DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Deputy Commissioner Rawalpindi Visits Kallar Syedan

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کا کلرسیداں کا دورہ، بازار نمازِ جمعہ کے باعث بند

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 13 دسمبر 2025ء)
ڈپٹی کمشنر راولپنڈی ڈاکٹر حسن وقار چیمہ نے جمعہ کے روز کلرسیداں کا دورہ کیا۔ ان کی آمد سے قبل شہر کے بازاروں، گلی محلوں اور سڑکوں کی خصوصی صفائی کرکے چونا ڈالا گیا۔ نمازِ جمعہ کے باعث بیشتر بازار اور کاروباری مراکز بند رہے۔

ڈپٹی کمشنر کی آمد پر اسسٹنٹ کمشنر شبانہ نذیر اور چیف آفیسر بلدیہ رفعت عباس پاشا نے ان کا استقبال کیا۔ ڈاکٹر چیمہ نے کلر سیداں کے مختلف بازاروں کے علاوہ پنڈی روڈ، چوآ روڈ اور مرید چوک کا معائنہ کیا۔

انہوں نے ہدایت کی کہ صفائی ستھرائی کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے اور شہر کی خوبصورتی پر خصوصی توجہ دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتِ پنجاب نے سڑکوں اور محلوں کی صفائی و خوبصورتی کو ماحول دوست بنانے کے احکامات جاری کر رکھے ہیں، لہٰذا افسران پوری یکسوئی سے اس پر عمل کریں۔ انہوں نے دوکانوں کے باہر سامان رکھنے والے تاجروں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم بھی دیا اور مرید چوک کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

بعد ازاں، ڈپٹی کمشنر ٹی ایچ کیو ہسپتال بھی گئے، جہاں انہوں نے مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات، ادویات کی دستیابی اور صفائی کا جائزہ لیا، جبکہ مریضوں سے علاج کے بارے میں معلومات بھی حاصل کیں۔

ان کے دورے کا قابلِ ذکر پہلو شہر کا غیر معمولی سکون تھا — نہ کوئی ہجوم، نہ رکشہ، نہ ریڑھی بان، اور اندرونِ شہر کی مصروف پنڈی چوآ روڈ سنسان دکھائی دے رہی تھی، جو عام حالات میں ممکن نہیں ہوتا۔ ڈپٹی کمشنر کے اس دورے میں کسی کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہ لائی گئی، جس سے اداروں نے بھی سکھ کا سانس لیا۔ بلدیہ نے اپنے محنتی ملازمین کو انعام دینے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔

Kallar Syedan (Pothwar.com — Ikram ul Haq Qureshi | December 13, 2025)
Deputy Commissioner Rawalpindi Dr. Hasan Waqar Cheema paid an official visit to Kallar Syedan on Friday. Prior to his arrival, the city’s markets, streets, and neighbourhoods were thoroughly cleaned and disinfected with lime powder. Due to Friday prayers, most shops and business centres remained closed during the visit.

Upon arrival, the Deputy Commissioner was received by Assistant Commissioner Shabana Nazir and Municipal Committee Chief Officer Riffat Abbas Pasha. Dr. Cheema inspected various markets of Kallar Syedan, including Pindi Road, Choa Road, and Mareed Chowk.

He emphasised the need to further improve cleanliness standards and beautify the city, noting that the Punjab government has directed authorities to maintain clean and environmentally friendly streets and neighbourhoods. He instructed administrative officials to focus wholeheartedly on these tasks and ordered strict action against shopkeepers placing goods outside their shops. The DC further stressed the need to enhance the condition of Mareed Chowk.

Dr Cheema also visited THQ Hospital Kallar Syedan, where he reviewed patient facilities, medicine availability, and cleanliness arrangements. He interacted with patients to inquire about their treatment experience.

A notable aspect of his visit was the unusually calm environment — no crowds, no rickshaws, and no street vendors were seen, making the central Pindi–Choa Road appear deserted, unlike normal days. Despite the extensive inspection, no punitive action was taken by the administration, bringing relief to concerned departments. The Municipal Committee has also decided to reward its workers for their extraordinary efforts.

