DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Superintending Engineer, Shehzad Ahmad Jalil, addressed the open court in Choa Khalsa.

سپریٹنڈنٹ انجینئر شہزاد احمد جلیل نے آئیسکو سب ڈویژن چوآ خالصہ میں منعقدہ کھلی کچہری

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 21، نومبر، 2025ء) —سپریٹنڈنٹ انجینئر کینٹ سرکل راولپنڈی شہزاد احمد جلیل نے آئیسکو سب ڈویژن چوآ خالصہ میں منعقدہ کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کھلی کچہریاں محض رسمی کارروائی نہیں بلکہ صارفین کے حقیقی مسائل سننے اور ان کا بروقت حل فراہم کرنے کا عملی فورم ہیں صارفین سامنے آئیں شکایات سے آگاہ کریں فوری ازالہ ہو گا انہوں نے اس تاثر کو یکسر مسترد کر دیا کہ کھلی کچہریاں فکس میچ ہوتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ صارفین کی شکایات موقع پر سن کر فوری احکامات کے ذریعے حل بھی کی جاتی ہیں۔ کچہریوں میں کیے جانے والے وعدے ریکارڈ کیے جاتے ہیں اور ان کی تکمیل یقینی بنانے کے لیے متعلقہ عملے کو سخت ہدایات جاری کی جاتی ہیں تاکہ شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹایا جاسکے۔شہزاد احمد جلیل نے کہا کہ چوآ خالصہ سب ڈویژن کی حدود ازادکشمیر کی تحصیلوں ڈڈیال(میرپور ) اور سہنسہ (کوٹلی)سے ملتی ہیں اس کے صارفین دور افتادہ پہاڑی علاقوں میں رہتے ہیں جن کی آسان رسائی کے لیے کھلی کچہریاں ان کی دہلیز پر منعقد کی جاتی ہیں تاکہ بجلی سے متعلق مسائل وہیں پر حل ہوں اور انہیں دفاتر تک آنے کے لیے طویل سفر نہ کرنا پڑے۔انہوں نے انکشاف کیا کہ ان کے ماتحت 24 سب ڈویژن ہیں مگر آج تک چوآخالصہ سب ڈویژن کے بارے میں کسی قسم کی کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی جو یہاں کے انتظامی عملے کی اچھی کارکردگی کا ثبوت ہے۔کھلی کچہری میں عوام نے فیلڈ اسٹاف کی کارکردگی خصوصاً لائن سپرنٹنڈنٹ عالمگیر پراچہ کی خدمات کو سراہا۔اس دوران کئی شہریوں نے اپنے مسائل بھی پیش کیے۔صحافی جاوید اقبال نے بتایا کہ تین ماہ قبل کلرسیداں سب ڈویژن میں ہونے والی کھلی کچہری میں سابق ممبر بلدیہ عاطف اعجاز بٹ نے بوسیدہ اور لٹکتی تاروں کے بارے میں شکایت کی تھی جو کسی بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہیں،یوسی منیاندہ کے ایک رہائشی نے شکایت کی کہ اس یوسی میں سات گھروں پر مشتڈیم کے متاثرین کی ایک م چھوٹی آبادی بھی قائ جو مستقل بجلی کے نظام سے ہی ل محروم ہے۔ ان لوگوں نے دور فاصلے پر واقع آبادی سے تار کھینچ کر بجلی کی عارضی ترسیل کو ممکن بنایا ہوا ہے مگر آبادی کے ارد گرد جو زمینیں ہیں وہ دوسرے لوگوں کی ہیں اور وہ ان کی طرف سے لگائی گئی تار پر اعتراض کرتے ہیں ۔ انہوں نے آبادی کو مستقل بنیادوں پر بجلی فراہم کرنے کی اپیل کی حسن مرتضی نے بتایا کہ وہ غریب آدمی ہے میٹر خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتا جس پر سپرنٹنڈنٹ انجینئر نے انہیں مفت میٹر مہیا کرنے کا اعلان کیا۔کھلی کچہری میں سابق نائب ناظم راجہ دائود اکبر کیانی، سابق کونسلر راجہ غلام نقی، راشد محمود گیلانی،محمد ایوب، مسعود احمد مندری و دیگر نے بھی اپنے مسائل پیش کیے جنہیں متعلقہ حکام نے نوٹ کیا اور حل کی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پر ایکسیئن روات محمد عظیم زرداری،ایس ڈی او انجینئر چوہدری جمال لطیف،ایل ایس عالمگیر پراچہ بھی موجود تھے۔

