DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta: 18 Security Guards Terminated Unfairly at Kahuta THQ Hospital
کہوٹہ ٹی ایچ کیو ہسپتال میں 18 سیکورٹی گارڈز کو ناانصافی سے فارغ کر دیا گیا

مٹور:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، کبیر احمد جنجوعہ، 04 دسمبر 2025–کہوٹہ ٹی ایچ کیو ہسپتال میں سیکورٹی کے فرائض سر انجام دینے والے 18 محنت کش سیکیورٹی گارڈز کو کمپنی نے اچانک نوکریوں سے فارغ کر دیا۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ نئی آنے والی سیکیورٹی کمپنی کو اتنے ملازمین کی ضرورت نہیں، جس وجہ سے تمام پرانے گارڈز کو فوری طور پر برطرف کر دیا گیا۔
افسوس کی بات یہ ہے کہ ان محنت کشوں کو گزشتہ دو دو ماہ کی تنخواہیں بھی ادا نہیں کی گئیں، جو نہ صرف غیر قانونی ہے بلکہ معاشی ناانصافی اور استحصال کے مترادف ہے۔ ان ملازمین نے اپنی ڈیوٹی ایمانداری کے ساتھ دن رات ادا کی، لیکن بدلے میں انہیں بے روزگاری اور مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
اہلِ علاقہ اور ذمہ دار حکام سے پرزور اپیل کی جاتی ہے کہ اس معاملے کا فوری نوٹس لیا جائے۔ متاثرہ ملازمین کو ان کی بقایا تنخواہیں فوراً ادا کی جائیں اور ان کے روزگار کے لیے مناسب اقدامات کیے جائیں۔ اس طرح کے واقعات محنت کش طبقے کے اعتماد کو مجروح کرتے اور اداروں کی ساکھ کو نقصان پہنچاتے ہیں۔
Mator (Pothwar.com, Kabir Ahmed Janjua — December 04, 2025):
At Kahuta THQ Hospital, 18 hardworking security guards were suddenly terminated from their jobs by the private company responsible for security services. According to the company, the new incoming security firm does not require the same number of staff, leading to the immediate dismissal of all existing guards.
Adding to their distress, the guards were not paid their pending salaries for the past two months, which is not only unlawful but also an act of economic exploitation. These employees served with dedication and honesty, fulfilling their duties day and night, yet they are now facing unemployment and severe financial difficulties.
Local residents and concerned authorities are urged to take notice of this injustice. It is demanded that the affected workers be paid their pending salaries without delay and that arrangements be made to restore their employment. Such incidents damage the trust of the working class and tarnish the reputation of public institutions.
حکومت کی ناکام پالیسیوں نے عوام کو بے بس کر دیا ہے، ملک بدترین بحران کا شکار — ملک عبد القیوم اعوان
Failed Government Policies Have Left Citizens Helpless as the Country Faces Severe Crisis — Malik Abdul Qayyum Awan
مٹور : نماہندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ، کبیر احمد جنجوعہ ، 04 دسمبر 2025
جماعت اسلامی یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ کے صدر ملک عبد القیوم اعوان نے ملک کی بڑھتی ہوئی معاشی، سیاسی اور سماجی ابتری پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمرانوں کی نااہلی اور ناکام پالیسیوں نے عوام کو بے بس اور لاچار کر دیا ہے۔ مہنگائی، بیروزگاری، کرپشن، بدامنی اور بدانتظامی نے پاکستان کو بدترین بحران کی طرف دھکیل دیا ہے، جبکہ حکومت محض دکھاوے کے اقدامات اور اعلانات کے ذریعے زمینی حقائق کو چھپانے کی ناکام کوشش کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں سب سے زیادہ متاثر غریب اور متوسط طبقہ ہو رہا ہے۔ آٹا، چینی، گھی ، دالیں، سبزیاں اور ادویات تک کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔ بجلی اور گیس کے بلوں نے عوام کی کمر توڑ دی ہے، جبکہ ٹیکسوں میں مسلسل اضافے نے کاروباروں کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے۔ ایک طرف مہنگائی کا طوفان تھمنے کا نام نہیں لے رہا، اور دوسری جانب حکومت عوام کی مشکلات کو سمجھنے کے بجائے انہی پر بوجھ ڈالنے میں مصروف ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نو جوان ملکی تاریخ کی بلند ترین بیروزگاری کا سامنا کر رہے ہیں۔ لاکھوں تعلیم یافتہ نو جوان روزگار کی تلاش میں در بدر پھر رہے ہیں، مگر حکومت کے پاس نہ کوئی واضح حکمت عملی ہے اور نہ ہی روزگار کے مواقع پیدا کرنے کا کوئی منصوبہ حکومت کی معاشی پالیسیاں آئی ایم ایف کے اشاروں پر چل رہی ہیں، جس کا خمیازہ صرف عوام بھگت رہے ہیں۔
Congratulations to Kabir Ahmed Janjua for performing Umrah
کبیر احمد جنجوعہ کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر دلی مبارکباد




