DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta Rickshaw Union Launches Wheel-Jam Strike Over Sharp Increase in Traffic Fines

کہوٹہ میں رکشہ یونین کا پہیہ جام ہڑتال—چالانوں میں اضافے کے خلاف شدید احتجاج

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،09دسمبر2025)کہوٹہ میں رکشہ یونین نے ٹریفک چالانوں میں بے تحاشا اضافے کے خلاف مکمل پہیہ جام ہڑتال کر رکھی ہے۔ یونین کے مطابق چالانوں میں حالیہ تیزی سے اضافہ رکشہ ڈرائیوروں پر بھاری مالی بوجھ بن گیا ہے، جبکہ ان کی روزمرہ آمدنی پہلے ہی بڑھتی قیمتوں اور مہنگائی کے دباؤ کا مقابلہ کرنے میں ناکافی ہے۔

یونین نمائندگان کا کہنا ہے کہ ڈرائیور پہلے ہی بڑھتے ہوئے فیول اخراجات، گاڑیوں کی مرمت اور روزمرہ مہنگائی کے باعث شدید مشکلات سے دوچار تھے، ایسے میں بھاری چالانوں نے ان کے گھریلو حالات مزید خراب کر دیے ہیں۔ اسی صورتحال کے پیشِ نظر یونین نے کہوٹہ بھر میں ٹرانسپورٹ سروسز معطل کرتے ہوئے مکمل ہڑتال کا اعلان کیا۔

مسئلے کے حل کے لیے رکشہ یونین کے ایک وفد نے اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ایوشہ ظفر سے ملاقات کی اور اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔ وفد نے اس بات پر زور دیا کہ وہ ٹریفک قوانین کا احترام کرتے ہیں اور محفوظ سفر کے حامی ہیں، لیکن حالیہ چالانوں میں اضافہ غیر معمولی اور ڈرائیور طبقے کی استطاعت سے باہر ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر ایوشہ ظفر نے وفد کی شکایات غور سے سنیں اور یقین دہانی کروائی کہ معاملے کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کا مقصد ٹریفک قوانین پر مؤثر عملدرآمد کے ساتھ کم آمدنی والے طبقے کے معاشی حالات کا بھی خیال رکھنا ہے۔

پہیہ جام ہڑتال کے باعث کہوٹہ میں ٹرانسپورٹ شدید متاثر ہوئی ہے اور مسافروں، طلبہ اور ملازمین کو سفر میں مشکلات کا سامنا ہے۔ رکشہ یونین نے اعلان کیا ہے کہ ان کا احتجاج اس وقت تک جاری رہے گا جب تک حکومت چالانوں میں کمی اور ڈرائیوروں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے واضح اقدامات نہیں اٹھاتی۔

Mator (Pothwar.com – Kabir Ahmed Janjua, December 09, 2025) The Rickshaw Union Kahuta has launched a complete wheel-jam strike in protest against the steep increase in traffic challans (fines) being issued to rickshaw drivers across the region. The union claims that the sudden rise in penalties has created serious financial pressure on drivers whose livelihoods depend on daily earnings.

According to union representatives, many drivers are already struggling to cope with rising fuel prices, maintenance costs, and inflation. The sharp increase in challans, they argue, has pushed them to the brink, making it difficult for them to support their families. As a result, the union called for a full strike, suspending transportation services throughout Kahuta.

In an effort to resolve the matter, a delegation of Rickshaw Union leaders met with Assistant Commissioner Kahuta, Ayesha Zafar, and formally presented their grievances. During the meeting, they emphasised that while they respect traffic laws and support road safety measures, the new challan rates are excessively high and must be reviewed.

Assistant Commissioner Ayesha Zafar listened to the concerns and assured the delegation that the issue would be examined thoroughly. She stated that the administration aims to maintain a balance between enforcing traffic regulations and protecting the livelihood of low-income workers.

The wheel-jam strike has caused significant disruption in Kahuta, affecting commuters, schoolchildren, and daily workers who rely on rickshaws for transportation. The Rickshaw Union has announced that the strike will continue until concrete steps are taken by the authorities to reduce the challan burden and provide relief to the drivers.

