کلرسیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 22 نومبر 2025ء) —ٹی ایچ کیو ہسپتال کلرسیداں میں قوتِ سماعت سے محروم بچوں کے لیے ایک روزہ خصوصی فلاحی کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد سماعت سے متعلق پیچیدہ مسائل کا جائزہ لینا اور مستحق طلبہ کو آلۂ سماعت فراہم کرنا تھا۔ کیمپ میں اسپیشل ایجوکیشن سکول کلرسیداں میں زیرِ تعلیم 36 بچوں کا مکمل آڈیو لوجیکل معائنہ کیا گیا۔میڈیکل ٹیم نے تفصیلی اسکریننگ کے بعد 26 بچوں کی سماعت کے مسائل کی نوعیت کے مطابق انہیں جدید آلۂ سماعت مہیا کیے۔ کیمپ کی سربراہی کنسلٹنٹ آڈیولوجسٹ ڈاکٹر سید سجاد جاوید احمد کر رہے تھے، جبکہ اوڈیولوجسٹ نورین اسامہ، محمد سمی، حسین فعد، زمان شاہین اختر، نعیمہ افتخار، ثناء کیانی اور محمد عن یار نے بچوں کے ٹیسٹ اور آلات کی فٹنگ میں اہم خدمات انجام دیں۔اس موقع پر ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال، ڈاکٹر عابدہ پروین بھی موجود تھیں جنہوں نے کیمپ کے انعقاد کو بچوں کے لیے اہم قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ سماعت سے محروم طلبہ کی بحالی اور معاونت کے لیے ایسے پروگرام وقت کی ضرورت ہیں۔
Kallar Syedan (Pothwar.com — Ikram-ul-Haq Qureshi | 22 November 2025) — A one-day welfare camp for hearing-impaired children was organised at THQ Hospital, Kallar Syedan with the objective of assessing complex hearing issues and providing hearing aids to deserving students. During the camp, a complete audiological evaluation was conducted for 36 students enrolled at the Special Education School Kallar Syedan.
Following detailed screening, the medical team provided modern hearing aids to 26 children according to the nature and severity of their hearing issues. The camp was led by Consultant Audiologist Dr Syed Sajjad Javed Ahmad, while Audiologists Noreen Usama, Muhammad Sami, Hussain Faad, Zaman Shaheen Akhtar, Naeema Iftikhar, Sana Kiani, and Muhammad An-Yar played a key role in conducting tests and fitting the devices.
Medical Superintendent THQ Hospital, Dr. Abida Parveen, was also present on the occasion. She termed the camp an important initiative for children, emphasizing that such programs are essential for the rehabilitation and support of hearing-impaired students.
کلرسیداں میں آن لائن جوئے کا اسکینڈل؛ میاں بیوی پر 90 لاکھ روپے ہتھیانے کا الزام، پولیس تفتیش میں مصروف
Online Gambling Scandal in Kallar Syedan: Couple Accused of Extorting Rs 9 Million; Police Launch Investigation
کلرسیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 22 نومبر 2025ء) —آن لائن جوئے کی لت کے کلرسیداں میں ڈیرے،میاں بیوی دونوں کے خلاف کلرسیداں پولیس مصروف تفتیش،عشرت بی بی زوجہ مختار احمد سکنہ موہڑہ بجنیال نے تھانہ کلر سیداں میں مقدمہ درج کروایا کہ میرا 36 سالہ شادی شدہ بیٹا شعیب ذوالفقار کے تعلقات سمیر عرف کالیا اور اس کی بیوی اقصی کیساتھ تھے دونوں میاں بیوی آن لائن جوآ کھیلتے تھے جنہوں نے میرے بیٹے کو بھی اس کام پر لگا لیا اور اس سے وقتافوقتا رقم کا تقاضا کرنے لگے میرے بیٹے کے مطابق سمیر اور اس کی بیوی نے ڈرا دھمکا کر اس سے 90 لاکھ روپے کی رقم ہتھیا چکے ہیں اور وہ مزید رقم کا تقاضا کر رہے ہیں جس کے بعد میرے بیٹے نے اپنا نمبر بند کر دیا اور گاڑی کی چابیاں نفیس حمید کو دے کر کہیں نامعلوم مقام پر چلا گیا ہے کلرسیداں پولیس شعیب ذوالفقار کی بازیابی کے ساتھ ساتھ سمیر اور اس کی اہلیہ کے خلاف بھی مقدمہ درج کرکے مصروف تفتیش یے۔
Kallar Syedan’s Sub-Inspector Haseeb ur Rehman Promoted to Inspector; Local Leaders Extend Congratulations
کلرسیداں کے سب انسپکٹر حسیب الرحمان کی بطور انسپکٹر ترقی، سماجی و سیاسی شخصیات کی مبارکباد
کلرسیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 22 نومبر 2025ء) —کلرسیداں شہر کی بستی موہڑہ مرید سے تعلق رکھنے والے پنجاب موٹرویز پولیس کے سب انسپکٹر حسیب الرحمان انسپکٹر کے عہدے پر ترقی پا گئے کلرسیداں کے سابق سٹی ناظمین محمد اعجاز بٹ،شیخ حسن ریاض، حاجی اخلاق حسین،راجہ ظفر محمود،چوہدری زین العابدین عباس،مسعود احمد بھٹی،حاجی طارق تاج نے انسپکٹر کے عہدے پر ترقی پانے پر انسپکٹر حسیب الرحمان کو مبارکباد دی ہے۔
Kallar Syedan Caravan Reaches Minar-e-Pakistan for Gathering; Women and Children Also Participate in Large Numbers
کلرسیداں سے اجتماعِ مینارِ پاکستان کے لیے قافلہ روانہ، خواتین و بچوں کی بھی بڑی تعداد میں شرکت
کلرسیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 22 نومبر 2025ء) —مینار پاکستان لاہور میں منعقدہ اجتماع میں شرکت کے لیئے کلرسیداں کا قافلہ صبح سات بجے کلرسیداں سے روانہ ہو کر مینار پاکستان پہنچ گیا قافلہ کی قیادت مقامی امیر محمد توقیر اعوان نے کی قافلے میں مرد حضرات کے علاؤہ خواتین نوجوان اور بچے بھی خاصی تعداد میں موجود ہیں
Ameer Zaman Bhatti of Dhok Naghyal Passes Away; Political and Social Figures Attend Funeral
ھوک نگیال کے امیر زمان بھٹی انتقال کر گئے؛ نمازِ جنازہ میں سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت
کلرسیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 22 نومبر 2025ء) —ڈھوک نگیال موہڑہ دھیال کے ناصر بھٹی کے والد محترم امیر زمان بھٹی انتقال کر گئے نماز جنازہ میں رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد، پیر محمد افضل نقیبی، بلیک برن کے سابق میئر محمد خان،سید عامر ضمیر،چوہدری شاہد گجر،مسعود احمد بھٹی،شیخ ندیم احمد، شیخ حسن سرائیکی، صوبیدار غلام ربانی، سرمد بٹ، عثمان وڑائچ، الحاج غلام ظہیر، راجہ طارق،عاصم صدیق راجہ،راجہ ناصر منہاس، صوفی محمد سلیمان،ماسٹر ندیم بھٹی، ماسٹر سعد اور دیگر نے شرکت کی۔
Mother of Abdul Jabbar Mughal Passes Away, Sahot Hayal, Upra Mohra
,سہوٹ حیال اپر موہڑہ ;عبدالجبار مغل کی والدہ انتقال کر گئیں