کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 05، دسمبر، 2025ء) —عاقب حسین ولد ذربت حسین سکنہ سوئی چیمیاں نے مقدمہ درج کروایا کہ میں برطانیہ میں ہوتا ہوں میرا چھوٹا بھائی دانش علی پاکستان ہوتا تھا جو ڈیڑھ برس قبل کلر سیداں آیا اور واپس اپنی گاڑی پر جانے لگا تو مرید چوک کلر سیداں سے جانب سوئی چیمیاں ایک موٹر سائیکل پر 2 لڑکے پسٹل لے کر آئے اور شہزاد سکنہ ڈریال پسٹل لے کر گاڑی کے اندر بیٹھ گیا اور میرے بھائی کو لے کر موہڑہ بنی (کلر سیداں) کی طرف چلے گئے اور وہاں پر میرے بھائی کے کپڑے اتروا کر ننگی ویڈیو بنائی اور وہاں پر میرے بھائی سے 60 ہزار روپے کی رقم لے لی اور پھر پاکستان میں میرے بھائی کو مختلف اوقات ویڈیو وائرل کرنے اور ڈرا دھمکا کر میرے بھائی سے رقم لیتے رہے اور اب بھائی دانش بھی یو کے میں آ گیا ہے اور وہاں سے ایک دفعہ 350 پائونڈز محمد سراج کے نام سے منگوائے جو کہ منگلورہ (کلر سیداں) کا رہائشی ہے اور اب میرے بھائی کو ویڈیو وائرل کرنے کا خوف دلوا کر بلیک میل کر کے 14 لاکھ روپے کی ڈیمانڈ کر رہے ہیں۔
Kallar Syedan (Pothwar.com — Ikram ul Haq Qureshi | December 5, 2025)
Aqib Hussain, son of Zarbatt Hussain and resident of Sui Cheemian, has lodged a formal complaint stating that he lives in the United Kingdom while his younger brother, Danish Ali, was in Pakistan.
According to the FIR, about one and a half years ago, Danish Ali came to Kallar Syedan and was on his way back in his car when two armed individuals on a motorcycle intercepted him near Mureed Chowk, Kallar Syedan. One of the accused, identified as Shehzad from Daryal, allegedly entered the vehicle at gunpoint and took Danish towards Mohra Banni (Kallar Syedan).
There, the suspects reportedly forced Danish to remove his clothes and filmed a compromising video of him. They took Rs 60,000 from him on the spot. The complainant further stated that the accused continued to harass and threaten Danish over time, repeatedly extorting money by threatening to leak the video.
Aqib added that Danish has now moved to the UK as well, and under pressure from the blackmailers, he once sent £350 to a person named Muhammad Siraj, a resident of Mangalora (Kallar Syedan).
The suspects are now allegedly demanding Rs 1.4 million, again threatening to release the compromising video if their demand is not met. Police have registered the case, and further investigation is underway.
کلر سیداں پولیس کی کارروائیاں—تین منشیات فروش گرفتار، پانچ کلو سے زائد چرس برآمد
Kallar Syedan Police Arrest Three Drug Dealers, Recover Over Five Kilograms of Hashish
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 05، دسمبر، 2025ء) —تھانہ کلر سیداں پولیس نے تین مختلف کارروائیوں میں تین منشیات فروشوں کے قبضے سے مجموعی طور پر پانچ کلو اور 50 گرام چرس برآمد کرلی۔ تھانہ کلر سیداں پولیس کے سب انسپکٹر راجہ محمد سفیر (غازی) کے مطابق انہوں نے ملزم شرافت حسین کے قبضے سے 1650 گرام، تبریز الرحمان سے 1600 جبکہ افتخار احمد کے قبضے سے 1800 گرام چرس برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔
Dr Abdul Bari Khan and the Indus UK Team Visit Asad Memorial Hospital, Kallar Syedan; Plan for Advanced Medical Facilities Agreed
اسد میموریل ہسپتال کلر سیداں کا ڈاکٹر عبدالباری خان اور انڈس یوکے ٹیم کا دورہ—جدید طبی سہولیات کی فراہمی پر اتفاق
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 05، دسمبر، 2025ء) —کرسٹل پلازہ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام اسد میموریل ہسپتال کلرسیداں کا ڈاکٹر عبدالباری خان اور انڈس یوکے ٹیم نے دورہ کیا۔ اس موقع پر کرسٹل پلازہ فاؤنڈیشن کے سی ای او اور معروف سماجی اور کاروباری شخصیات ملک تصور حسین، این ایم جی کے سی ای او سید سیماب حیدر، اور منظور حسین نے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔اس موقع پر ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کے امکانات کا جائزہ لیا گیا تاکہ کلر سیداں اور گردونواح کی تقریباً ایک لاکھ آبادی کو مفت اور معیاری علاج فراہم کیا جاسکے۔اس موقع فریقین کے مابین مستقبل میں انڈس یوکے اور کرسٹل پلازہ فاؤنڈیشن کے درمیان ایک باقاعدہ معاہدہ جلد تحریر کیے جانے پر اتفاق ہوا جس کے بعد اسد میموریل ہسپتال میں جدید علاج کی سہولیات، لیبارٹری اور دیگر بنیادی خدمات کی فراہمی ممکن ہوگی۔تقریب میں مختلف سیاسی و سماجی رہنماؤں نے بھی شرکت کی، جن میں چوہدری اشتیاق اور سابق نائب ناظم انجم رشید وارثی بھی شامل تھے۔ انہوں نے اس اجتماعی کوشش کو سراہتے ہوئے ملک تصور حسین، سید سیماب حیدر اور تمام متعلقہ شخصیات کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ پیش رفت علاقے کے لیے صحت کے شعبے میں ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگی اور عوام تک معیاری صحت کی فراہمی کا نیا دور متعارف کرائے گی۔