DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Three Injured, Two Critically, in Horrific Multi-Vehicle Collision Near PSO Oil Depot

سہالہ پی ایس او آئل ڈپو کے قریب کہوٹہ روڈ پر خوفناک ٹریفک حادثہ — تین افراد زخمی

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ، کبیر احمد جنجوعہ ، 23 نومبر 2025–سہالہ کے قریب پی ایس او آئل ڈپو، کہوٹہ روڈ پر ایک انتہائی خوفناک اور شدید ٹریفک حادثہ پیش آیا، جس میں ڈمپر، کیری وین اور مسافر بس ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں۔ تصادم اس قدر ہولناک تھا کہ کیری وین دونوں بڑی گاڑیوں کے درمیان بری طرح پھنس کر چکناچور ہو گئی۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے کے وقت کیری وین میں تین افراد سوار تھے۔ ان میں سے دو افراد شدید زخمی ہوگئے جبکہ ایک شخص کو معمولی چوٹیں آئیں۔

ریسکیو 1122 کی ٹیمیں اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد انہیں قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق شدید زخمی افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

حادثے کے بعد علاقے میں ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی، جبکہ پولیس نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

مقامی رہائشیوں اور مسافروں نے کہوٹہ روڈ پر بڑھتے ہوئے حادثات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے فوری اقدامات، مؤثر ٹریفک قوانین اور سڑک کی سیکیورٹی بہتر بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

Mator (Pothwar.com — Kabir Ahmed Janjua | 23 November 2025) A severe and frightening traffic accident occurred near the PSO Oil Depot, Sihala, on Kahuta Road, where a dumper truck, a carry van, and a passenger bus collided in a devastating crash. The impact was so intense that the carry van was crushed between the two larger vehicles, resulting in extensive damage.

According to initial reports, three individuals were travelling in the carry van at the time of the accident. Two passengers sustained critical injuries, while the third person suffered minor wounds.

Emergency response teams from Rescue 1122 reached the scene promptly, providing immediate first aid to the injured. All victims were quickly transported to a nearby hospital for urgent medical treatment. Authorities say the condition of the critically injured passengers remains a cause for concern.

Police have initiated an investigation to determine the cause of the collision, while traffic remained disrupted in the area for some time due to the wreckage and rescue operations.

Residents and commuters have expressed growing concerns over the rising number of accidents along Kahuta Road, urging authorities to enforce stricter traffic regulations and improve road safety measures.

کہوٹہ ادوالہ کے نوجوان فہیم مطلوب بحرین ٹریفک حادثے میں جاں بحق؛ جنازہ میں اہم شخصیات کی شرکت

Young Man Faheem Matloob from Kahuta Adwala Dies in Bahrain Traffic Accident; Funeral Attended by Prominent Figures

کہوٹہ ادوالہ کے نوجوان فہیم مطلوب بحرین ٹریفک حادثے میں جاں بحق؛ جنازہ میں اہم شخصیات کی شرکت

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ، کبیر احمد جنجوعہ ، 23 نومبر 2025,بحرین ٹریفک حادثہ: کہوٹہ ادوالہ کا نوجوان فہیم مطلوب جاں بحق، نمازِ جنازہ میں معزز شخصیات کی شرکت کہوٹہ ادوالہ کے رہائشی ریٹائرڈ ٹیچر محمد مطلوب کے جوانسالہ صاحبزادے فہیم مطلوب بحرین میں پیش آنے والے افسوسناک ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔ مرحوم کی میت وطن پہنچنے کے بعد آبائی گاؤں میں نمازِ جنازہ ادا کی گئی، جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ نمازِ جنازہ انتہائی رقت آمیز ماحول میں ادا کی گئی۔ مرحوم فہیم مطلوب، محمد سلیم کیانی (ٹیچر آف سہنسہ) کے داماد اور کہوٹہ کے معروف ریٹائرڈ بریگیڈیئر محمد ظہیر کے عزیز تھے، جبکہ وہ ڈاکٹر محمد نواز کیانی (وائس چیئرمین ہیومن رائٹس فورم آزاد کشمیر) کے بھانجے بھی تھے۔ جنازے میں شریک اہم سیاسی و سماجی شخصیات میں سابق امیدوار اسمبلی و ممتاز سیاستدان راجہ افتخار احمد خان، سول جج سردار گوہر الرحمن خان،چیئرمین قومی اتحاد پارٹی آزاد کشمیر سردار عبد الرحمن خان سمیت علاقے کی متعدد معروف علمی، مذہبی و سماجی شخصیات شامل تھیں۔بزرگ صحافی حاجی اصغر حسین کیانی، علاقہ کی سرکردہ شخصیات، دوست احباب اور خاندان کے بڑے افراد بھی جنازے میں شریک ہوئے۔ آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں عباسیور، راولاکوٹ، کوٹلی، سہنسہ—کے علاوہ راولپنڈی اور کہوٹہ سے بڑی تعداد میں عزیز و اقارب نے شرکت کی۔مرحوم کی اچانک موت پر علاقے میں گہرے رنج و غم کی فضا قائم ہے۔ اہلِ علاقہ نے فہیم مطلوب کی وفات کو خاندان اور برادری کا بڑا سانحہ قرار دیتے ہوئے والدین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

Dua e Chelum Prayer Held for Late Aunt of Anis-Allah Abbasi Advocate; Prof. Dr. Sajid Ur Rehman Attends

انیس اللہ عباسی ایڈووکیٹ کی پھوپھی کے چہلم پر دعائے مغفرت، پروفیسر ڈاکٹر ساجد الرحمان کی خصوصی شرکت

مٹور: نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ، کبیر احمد جنجوعہ ، 23 نومبر 2025
رحمت اللہ عباسی کی ہمشیرہ انیس اللہ عباسی ایڈووکیٹ کی پھوپھی کا دعائے چہلم، صاحبزادہ پروفیسر ڈاکٹر ساجد الرحمان کی خصوصی شرکت رحمت اللہ عباسی کی ہمشیرہ اور امیدوار برائے کونسلر/چیئرمین یونین کونسل پنجاڑ انیس اللہ عباسی ایڈووکیٹ کی پھوپھی مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے دعائے چہلم کی محفل کا انعقاد کیا گیا، جس میں بڑی تعداد میں سیاسی، سماجی، مذہبی شخصیات، وکلاء، عزیز و اقارب اور اہلِ علاقہ نے شرکت کی۔ دعائے چہلم میں صاحبزادہ پروفیسر ڈاکٹر ساجد الرحمان، سجادہ نشین آستانہ عالیہ بگہار شریف نے خصوصی طور پر شرکت کی اور مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لیے دعا فرمائی۔ انہوں نے مرحومہ کی نیک سیرت، خاندان کی خدمات اور عبادت گزار زندگی کا ذکر کرتے ہوئے اہلِ خانہ کے لیے صبر و حوصلے کی دعا بھی کی۔ تقریب میں علاقہ کی ممتاز شخصیات، مختلف سیاسی و سماجی رہنماؤں، معززین علاقہ، وکلاء اور مرحومہ کے دوست احباب نے بھرپور شرکت کی۔ شرکاء نے مرحومہ کی وفات کو خاندان کا بڑا نقصان قرار دیتے ہوئے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ آخر میں مرحومہ کے لیے ایصالِ ثواب، بلندیٔ درجات اور اہلِ خانہ کے لیے صبر جمیل کی خصوصی دعا کی گئی۔

Show More

Related Articles

Back to top button