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہوٹہ دورہ، ایصال ثواب اور تعزیت کے لیے مختلف گھروں میں شرکت

Former PM Shahid Khaqan Abbasi Visits Kahuta, Offers Condolences and Prayers for the Deceased

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،9دسمبر2025)
سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کا دورہ کہوٹہ، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ کے گھر آمد، عمرے کی ادائیگی پر مبارکباد پیش کی، جبکہ مختلف مقامات پر ہونے والی فوتگیوں کے گھروں میں حاضری دی، مرحومین کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی اور لواحقین سے اظہار تعزیت، تفصیل کے مطابق سابق وزیراعظم پاکستان و کنوینئر عوام پاکستان شاھد حاقان عباسی نے کہوٹہ کا دورہ کیا ان کے ہمراہ ان کے معاون خصوصی حافظ عثمان عباسی،سید نذابت نقوی،راشد مبارک عباسی اور جابر کیانی آف کلیال بھی ہمراہ موجود تھے،شاہد خاقان عباسی نے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ کے گھرجا کر ان کو عمرے کی ادائیگی پر مبارکباد پیش کی،میزبان نے اپنے معزز مہمانوں کو مدینے پاک کھجوریں کھلاہیں اور زم زم کا پانی پلایا،انہوں نے پنیالی سیداں والے سید ذوالقرنین شاہ بخاری کے والد ماجد کی وفات پراظہار تعزیت کیا اور مرحوم کے بلندی درجات کے لیے خصوصی دعا کی،ڈھنگور سیداں کے مقام پر صدر نمبردار ایسوی ایشن تحصیل کہوٹہ و ممبر امن کمیٹی ضلع راولپنڈی سید صداقت حسین شاہ کے والد سید رخمت حسین شاہ مرحوم اور سید حیدر علی شاہ کے تایا کی وفات پراظہار تعزیت کیا اور مرحوم کے بلندی درجات کے لیے خصوصی دعا کی بعد ازاں دھپری کے مقام پر راجہ شاہد جنجوعہ اور زاہد جنجوعہ کی والدہ محترمہ کی وفات کی پر اظہار تعزیت کیا اور مرحومہ کے بلندی درجات کے لیے خصوصی دعا کی۔

Raja Imran Waheed of Lona Syedan performs Umrah

راجہ عمران وحید آف لونہ سیداں کی روضہ رسول ﷺ پر حاضری

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،9دسمبر2025)
معروف مذہبی و سماجی شخصیت راجہ عمران وحید آف لونہ سیداں کا روضہ رسول ﷺ پر حاضری، ملکی سلامتی، امن و امان اور امہ مسلمہ کے لیے خصوصی دعا کی، تفصیل کے مطابق گذشتہ دنوں تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسل دکھالی کے گاؤں لونہ سیداں کے رہائشی معروف مذہبی و سماجی شخصیت راجہ عمران وحید آف لونہ سیداں نبی پاک حضر ت محمد ؑﷺ کے روضہ پر حاضری دی، مسجد نبوی ﷺ میں نماز پڑھی،نوافل ادا کیے اور ملکی سلامتی، امن و امان اور امہ مسلمہ کے لیے خصوصی دعا کی ان کے ہمراہ راجہ حافظ اصف ادریس،راجہ یاسر افضال،راجہ طلال ساجد،محمد نعیم،راجہ احسان وحید المعروف شان بھائی بھی ہمراہ موجود تھے،راجہ عمران وحید نے اس موقع پر کہا کہ روضہ اقدس پر حاضری نہایت ہی ادب کا مقام ہے اور عشق و محبت کا بھی لہٰذا آداب کی رعایت رکھتے ہوئے اگر کوئی مسلمان فرط محبت میں جناب رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں اشعار کے انداز میں عرض و گزارش کرے تو اس میں بھی کوئی مضائقہ نہیں بلکہ اسلاف سے ثابت بھی ہے انہوں نے کہا کہ روضہ مبارک کی طرف جائے تو راستہ میں درود شریف کثرت سے پڑھے اور خوب ذوق و شوق پیدا کرے اور اظہار محبت میں کوئی کمی نہ چھوڑے۔

Show More

Related Articles

Back to top button