سال 2025 میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی

راولپنڈی(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 15، دسمبر، 2025ء) —رواں سال کے دوران راولپنڈی پولیس کی بہترین حکمت عملی و کارکردگی، سال 2023 اور سال 2024 کی طرح سال 2025 میں بھی جرائم کی شرح میں نمایاں کمی ریکارڈ،ڈکیتی معہ قتل کے مقدمات میں گزشتہ سال کی نسبت 52 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، رواں سال اغواء برائے تاوان کے مقدمات میں گزشتہ سال کی نسبت 40فیصد کمی ریکارڈ کی گئی،رابری کے مقدمات میں گزشتہ سال کی نسبت 34 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی، گاڑیاں چھیننے کے واقعات میں گزشتہ سال کی نسبت 54فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ رواں سال کے آخری 03 ماہ میں کار سنیچنگ پر مکمل کنٹرول کیا گیا،دیگر وہیکلز سنیچنگ کے واقعات میں گزشتہ سال کی نسبت 85 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی،موٹر سائیکل سنیچنگ کے واقعات میں گزشتہ سال کی نسبت 33فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، گاڑیوں ا ور موٹرسائیکل چوری کے مقدمات میں بالترتیب 45فیصد اور 8فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، رواں سال اندھے قتل کے مقدمات میں 29فیصد جبکہ قتل کے مقدمات میں 6 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، معزز عدالتوں سے قتل کے 55 مقدمات میں 81 ملزمان کو سزائیں سنائی گئیں،40 ملزمان کو سزائے موت جبکہ 34 کو عمر قید کی سزا سنائی گئی،15 کالز ڈیٹا کے مطابق جرائم برخلاف املاک میں کمی کے باعث گزشتہ سال کی نسبت 28فیصد کم کالز موصول ہوئیں،رواں سال 452 سے زائد گینگز کے 1121ملزمان کو گرفتار کیا گیا، ملزمان سے 44کروڑ روپے سے زائد مالیتی اشیاء، 89 گاڑیاں، 1492 سے زائد مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کیے گئے،2417 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے 65کروڑ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد کی گئی، منشیات کے ناسور کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران2417مقدمات میں ملزمان سے 42 من کے قریب چرس،31 کلو سے زائد ہیروئن،27 کلو سے زائد آئس، 2 کلو سے زائد افیون اور 20 ہزار لیٹر سے زائد شراب برآمد کی گئی، معزز عدالتوں سے 219 منشیات فروشوں کو 20 سے 10 سال تک کی سزائیں سنائی گئیں،ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 1472مقدمات درج کرکے 1514ملزمان کو گرفتار کیا گیا، ملزمان سے 46 کلاشنکوف، 1295 سے زائد پسٹل،86 رائفلیں اور ہزاروں کی تعداد میں گولیاں برآمد کی گئیں،رواں سال نیشنل،انٹرنیشنل کرکٹ ایونٹس پر فول پروف سیکورٹی کو یقینی بنایا گیا۔تفصیلات کے مطابق رواں سال کے دوران راولپنڈی پولیس کی بہترین حکمت عملی و کارکردگی کی بدولت سال 2023 اور سال 2024 کی طرح سال 2025 میں بھی جرائم کی شرح میں نمایاں کمی ریکارڈ،ڈکیتی معہ قتل کے مقدمات میں گزشتہ سال کی نسبت 52 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، رواں سال اغواء برائے تاوان کے مقدمات میں گزشتہ سال کی نسبت 40فیصد کمی ریکارڈ کی گئی،رابری کے مقدمات میں گزشتہ سال کی نسبت 34 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی، گاڑیاں چھیننے کے واقعات میں گزشتہ سال کی نسبت 54فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ رواں سال کے آخری 03 ماہ میں کار سنیچنگ پر مکمل کنٹرول کیا گیا،دیگر وہیکلز سنیچنگ کے واقعات میں گزشتہ سال کی نسبت 85 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی،موٹر سائیکل سنیچنگ کے واقعات میں گزشتہ سال کی نسبت 33فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، گاڑیوں ا ور موٹرسائیکل چوری کے مقدمات میں بالترتیب 45فیصد اور 8فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، رواں سال اندھے قتل کے مقدمات میں 29فیصد جبکہ قتل کے مقدمات میں 6 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، معزز عدالتوں سے قتل کے 55 مقدمات میں 81 ملزمان کو سزائیں سنائی گئیں،40 ملزمان کو سزائے موت جبکہ 34 کو عمر قید کی سزا سنائی گئی،15 کالز ڈیٹا کے مطابق جرائم برخلاف املاک میں کمی کے باعث گزشتہ سال کی نسبت 28فیصد کم کالز موصول ہوئیں،رواں سال 452 سے زائد گینگز کے 1121ملزمان کو گرفتار کیا گیا، ملزمان سے 44کروڑ روپے سے زائد مالیتی اشیاء، 89 گاڑیاں، 1492 سے زائد مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کیے گئے،2417 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے 65کروڑ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد کی گئی، منشیات کے ناسور کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران2417مقدمات میں ملزمان سے 42 من کے قریب چرس،31 کلو سے زائد ہیروئن،27 کلو سے زائد آئس، 2 کلو سے زائد افیون اور 20 ہزار لیٹر سے زائد شراب برآمد کی گئی، معزز عدالتوں سے 219 منشیات فروشوں کو 20 سے 10 سال تک کی سزائیں سنائی گئیں،ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 1472مقدمات درج کرکے 1514ملزمان کو گرفتار کیا گیا، ملزمان سے 46 کلاشنکوف، 1295 سے زائد پسٹل،86 رائفلیں اور ہزاروں کی تعداد میں گولیاں برآمد کی گئیں،رواں سال نیشنل،انٹرنیشنل کرکٹ ایونٹس پر فول پروف سیکورٹی کو یقینی بنایا گیا،رواں سال بہترین کارکردگی سے جرائم کی شرح میں مزید کمی کے پیچھے راولپنڈی پولیس کے ہر افسر ہر جوان کی محنت شامل ہے،جرائم کی روک تھام فرض اوّل ہے جسے ہر صورت یقینی بنائیں گئے،راولپنڈی پولیس شہریوں کو پر امن و محفوظ ماحول کی فراہمی کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔

