DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Impostors Posing as DC Office Staff Caught Looting Shops

کلرسیداں میں سرکاری گاڑی میں جعلی اہلکاروں کی لوٹ مار جاری

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 06، دسمبر، 2025ء) —سرکاری گاڑی میں موجود اہکاروں کی کلرسیداں میں نوسربازوں اور لوٹ مار جاری،شہری ملزمان سڑک سے پکڑ کر تھانہ لے گیا جہاں سرکاری اہلکار اس کے نقصان کا ازالہ کے طور پر پندرہ ہزار روپے نقد دے کر پھر آزاد فضاؤں میں لوٹ مار میں مصروف ہو گئے تفصیلات کے مطابق گزشتہ چند ایام سے ایک سرکاری نمبر پلیٹ کی گاڑی Leg 1560 میں موجود تین اہلکار کلرسیداں آتے ہیں اور خود کو ڈپٹی کمشنر کے دفتر کا اہلکار بتاتے ہیں کبھی یہ دوکانوں کے شاپر بیگ اور کبھی اشیا کی مدت اختتام کو چیک کرتے ہیں اور پھر اسی اثنا یہ دوکاندار کو ڈرا دھمکا کر کہیں سے نقدی ہتھیا لیتے ہیں اور کہیں سے ہزاروں روپے کا سامان اٹھا کر چلتے بنتے ہیں یہ چند ایام قبل پنڈی روڈ کلرسیداں شہر میں واقع کلرسیداں اسپورٹس اسٹیڈیم کے مین گیٹ کے قریب ایک ڈرائی فروٹ کی دوکان پر گئے اور شاپر بیگ کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے دوکاندار کو بلیک میل کرتے ہوئے وہاں سے ہزاروں روپے کا ڈرائی فروٹ اٹھا کر ہمراہ لے گئے دوکاندار جاوید شاہ مہمند نے اسی اثنا مقامی میڈیا اور ایس ایچ او کلرسیداں راجہ عاقب علی سے رابطہ قائم کیا جنہوں نے اسے نوسربازوں کی گاڑی روکنے کو کہا دوکاندار نے گاڑی کا روات تک پیچھا گیا مگر وہ فرار ہو گئے اگلے روز یہ دیدہ دلیر ملزمان نے پھر کلرسیداں شہر کا ہی رخ کر لیا یہ گاڑی کلرسیداں شہر میں پہنچی تو دوکاندار جاوید شاہ مہمند سے اسے دیکھ کر شور مچایا جس کی آواز پر ٹریفک اہلکار سب انسپکٹر بلال اشرف آگے بڑھے ڈرائیور نے گاڑی بگھانا چاہی مگر ٹریفک وارڈن نے اسے قابو کر لیا اس دوران گاڑی میں موجود ایک اہلکار چھلانگ لگا کر بھاگ نکلا ڈرائیور سمیت دو ملزمان کو تھانہ کلرسیداں منتقل کردیا گیا جہاں پہلے انہوں نے شکایت کنندہ کو شناخت کرنے سے انکار کردیا اور کہا کہ ہم سرکاری لوگ ہیں ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے ہمیں چیکنگ پر مامور کر رکھا ہے مگر متاثرہ دوکاندار نے دھائیاں دیں اور قسم اٹھائی جس پر سرکاری اہکاروں نے نہ صرف اپنے رویئے پر معزرت کرلی بلکہ متاثرہ دوکاندار جاوید شاہ مہمند کو اٹھائے گئے ڈرائی فروٹ کی مد میں پندرہ ہزار روپے کی نقد ادائیگی بھی کرکے تھانے سے جان چھڑا لی اس کے باوجود یہ گروہ مسلسل مختلف بازاروں میں جا کر دوکانداروں کو بلیک میل کر رھا یے شہریوں نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سے ان نوسرباز سرکاری اہلکاروں کے خلاف مقدمات کے اندراج اور انہیں نوکریوں سے برطرف کرنے کا مطالبہ کیا ہے

Kallar Syedan (Reporter Pothohar.com — Ikram ul Haq Qureshi | 06 December 2025) — Fraudsters and looters continue their activities in Kallar Syedan while travelling in an official vehicle. Citizens caught the suspects on the road and brought them to the police station, where the government officials compensated the victim with fifteen thousand rupees in cash, and then once again freely resumed their looting.

According to details, for the past several days, three officials traveling in a government-number-plated vehicle LEG 1560 have been visiting Kallar Syedan and presenting themselves as staff from the Deputy Commissioner’s office. Sometimes they inspect shopkeepers’ shopping bags, and sometimes the expiry dates of products. During this process, they intimidate the shopkeepers — taking cash from some and carrying away goods worth thousands of rupees from others.

