DailyNewsHeadlineKallar SyedanOverseas newsPothwar.com
Kallar Syedan / UK; Atif Ali Idrisi Meets Lord Mayor of Coventry, Highlights Key Community Issues
لارڈ میئر آف کوونٹری سے ملاقات — عاطف علی ادریسی کا کمیونٹی مسائل پر مؤثر انداز میں اجاگر کرنا

کلر سیداں/برطانیہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 04، دسمبر، 2025ء) —کلرسیداں کی نوجوان سماجی شخصیت عاطف علی ادریسی نے برطانیہ کے کونسل ہاؤس میں لارڈ میئر آف کوونٹری ریچل لینکاسٹر سے ملاقات کی اور انہیں کیمونٹی کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا ریچل لینکاسٹر نے عاطف علی ادریسی کی کمیونٹی کے مسائل کو مؤثر انداز میں اجاگر کرنے کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ کمیونٹی کو درپیش چیلنجز پر فوری توجہ ان کا حل ہماری اولین ترجیح ہے جس کے لیئے لارڈ میئر نے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
Kallar Syedan/United Kingdom (Pothwar.com — Ikram-ul-Haq Qureshi | 04 December 2025) —
Young social activist from Kallar Syedan, Atif Ali Idrisi, met the Lord Mayor of Coventry, Rachel Lancaster, at the Council House in the United Kingdom. During the meeting, Atif Ali Idrisi briefed the Lord Mayor on the challenges currently faced by the local community.
Lord Mayor Rachel Lancaster appreciated Idrisi’s efforts in effectively bringing community concerns to the forefront. She emphasised that addressing the challenges faced by the community is a top priority and assured her full cooperation in working towards their resolution.
مسئلہ کشمیر کا واحد حل استصوابِ رائے ہے، اقتدار نہیں اقدار ہماری منزل ہے — راجہ محمد صدیق
Referendum Is the Only Acceptable Solution to the Kashmir Issue, Says Raja Muhammad Sadiq
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 04، دسمبر، 2025ء) —آزاد ریاست جموں و کشمیر کے سابق وزیر اور مسلم لیگ ن کے رہنما راجہ محمد صدیق نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا واحد قابل قبول حل استصواب رائے ہے ہماری منزل اقتدار نہیں اقدار اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق استصواب کے ذریعے کشمیر کو پاکستان میں شامل کرکے نامکمل ایجنڈے کی تکمیل ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلرسیداں کے قریب چک گجراں میں آصف نورانی کی رہائشگاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر خان شبیر خان، راجہ سلیمان،چوہدری خرم ریاض،نمبردار عصمت اللہ و دیگر بھی موجود تھے راجہ محمد صدیق نے کہا کہ سازشی عناصر ہمیشہ مسئلہ کشمیر کو کمزور کرنے کے درپے رہے مقبوضہ کشمیر سے ہجرت کرکے یہاں آنے والوں اور مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کی تاریخ ساز قربانیاں ہمارا اثاثہ ہیں ہم ان قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے،کشمیر کا پاکستان سے الحاق ہمارا نصب العین ہے اس سے کھی روگردانی کریں گے نہ ہی کشمیریوں کے خون کا سودا کریں گے مسئلہ کشمیر کا حل خودمختار کشمیر نہیں بلکہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق استصواب رائے ہے کشمیری ہی کشمیر کا فیصلہ کرسکتے ہیں ہمارا مرنا جینا نظریہ اسلام و پاکستان کے لیے ہے کشمیر کو ووٹ کے ذریعے پاکستان میں شامل کرکے تکمیل پاکستان تک اپنی جہدوجہد جاری رکھیں گے انہوں نے ازادکشمیر کی تازہ ترین صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان طرز کی حکومت کا آزادکشمیر میں بھی تجربہ کیا جا رھا یے ہم نے اپنی قیادت کے فیصلوں کے مطابق سابقہ حکومت کے خلاف عدم اعتماد کے لیئے پیپلز پارٹی کا ساتھ دیا آج وہاں پیپلز پارٹی کی حکومت ہے ہم آمدہ انتخابات میں حصہ ضرور لیں گے انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ازادکشمیر کی ایکشن کمیٹی کی پشت پر سبھی جماعتوں کے لوگ موجود تھے انہوں نے پاکستان کی بارہ نشستوں کے خاتمہ بارے ایکشن کمیٹی کے مطالبے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ نہ نو من تیل ہو گی نہ رادھا ناچے گی اس ترمیم کے لیئے دو تہائی اکثریت درکار ہے اس لیئے یہ نشتسیں ابھی ختم نہیں کی جاسکتیں یہ نشستیں کسی کا کشمیریوں پر احسان نہیں یہ مقبوضہ کشمیر کے ان لوگوں کی نمائندگی کرتی ہیں جو آگ و خون کا دریا عبور کرکے پاکستان پہنچے تھے انہی لوگوں کی وجہ سے مسئلہ پاکستان آج بھی زندہ ہے
Grand Dinner Hosted in Chak Gujaran to Honour Distinguished Guests
چک گجراں میں معزز مہمانوں کے اعزاز میں شاندار دعوتِ عشائیہ

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 04، دسمبر، 2025ء) —یونین کونسل کنوہا کے گاؤں چک گجراں میں چوہدری آصف نورانی، چوہدری جہانگیر اقبال، اورچوہدری تنویر اقبال کی طرف سے دوست احباب کے اعزاز میں دعوت عشائیہ دی جس میں آزاد ریاست جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے رکن راجہ محمد صدیق،محمد منیر بھٹی،چوہدری خرم ریاض،حکیم امجد نواز جنجوعہ،ڈاکٹر عمیر اسلم رانا،خان شبیر خان،راجہ شجاع،چوہدری نعیم بنارس،چوھدری توقیر اسلم،عابد زیدی،راجہ ایاز،شیخ حسن سرائیکی، راجہ سلیمان صدیق،اکرام الحق قریشی،زوہیب اخلاق کیانی،چوہدری فہیم،سائیں پرویز اختر،نمبردار عصمت، چوہدری عربی،حافظ ساجد،گلفراز کیانی،میاں محمد منیر چشتی،شیخ قمر اسلام،پرویزاقبال وکی، یاسر کیانی اور دیگر نے شرکت کی۔
Country-Bred Dori Track Race Held in Choa Khalsa
کنٹری بریڈ ڈوری ٹریک ریس چوآخالصہ



