DailyNewsHeadlineOverseas newsPothwar.com
Norway: Delegation of Islamic Literature Society Meets with Mazhar Gondal
اسلامک لٹریچر سوسائٹی وفد کی بزمِ نقشبند کے صدر مظفر گوندل سے ملاقات—تعاون پر گفتگو

اوسلو (پوٹھوار ڈاٹ کوم — عقیل قادر | 22 نومبر 2025ء) —اسلامک لٹریچر سوسائٹی ناروے کے قائم مقام صدر اظہر اقبال اور جنرل سیکریٹری عقیل قادر نے بزمِ نقشبند اوسلو کے صدر چوہدری مظفر اکرم گوندل سے ملاقات کی اور انہیں عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر اظہر اقبال کی جانب سے گلدستہ بھی پیش کیا گیا۔
چوہدری مظفر اکرم گوندل نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ عنقریب انتظامیہ کے مشورے سے تحفظِ ختمِ نبوت ﷺ پروجیکٹ کے لیے باضابطہ اعلان کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام مساجد، سماجی تنظیمیں اور عام مسلمان ختمِ نبوت ﷺ اور اسلامی لٹریچر کے فروغ کے لیے اسلامک لٹریچر سوسائٹی کے ساتھ تعاون کریں۔
آخر میں جنرل سیکریٹری عقیل قادر نے بزمِ نقشبند کی جانب سے تعاون کرنے پر چوہدری مظفر اکرم گوندل کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔




