مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،10دسمبر2025)
پیرا فورس کے افسران نے میونسپل کمیٹی کہوٹہ کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے شہر کے مرکزی بازار میں انسدادِ تجاوزات آپریشن کیا۔ کارروائی کے دوران دکانوں کے باہر اور فٹ پاتھ پر رکھا گیا سامان ہٹا دیا گیا تاکہ پیدل چلنے والوں کے لیے راستہ صاف رہے۔
محکمہ جاتی ذرائع کے مطابق اس آپریشن کا آغاز شہریوں کی بڑھتی ہوئی شکایات کے بعد کیا گیا، جن میں فٹ پاتھوں کے بند ہونے اور بازار میں ٹریفک کی مسلسل بد نظمی کی نشاندہی کی گئی تھی۔ کئی دکانداروں نے اپنی اشیاء فٹ پاتھ تک پھیلا رکھی تھیں، جس کے باعث شہریوں کو سڑک پر چلنا پڑتا تھا اور ٹریفک جام معمول بن چکا تھا۔
مشترکہ ٹیم نے تجاوزات صاف کرنے کے ساتھ دکانداروں کو سختی سے ہدایت کی کہ آئندہ اپنے کاروباری مقامات کی حدود سے تجاوز نہ کریں۔ حکام کا کہنا تھا کہ اس کارروائی کا بنیادی مقصد فٹ پاتھوں کو عوام کے لیے بحال کرنا اور کہوٹہ شہر میں آمد و رفت کو بہتر بنانا ہے۔
علاقہ مکینوں نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ بازار میں نظم و ضبط بحال کرنے اور پیدل چلنے والوں کی سہولت کے لیے ناگزیر تھا۔ حکام نے مزید بتایا کہ شہر کو غیر قانونی تجاوزات سے پاک رکھنے کے لیے آئندہ دنوں میں بھی ایسے آپریشن جاری رہیں گے۔
Mator (Pothwar.com – Kabir Ahmed Janjua, December 10, 2025) Officers of the Pera Force, in a joint operation with the Municipal Committee Kahuta, carried out an anti-encroachment drive in the city’s main market area. During the operation, goods and items placed outside shops and on footpaths were removed to ensure smooth pedestrian movement.
According to officials, the action was taken in response to increasing complaints about blocked walkways and traffic congestion in the busy commercial zone. Shopkeepers had extended their displays onto footpaths, forcing pedestrians to walk on the road and contributing to frequent traffic jams.
The joint team cleared the encroachments and warned shopkeepers against placing goods outside their designated business areas. Authorities emphasised that the primary purpose of the operation was to restore footpaths for public use and improve mobility within Kahuta city.
Local residents appreciated the initiative, stating that such measures were essential for maintaining order in the city’s markets and ensuring safe passage for pedestrians. Officials confirmed that similar operations will continue in the coming days to keep the city free of illegal encroachments.
مہنگائی نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے، سردار مظہر ڈھوک گلہ کا حکومت پر شدید تنقید
Rising Inflation Crushing the Public, Says PTI Leader Sardar Mazhar of Dhok Galla
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،10دسمبر2025)
پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت سردارمظہر آف ڈھوک گلہ نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی نے عوام کی زندگی کو دوزخ بنا دیا ہے حکمرانوں کی نااہلی اور ناکام پالیسیوں نے عوام کو بے بس اور لاچار کر دیا ہے۔ مہنگائی، بیروزگاری، کرپشن، بدامنی اور بدانتظامی نے پاکستان کو بدترین بحران کی طرف دھکیل دیا ہے، جبکہ حکومت محض دکھاوے کے اقدامات اور اعلانات کے ذریعے زمینی حقائق کو چھپانے کی ناکام کوشش کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں سب سے زیادہ متاثر غریب اور متوسط طبقہ ہو رہا ہے۔ آٹا، چینی، گھی، دالیں، سبزیاں اور ادویات تک کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔ بجلی اور گیس کے بلوں نے عوام کی کمر توڑ دی ہے، جبکہ ٹیکسوں میں مسلسل اضافے نے کاروباروں کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے۔ ایک طرف مہنگائی کا طوفان تھمنے کا نام نہیں لے رہا، اور دوسری جانب حکومت عوام کی مشکلات کو سمجھنے کے بجائے انہی پر بوجھ ڈالنے میں مصروف ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نو جوان ملکی تاریخ کی بلند ترین بیروزگاری کا سامنا کر رہے ہیں۔ لاکھوں تعلیم یافتہ نو جوان روزگار کی تلاش میں در بدر پھر رہے ہیں، مگر حکومت کے پاس نہ کوئی واضح حکمت عملی ہے اور نہ ہی روزگار کے مواقع پیدا کرنے کا کوئی منصوبہ حکومت کی معاشی پالیسیاں آئی ایم ایف کے اشاروں پر چل رہی ہیں، جس کا خمیازہ صرف عوام بھگت رہے ہیں