Kallar Syedan ​​(Pothwar.com — Ikram-ul-Haq Qureshi | 21 November 2025)-Superintending Engineer Cantt Circle Rawalpindi, Shehzad Ahmad Jalil, addressed the open court held at the IESCO Subdivision Choa Khalsa, stating that such public forums are not mere formalities but an effective platform to listen to consumers’ genuine issues and provide timely solutions. He urged consumers to come forward and present their complaints, assuring them that immediate orders are issued on the spot to resolve their problems.

He categorically rejected the impression that open courts are “fixed matches.” He emphasized that all commitments made during these sessions are officially recorded, and strict instructions are issued to the concerned staff to ensure their fulfillment so that complaints are resolved on a priority basis.

Shehzad Ahmad Jalil highlighted that the jurisdiction of the Choa Khalsa Subdivision borders the Azad Kashmir areas of Dadyal (Mirpur) and Sehnsa (Kotli). Residents of these far-flung mountainous regions are provided easy access to these open courts so their electricity-related problems can be resolved at their doorstep without requiring long and difficult travel to offices.

He revealed that although 24 subdivisions work under his supervision, no complaint has ever been received against the Choa Khalsa Subdivision, which he described as clear proof of the good performance of its administrative staff. During the court, citizens also appreciated the field staff, particularly Line Superintendent Alamgir Pracha, for their dedicated services.

Several residents presented their issues during the session. Journalist Javed Iqbal mentioned that three months earlier, during an open court in the Kallar Syedan Subdivision, former Municipal Member Atif Ejaz Butt had complained about outdated and dangling electric wires that still remain unaddressed and pose a serious safety hazard.

A resident of UC Manyanda reported that a small settlement of seven houses belonging to Mangla Dam affectees is still deprived of a permanent electricity connection. They rely on makeshift wiring drawn from a distant locality, but landowners in the surrounding area object to wires passing over their land. He appealed for a permanent electricity supply to the settlement.

Another citizen, Hasan Murtaza, said he was too poor to afford a new meter. The Superintending Engineer immediately announced that a free meter would be provided to him.

Former Naib Nazim Raja Daud Akbar Kayani, former Councillor Raja Ghulam Naqi, Rashid Mahmood Gilani, Muhammad Ayub, Masood Ahmad Mandri, and others also presented their concerns, which were noted by the relevant authorities with assurances of prompt resolution.

The session was attended by XEN Rawat Muhammad Azeem Zardari, SDO Engineer Chaudhry Jamal Latif, and Line Superintendent Alamgir Pracha.

نادرہ کلر سیداں میں بچوں کے عالمی دن پر خصوصی کاؤنٹر قائم، بچوں کے لیے ارجنٹ کارڈ کی سہولت فراہم

NADRA Kallar Syedan Sets Up Special Counter on Universal Children’s Day, Offers Urgent ID Card Facility for Children

