DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan: Funeral of Renowned Naat Khawan Syed Tahir Abbas Shah Tirmizi Held in Kanoha
کلرسیداں میں معروف نعت خواں سید طاہر عباس شاہ ترمزی کی نمازِ جنازہ، ہزاروں افراد کی شرکت

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 13، نومبر، 2025ء) —معروف نعت خواں سید طاہر عباس شاہ ترمزی کی نمازجنازہ کلرسیداں کے گاؤں کنوھا میں ادا کردی گئی جس میں ادارہ تعلیمات اسلامیہ اور جماعت اہلسنت کے سربراہ سید ریاض حسین شاہ،شباب اسلامی پاکستان کے سربراہ مفتی محمد حنیف قریشی،سید الطاف حسین شاہ کاظمی،مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد،پاکستان پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے صدر چوھدری ظہیر محمود،سید اسحاق حسین شاہ گیلانی،علامہ امانت علی حیدری،پیر عتیق الرحمان،پروفیسر سجاد ساجد،غلام محمد چشتی،علامہ شبیر عثمانی،علامہ صابر ایوب،سید حیدر شاہ گیلانی،شبیر حسین شاہ،مولانا فتح محمد علوی،حافظ سہیل اشرف ملک، سید سیماب حیدر شاہ نقوی،مولانا محمد اقبال قریشی،مولانا احسان اللہ چکیالوی،محمد ظریف راجا،سید راحت علی شاہ، محمد زبیر کیانی، راجہ محمد فیاض جنجوعہ،راجہ ندیم احمد، حاجی اخلاق حسین،راجہ ظفر محمود، چوھدری زین العابدین عباس،مسعود احمد بھٹی، چوہدری محسن نوید سیٹھی،چوہدری توقیر اسلم،شیخ حسن سرائیکی، صوبیدار غلام ربانی،ملک زبیر احمد،عابد زاھدی، سردار صلاح الدین احمد، احسان الحق قریشی، نمبردار وقاص گجر، چوہدری صغیر گجر، چوہدری الفت حسین، مرزا جاوید اقبال،راجہ زعفران، راجہ نعمان ظفر،سید غیور حسین شاہ،چوہدری وسیم عباس،ملک محمد زاھد، عاقب علی،راجہ مجید احمد،احسان الحق چشتی،ثاقب حمید نقشبندی،افتاب چشتی، عاصم اعجاز،عقیل وارثی،قاری شیر بہادر، محسن شاہ،مقصود شاہ،ندیم اعوان،وقاص سجاد،جہانزیب حسن،راجہ عاصم صدیق، قیصر شاہ، اکرام الحق قریشی سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی اس موقع پر جماعت اہلسنت کے مرکزی سربراہ سید ریاض حسین شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی صلعم نے امت کو قرآن اور اہلیبیت سے جڑے رہنے کی تعلیم دیتے ہوئے کہا کہ جو لوگ ان سے جڑیں رہیں گے وہ ہدایت یافتہ ہوں گے انہوں نے کہا کہ صحابہ کرام رضہ اللہ تعالی عنہ عظیم المرتبت ہیں مگر ایک سو دس ہجری کے بعد ہم کسی بھی صحابی کی زیارت نہیں کرسکتے مگر آل رسول آج بھی دین اسلام کی اشاعت و تبلیغ کے لیئے دنیا کے ہر کونے میں موجود ہیں،شباب اسلامی کے سربراہ مفتی محمد حنیف قریشی نے کہا کہ سید طاہر عباس اور ان کے خاندان نے ہمیشہ فروغ دین اسلام کے لیئے خود کو وقف کیے رکھا سید طاہر عباس کی نوجوانی کی موت نے ہم سب کو سوگوار کیا ہے اس سے قبل اسلام آباد ائیرپورٹ سے روات کلرسیداں کے درجنوں مقامات پر کھڑے لوگوں نے مرحوم کی ایمبولینس پر گلپاشی کر کے ان سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔
Kallar Syedan (Pothwar.com — Ikram-ul-Haq Qureshi | November 13, 2025) — The funeral prayer of renowned Naat Khawan Syed Tahir Abbas Shah Tirmizi was offered in his native village, Kanoha, Kallar Syedan. Thousands of people attended, including prominent religious and political figures such as Syed Riaz Hussain Shah, Mufti Muhammad Hanif Qureshi, Raja Sagheer Ahmad (MPA, PML-N), and Chaudhry Zaheer Mehmood (PPP).