Rawalpindi (Pothwar.com — Ikram-ul-Haq Qureshi | December 15, 2025):
Due to effective strategies and consistent professional performance, Rawalpindi Police has once again achieved remarkable success in reducing crime during the year 2025, continuing the downward trend observed in 2023 and 2024. Official statistics reveal a significant decline in various categories of crime, reflecting the dedication and hard work of police officers and personnel.

According to police data, cases of dacoity with murder dropped by 52 percent compared to the previous year. Kidnapping for ransom cases recorded a 40 percent reduction, while robbery incidents declined by 34 percent. Vehicle snatching cases saw a major decrease of 54 percent, and car snatching was brought completely under control during the last three months of the year. Other vehicle snatching incidents declined by 85 percent, whereas motorcycle snatching cases fell by 33 percent.

The report further highlights a 45 percent reduction in car theft cases and an 8 percent decrease in motorcycle theft cases. Blind murder cases declined by 29 percent, while overall murder cases were reduced by 6 percent during the year. As a result of effective investigation and prosecution, courts awarded convictions in 55 murder cases, sentencing 81 accused. Among them, 40 criminals were awarded the death penalty, while 34 received life imprisonment.

Police emergency response data showed that calls related to crimes against property decreased by 28 percent compared to last year, indicating improved public safety. During 2025, Rawalpindi Police dismantled more than 452 criminal gangs and arrested 1,121 suspects. Recoveries included stolen property worth over Rs 440 million, 89 vehicles, and more than 1,492 stolen motorcycles.