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 21، نومبر، 2025ء) —بچوں کے عالمی دن کے موقع پر نادرہ افس کلر سیداں میں بچوں کے لیے خصوصی کاؤنٹر قائم, چیئرمین نادرہ لیفٹیننٹ جنرل منیر اسفر کی ہدایت پر خصوصی طور پر بچوں کے لئے عمومی فیس میں ارجنٹ کارڈ کی سہولت فراہم کی گئی انچارج نادرا کلر سیداں محمد احمد نے صدر صدر پٹھوار کشمیر انٹرنیشنل یونین اف جرنلسٹس مخدوم سید صابر حسین سے اور ان کے ہمراہ صحافیوں اور عوامی نمائندوں کو تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ چیئرمین نادرہ کی قیادت میں نادرہ عوام الناس کے لیے جدید سہولیات جن میں نادرہ موبائل ایپ اور دیگر سہولیات شامل ہیں عوام کو ان کی دہلیز پر فراہم کرنے میں کوشاں ہے اور نادرہ کلر سیداں کا عملہ ھمہ وقت خدمت کے لیے کوشاں رہتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نادرہ موبائل ایپ کے حوالے سے عوامی اگاہی پروگرام عوامی نمائندوں کے تعاون سے کلر سیداں کی تمام یونین کونسل سطح پر شروع کر رہے ہیں۔جس میں ناظرہ کی سہولیات کے بارے میں عوام کو بتایا جائے گا انہوں نے کہا کہ عوام الناس کو کسی بھی قسم کی شکایت یا پریشانی کی صورت میں مجھ سے رابطہ کریں

Three Young Men Killed in Motorcycle Accident on Choa Pandori Tourism Highway Laid to Rest Amid Heart-Wrenching Scenes

چوک پنڈوری ٹورازم ہائی وے پر موٹرسائیکل حادثہ، جاں بحق تینوں نوجوان آہوں اور سسکیوں میں سپردِ خاک

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 21، نومبر، 2025ء) —چوکپنڈوری کلرسیداں سے مری جانے والی ٹورازم ہائی وے پر گزشتہ شب موٹرسائیکل حادثے میں جاں بحق تینوں نوجوانوں کو ہزاروں افراد کی موجودگی میں سپردخاک کردیا گیا رضوان ولد یوسف اور احتشام ولد نوید ڈہوک کوریاں موضع نندنہ منگرال اور حیدر علی ولد لطیف کی نمازہ جنازہ گاؤں چنام میں ادا کی گئی،اس موقع پر بڑے رقعت امیز مناظر دیکھے گئے جاں بحق ہونے والوں میں احتشام اور حیدر غیر شادی شدہ تھے۔

Traffic Accident on Kallar Syedan–Dhuangali Road Injures Lady Doctor and Several Others

کلرسیداں دھانگلی روڈ پر ٹریفک حادثہ، لیڈی ڈاکٹر سمیت متعدد افراد زخمی

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 21، نومبر، 2025ء) —کلرسیداں دھانگلی روڈ پر ٹریفک حادثے میں لیڈی ڈاکٹر سمیت متعدد افراد زخمی ہو گئے حادثہ کلرسیداں شہر کے قریب موہڑہ پھڈیال میں اس وقت پیش آیا کہ سرصوبہ شاہ کے نجی کلینک کی لیڈی ڈاکٹر عابدہ مہران کار پر چوآخالصہ کی سمت جا رہی تھیں کہ رکشہ کو اوورٹیک کرتے ہوئے ان کی گاڑی بے قابو ہو کر سامنے سے آنے والی ڈڈیال آزادکشمیر کے اکرام اکرم کی گاڑی سے جا ٹکرائی جس سے دونوں گاڑیوں میں موجود پانچ افراد زخمی ہو گئے جنہیں ریسکیو1122 کی ایمبولنس گاڑی نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلرسیداں منتقل کردیا۔زخمیوں میں مدحیہ زوجہ ضمیر،ڈاکٹر عابدہ، اکرام اکرم اور دیگر شامل ہیں۔

Jamaat-e-Islami Kallar Syedan Caravan to Depart for Minar-e-Pakistan Gathering Today

جماعت اسلامی کلرسیداں کا قافلہ آج مینارِ پاکستان اجتماع کے لیے لاہور روانہ ہوگا

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 21، نومبر، 2025ء) —جماعت اسلامی پاکستان کے مینار پاکستان لاہور میں منعقدہ اجتماع میں شرکت کے لیئے جماعت اسلامی کلرسیداں سے کا قافلہ آج بروز جمعہ صبح 7 بجے مقامی امیر جماعت اسلامی محمد توقیر اعوان کی قیادت میں لاہور روانہ ہو گا۔

Show More

Related Articles

Back to top button