کلر سیداں پولیس نے نوجوان کو اغواء، نازیبا ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا

Kallar Syedan Police Arrest Suspect for Kidnapping, Filming Obscene Video, and Blackmailing Youth

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 13، دسمبر، 2025ء) —کلر سیداں پولیس نے سوئی چیمیاں تحصیل گوجرخاں کے رہائشی نوجواں کو اغواء کر کے نازیبا ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے اور بھاری رقوم بٹورنے کے الزام میں نامزد ملزم شہزاد کو گرفتار کر لیا عاقب حسین نے مقدمہ درج کروایا تھا کہ اس کا بھائی دانش علی کلرسیداں آیا تو موٹر سائیکل پر سوار دو ملزمان نے اس کی گاڑی کو روک لیا شہزاد پستول سمیت اس کی گاڑی میں بیٹھ کر اسے زبردستی موہڑہ بنی کی طرف لے جا کر اس کے کپڑے اتروا کر نازیبا ویڈیو بنائی اور موقع پر 60 ہزار روپے چھین لیے۔ ملزمان ویڈیو کو وائرل کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے مختلف اوقات میں اس کے بھائی سے رقوم بٹورتے رہیاور اب 14 لاکھ روپے کا تقاضا کر رہے تھے۔پولیس نے زیر حراست ملزم سے موبائل فون برآمد کر کے اس کی فرانزک کیلئے لیبارٹری بھیجوا دیا ہے جبکہ اس کے دیگر ساتھی کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Sajjada Nashin of Darbar Alia Mujaddadiya Baghhar Sharif to Address Gathering at Jamia Masjid Sarooha Chowhdriyan Today

دربار عالیہ مجددیہ بگھار شریف کے سجادہ نشین آج جامعہ مسجد سروھا چوہدریاں میں خطاب کریں گے

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 13، دسمبر، 2025ء) —دربار عالیہ مجددیہ بگھار شریف کے سجادہ نشین ڈاکٹر پروفیسر ساجد الرحمان آج بروز ہفتہ دن ایک بجے جامعہ مسجد سروھا چوھدریاں میں خطاب کریں گے اس موقع پر صاحب زادہ عمیر ہاشم بھی شرکت کریں گے تقریب کی صدارت چوہدری زین العابدین عباس کریں گے۔

Search Continues for Passengers After Azad Pattan Tragedy; Two More Bodies Recovered, Several Still Missing

آزاد پتن حادثہ: مزید دو نعشیں برآمد، متعدد مسافر تاحال لاپتہ—ریسکیو آپریشن دوسرے روز بھی جاری

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 13، دسمبر، 2025ء) —ہجیرہ ازادکشمیر سے گزشتہ روز راولپنڈی جاتے ہوئے ازادپتن کے قریب حادثے کا شکار ہونے والی مسافر گاڑی کے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والوں کی تلاش دوسرے روز بھی جاری رہے ریسکیو آپریشن میں پاک فوج،نیوی،مظفر اباد، راولاکوٹ،کہوٹہ اور راولپنڈی کے ریسکیو اہلکاروں اور غوطہ خوروں نے بھی حصہ لیا شام گئے تک دو نعشیں ہی بازیاب ہو سکیں جن کی شناخت عمر حیات ولد محمد حیات عمر بتیس سال اور صغیر ولد محمد صادق کھائیگلہ کے ناموں سے ہوئی اس طرح اب تک چھ نعشوں کے علاؤہ پانچ زخمیوں کو ریسکیو کیا جا سکا متعدد افراد ابھی تک لاپتہ ہیں حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں پروفیسر نعیم بشیر بھی شامل ہیں جبکہ عمر حیات بہتر مستقبل کے سہانے خوابوں کو لیئے دبئی جانے کے لیئے پروٹیکٹر لگوانے اسلام باد جا رہے تھے کہ حادثے کی نذر ہو گئے اسی طرح ایک پچیس سالہ لڑکی نورین ابھی تک بازیاب نہ ہوسکی جس کے متعلق بتایا جاتا ہے کہ اسے بنک آف دبئی میں اکاؤنٹنٹ کی جاب ملی تھی وہ پروٹیکٹر کے لیئے اسلام آباد جانے کے لیئے گاڑی میں سوار ہوئی جس کے بعد سے لاپتہ ہے اسی طرح ایک دوسری لڑکی سعدیہ کے متعلق بھی بتایا جا رھا یے کہ پندرہ دسمبر کو اس کی شادی طے تھی وہ سامان کی خریداری کے لیئے راولپنڈی روانہ ہوئی اور گھر نہ لوٹ سکی اس کے علاؤہ انتظامیہ کے پاس ناموں میں سے پندرہ سالہ عامر لیاقت اور پینتیس سالہ عدنان سہیل ولد محمد نسیم سمیت کئی لوگ لاپتہ ہیں حادثے کے دوسرے روز بھی راولپنڈی کہوٹہ سدھنوتی اور راولاکوٹ کے انتظامی افسران موقع پر موجود رہے اور ریسکیو کی نگرانی کرتے رہے مگر سارے دن کے ریسکیو آپریشن کے نتیجے میں مزید دو ہی نعشیں نکالی جا سکیں جنہیں آبائی گھروں کو روانہ کردیا گیا حادثے میں جاں بحق ہونے والے شوکت کا تعلق کے پی کے کے ضلع بونیر سے تھا جسے اس کے آبائی علاقے میں روانہ کردیا گیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button