In a major crackdown against drug trafficking, police arrested 2,417 drug dealers and recovered narcotics worth over Rs 650 million. The recovered contraband included approximately 42 maunds of charas, over 31 kilograms of heroin, more than 27 kilograms of ice (crystal meth), over 2 kilograms of opium, and more than 20,000 liters of liquor. Courts handed down sentences ranging from 10 to 20 years to 219 convicted drug traffickers.

Action against illegal weapons also intensified during the year, with 1,472 cases registered and 1,514 accused arrested. Police recovered 46 Kalashnikovs, more than 1,295 pistols, 86 rifles, and thousands of rounds of ammunition.

Additionally, Rawalpindi Police ensured foolproof security arrangements during national and international cricket events held throughout the year. Senior police officials stated that the continuous decline in crime is the result of the tireless efforts of every officer and personnel of Rawalpindi Police.

They reaffirmed that crime prevention remains the top priority and vowed to further strengthen policing measures to ensure a peaceful and secure environment for the citizens. Rawalpindi Police remains fully committed to serving the public and safeguarding lives and property at all times.

Rest of the day news…

راولپنڈی(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 15، دسمبر، 2025ء) —راولپنڈی پولیس کی منشیات کے خلاف کارروائیاں،3 منشیات سپلائرز گرفتار، 4 کلو سے زائد چرس برآمد۔تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر بیرونی پولیس نے دو منشیات سپلائرز کو حراست میں لے کر 2 کلو940 گرام چرس برآمد کی،تھانہ بنی پولیس نے ایک منشیات سپلائر کو حراست میں لے کر 1کلو 451 گرام چرس برآمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کرلیے، منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے تمام اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

راولپنڈی(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 15، دسمبر، 2025ء) — راولپنڈی پولیس کی جانب سے گرجا گھروں کی سیکورٹی کے لیے موثر انتظامات،راولپنڈی پولیس کے430 سے زائد افسران و جوان سیکورٹی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں، سینئر افسران ڈیوٹی پر مامور افسران کو چیک اور ڈیوٹی کے متعلق بریف کر رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کی جانب سے گرجا گھروں کی سیکورٹی کے لیے موثر انتظامات کیے گئے،راولپنڈی پولیس کے 430سے زائد افسران و جوانوں سیکورٹی ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں، تھانوں کی موبائلز، ایلیٹ فورس اور ڈولفن فورس کی خصوصی ٹیموں نے گشت کے فرائض سرانجام دے رہی ہیں،سینئر افسران ڈیوٹی پر مامور افسران کو چیک اور ڈیوٹی کے متعلق بریف کر رہے ہیں،سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ذمہ داری ہے جس کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

راولپنڈی(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 15، دسمبر، 2025ء) —راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں،08افراد کوحراست میں لے کر42لیٹراور11بوتل شراب برآمد کرلی۔ تفصیلات کے مطابق گنجمنڈی پولیس نے دوا فراد کوحراست میں لے 20لیٹرشراب برآمد کی،مورگاہ پولیس نے تین ا فراد کوحراست میں لے کر15لیٹر شراب برآمد کی،نیوٹاؤن پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لے کر10بوتل شراب برآمد کی،صادق آباد پولیس نے ایک فرد کوحراست میں لے کر7لیٹر شراب برآمد کی، سولائنز پولیس نے ایک فرد کوحراست میں لے کر 01بوتل شراب برآمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کرلیے، ڈویژنل ایس پیز کاکہنا تھاکہ منشیات کے ناسور کے خاتمے تک کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

راولپنڈی(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 15، دسمبر، 2025ء) —راولپنڈی پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والے افراد کے خلاف کارروائیاں،10افرادکو حراست میں لے کر اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کرلیا۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والے افراد کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 10افراد کوحراست میں لے کر اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کرلیا،زیرحراست افراد کے خلاف کارروائیاں تھانہ گنجمنڈی، ائیرپورٹ، چکلالہ، صدرواہ، دھمیال اور روات کے علاقوں میں کی گئیں ہیں،ڈویژنل ایس پیز کاکہنا تھاکہ ناجائز اسلحہ رکھنے والے افراد قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتے۔

Show More

Related Articles

Back to top button