A few days ago, near the main gate of Kallar Syedan Sports Stadium on Pindi Road, they entered a dry-fruit shop and declared the plastic shopping bags “illegal.” By blackmailing the shopkeeper, they took away dry fruits worth thousands of rupees. Shopkeeper Javed Shah Mohmand contacted local media and SHO Kallar Syedan Raja Aqib Ali, who instructed him to stop the fraudsters’ vehicle. The shopkeeper chased the vehicle up to Rawat, but they managed to escape.

The following day, the bold suspects again headed towards Kallar Syedan city. When their vehicle entered the city, shopkeeper Javed Shah Mohmand recognized it and raised an alarm. Traffic officer Sub-Inspector Bilal Ashraf moved forward as the driver attempted to speed away, but the traffic warden managed to stop them. During this, one of the officials in the vehicle jumped out and fled. The driver and two suspects were taken to the Kallar Syedan police station.

At first, they denied recognising the complainant and claimed, “We are government officials, assigned by the Deputy Commissioner Rawalpindi to conduct inspections.” But the affected shopkeeper pleaded and swore an oath, after which the government officials not only apologized for their behavior but also paid 15,000 rupees in cash as compensation for the dry fruits they had taken — and thus freed themselves from the police station.

Despite this, the group continues visiting various markets and blackmailing shopkeepers. Citizens have demanded that the Deputy Commissioner of Rawalpindi register cases against these fraudulent government officials and dismiss them from their jobs.

کلر سیداں کی شرقی یونین کونسلوں میں منتخب نمائندوں کی غفلت سے سڑکیں اور گلیات کھنڈرات بن گئیں

Negligence of Elected Representatives Turns Roads and Streets of Eastern Kallar Syedan into Ruins

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 06، دسمبر، 2025ء) —کلر سیداں کی شرقی یونین کونسلوں میں منتخب نمائندوں کی مسلسل بے حسی اور مجرمانہ غفلت کے باعث سڑکیں کھنڈرات میں تبدیل جبکہ بیشتر گلیات ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو کر ناکارہ ہوچکی ہیں۔مسلم لیگ ن یوسی کنوھا کے رہنما سید خرم ظہیر شاہ گیلانی کے مطابق یوسیز اور بالخصوص یوسی کنوہا کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک روا رکھا جا رہا ہے، ہماری مین چوک سے سوئی چیمیاں اور بنک چوک کنوہا سے سوئی چیمیاں سڑکین ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں جگہ جگہ گڑھے پڑ چکے ہیں گلیات بھی نہ پختہ ہیں،یہی عالم یوسیز کونسل چوآخالصہ اور سموٹ میں بھی ہے جہاں گلیات کی تعمیر نہ ہو سکیں جو گلیات پہلے سے تعمیر شدہ تھیں انہیں سوئی گیس نے اکھاڑ ڈالا اب نہ سوئی گیس ہے نہ ہی گلیات اور سڑکیں سلامت ہیں سالہا سال سے جلد کام ہوگا جیسے وعدوں کی باتیں سنائی جا رہی ہیں جس سے لوگوں میں مایوسیاں جنم لے رہی ہیں۔

Daughter of Traders’ Association Vice President Yasir Vilayat Passes Away; Funeral Held in Mohra Hayal

انجمن تاجراں چوک پنڈوری کے نائب صدر چوہدری یاسر ولایت کی دختر انتقال کر گئیں، نمازِ جنازہ موہڑہ حیال میں ادا

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 06، دسمبر، 2025ء) —انجمن تاجراں چوکپنڈوری کے نائب صدر چوہدری یاسر ولایت کی دختر انتقال کر گئیں نمازجنازہ موہڑہ حیال میں ادا کی گئی جس میں ریٹائرڈ ایس پی راجہ طاہر بشیر،تحصیلدار بابر اسلام،سٹی ٹریفک پولیس کے انچارج سجاد حسین قریشی،محمد زبیر کیانی مناظر اقبال جنجوعہ، حاجی اخلاق حسین، چوہدری شاھد گجر،مرزا ساجد،شعیب بھٹی،راجہ سہیل جہانگیر،قاضی حماد یاسر،ماجد قریشی، چوھدری نعیم بنارس، عبدالوحید بھٹی،شیخ شعور قدوس،شیخ سلیمان شمسی، چوہدری نعیم بنارس،چوھدری محمد حنیف،چوہدری احسان و دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

One Comment

  1. کلر میں پکڑے جانے والے مبینہ سرکاری اہلکار کرپٹ ھیں۔ ان کی ٹ پر لاتیں مارنے کی بجاۓ ان کو معافی دینا غلط ھے۔ یہ کہیں آپ کو پدھو تو نہیں لگا رھے کہ ھم ڈی سی کے دفتر سے ھیں اور چیکنگ پر مامور ھیں۔ کدرے ڈاکو تے نہیں آن؟؟؟

Back to top button