Addressing the gathering, Syed Riaz Hussain Shah emphasised the teachings of the Holy Prophet (PBUH) to remain connected with the Quran and the Ahl-e-Bait. Mufti Hanif Qureshi paid tribute to the late Syed Tahir Abbas Shah, saying he and his family devoted their lives to promoting Islam. Earlier, people showered flowers on the ambulance carrying his body from Islamabad Airport to Kallar Syedan as a mark of love and respect.
کلرسیداں کے تاجروں کا ستھرا پنجاب کے ماہانہ صفائی بلوں کو مسترد کرنے اور عدم ادائیگی کا اعلان
Kallar Syedan Traders Reject Monthly Sanitation Bills Issued by “Suthra Punjab” and Announce Non-Payment
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 13، نومبر، 2025ء) —کلرسیداں کے تاجروں نے ستھرا پنجاب کی جانب سے جاری ماہانہ بلوں کو مسترد کرتے ہوئے بل ادا نہ کرنے کا اعلان کردیا اس بابت کلرسیداں کی تمام تاجر تنظیموں کا مرکزی اجلاس حاجی ریاست حسین کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں دیگر بازاروں کی تاجر تنظیموں کے صدور چوہدری ضیارب منہاس،چوہدری زین العابدین عباس،شیخ خورشید احمد،حاجی مشکور حسین،راجہ ظفر محمود،ظفراقبال،شاہد جمیل عباسی،ذوالفقار علی بھٹو،چوھدری نعیم بنارس، ماسٹر محمد ظفر،حاجی افتخار نے شرکت کی اجلاس میں راولپنڈی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی جانب سے جاری صفائی کی مد میں ماہانہ بلوں بمعہ سرچارج کے اجرا کی شدید مزمت کرتے ہوئے اسے ظالمانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ تاجر پہلے ہی شدید مشکلات کا شکار ہیں آئے روز ان پر نت نئے ٹیکسوں کا نفاذ کیا جارہا یے بلدیہ کلر سیداں کی جانب سے دکانداروں کو صفائی کے نام پر بھاری بل بھیجے گئے ہیں جبکہ تاجر پہلے ہی بورڈ ٹیکس، پراپرٹی ٹیکس اور دیگر سرکاری محصولات ادا کر رہے ہیں۔اجلاس میں تاجروں نے متفقہ طور پر اعلان کیا کہ کلر سیداں کا کوئی تاجر دوکاندار صفائی کے نام پر جاری بل ہرگز ادا نہیں کریں گے بلدیہ صفائی نہ کرے دوکاندار یہ کام خود کرلیں گے۔اُنہوں نے کہا کہ تاجر برادری پوری طرح سے متحد ہے ہم ستھرا پنجاب کی آڑ میں بلوں کی ادائیگی پر گز نہ کریں گے انہوں نے خبردار کیا کہ اگر انتظامیہ نے یہ جاری بل فوری واپس نہ لیے تو تاجر راست اقدام کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔
Chowk Pindori Traders Association Rejects RWMC Sanitation Bills, Terms Them Unjust and Unacceptable
انجمن تاجران چوک پنڈوری کا آر ڈبلیو ایم سی کے صفائی بلوں کو ظالمانہ قرار دے کر عدم ادائیگی کا اعلان

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 13، نومبر، 2025ء) —انجمن تاجران چوکپنڈوری کے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ آر ڈبلیو ایم سی کی جانب سے صفائی کے نام پر جو بل جاری کیے گے ہیں وہ ظلم اور زیادتی ہے اور تاجر یہ بل ہرگز ادا نہیں کریں گے اجلاس کی صدارت صدر راجہ زعفران نے کی جس میں دیگر عہدیداروں چوہدری یاسر ولایت،صدر راجہ سہیل جہانگیر،ڈاکٹر رشید، سہیل صغیر، شمس خان، راجہ خالد اور دیگر نے شرکت کی۔
A 19-Year-Old Girl Found Dead Under Mysterious Circumstances in Kallar Syedan’s UC Nala Muslimana; Police Suspect Death Due to Starvation
کلر سیداں کی یونین کونسل نلہ مسلماناں میں 19 سالہ لڑکی پراسرار طور پر مردہ حالت میں ملی، پولیس کو بھوک سے موت کا شبہ




