DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan: Equipment Stolen from Water Supply Scheme in Choa Khalsa
کلر سیداں,چوآ خالصہ: واٹر سپلائی اسکیم سے 9 لاکھ روپے مالیت کا سامان چوری،

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 12 نومبر 2025ء)کلر سیداں کے قصبہ چوآ خالصہ میں واٹر سپلائی اسکیم محلہ اکبری کے ٹیوب ویل پر نصب موٹریں، بجلی کا ٹرانسفارمر و دیگر قیمتی سامان مالیتی 9 لاکھ روپے نامعلوم ملزمان چوری کرکے لے گئے،ذرائع کے مطابق واٹر سپلائی سکیم کافی عرصہ سے غیر فعال تھی اور مناسب دیکھ بھال نہ ہونے باعث ملزمان کوقیمتی ٹرانسفارمر، 02 موٹریں و دیگر قیمتی سامان کو چوری کرنے کا موقع مل گیا۔ادھر کلر سیداں کے نواحی گاؤں نوتھیہ میں نامعلوم چور دو عدد موبائل فونز اور سونے کے ہار سیٹ پر ہاتھ صاف کر گئے جبکہ میرگالہ سیداں سے نامعلوم کالر نے 15 پر اطلاع دی کہ اس کے گھر سے موبائل فون چوری کر لیا گیا ہے کلرسیداں پولیس مصروف تفتیش یے۔
Kallar Syedan (Pothwar.com — Ikram-ul-Haq Qureshi | November 12, 2025):
In the town of Choa Khalsa, Kallar Syedan, unidentified thieves stole equipment worth approximately Rs. 900,000 from the Water Supply Scheme in Mohallah Akbari. According to sources, the stolen items included two electric motors, a power transformer, and other valuable machinery installed at the tube well site.
Reports indicate that the water supply scheme had been inactive for quite some time, and due to poor maintenance and lack of supervision, the culprits managed to steal the expensive equipment without detection.
Meanwhile, in another incident in the nearby village of Nouthia, unknown thieves broke into a house and stole two mobile phones and a gold necklace set. In Mirgala Syedan, a local resident reported a mobile phone theft to the police via the emergency helpline 15. Kallar Syedan police have launched investigations into all reported incidents.
معروف نعت خواں سید طاہر عباس شاہ ترمذی برطانیہ میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے، آج کنوھا کلر سیداں میں نمازِ جنازہ ادا کی جائے گی
Renowned Naat Khawan Syed Tahir Abbas Shah Tirmizi Passes Away in the UK After Heart Attack; Funeral to Be Held Today in Kanoha

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 12 نومبر 2025ء)برطانیہ کے دورے پر گئے معروف نعت خوان سید طاہر عباس شاہ ترمزی دل کا دورہِ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے ان کی میت آج پاکستان پہنچ رہی ہے نمازجنازہ آج دن تین بجے کلرسیداں کے گاؤں کنوھا میں ادا کی جائے گی۔
Sub-Inspector Saeed Akbar Kayani from Sakarana, Promoted to Inspector in District Murree
ضلع مری میں تعینات سب انسپکٹر سعید اکبر کیانی انسپکٹر کے عہدے پر ترقی پا گئے

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 12 نومبر 2025ء)ضلع مری میں تعنیات سب انسپکٹر سعید اکبر کیانی انسپکٹر کے عہدے پر ترقی پا گئے ان کا تعلق کلرسیداں کی یوسی منیاندہ کے گاؤں سکرانہ سے ہے۔
Raja Usama Khalil Ties the Knot; Bureaucrats, Civil and Military Officials, and Political Leaders Attend Walima Ceremony in Large Numbers
راجہ اسامہ خلیل رشتۂ ازدواج میں منسلک، دعوتِ ولیمہ میں سیاسی، سول و عسکری شخصیات کی بھرپور شرکت

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 12 نومبر 2025ء)مسلم لیگ ن کے نوجوان رہنما اور معروف کاروباری راجہ طلال خلیل کے بھائی راجہ اسامہ خلیل رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے دعوت ولیمہ کی تقریب میں بیوروکریٹس سول و فوجی حکام سیاسی رہنماؤں نے کثیر تعداد میں شرکت کی جن میں ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے راجہ رفعت مختار،آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی،ائی جی کے پی کے اختر حیات گنڈہ پور،ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اسلام آباد افضل نیازی،ڈی آئی جی جہانزیب نذیر، ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ چوہدری محمد ایوب،میجر جنرل عامر اشفاق کیانی، جنرل سعد نزیر، بریگیڈیئر نوید، بریگیڈیئر ہارون، جسٹس عبد الستار لنگاہ،آر پی او راولپنڈی بابر سرفراز الپا،ایس ایس پی محمد بن اشرف،ارکان اسمبلی راجہ اسامہ سرور، راجہ عمران الیاس،ملک افتخار احمد،راجہ صغیر احمد،راجہ محمد حنیف ایڈووکیٹ، سابق ارکان اسمبلی راجہ جاوید اخلاص،چوہدری تنویر خان،محمود شوکت بھٹی،کرنل محمد شبیر اعوان،راحت قدوسی، سردار محمد نسیم کے علاؤہ کرنل شعیب،وقار احمد،حافظ عثمان عباسی، شیخ ساجد الرحمن، حاجی محمد طیب بشیر قریشی، ڈاکٹر محمد عارف قریشی، راجہ عامر مظہر،راجہ شوکت حسین دکھالی، عبدالحمید مغل،راجہ عرفان سرور،سجاد ستی منا،راجہ ظہور اکبر،ملک غلام مرتضیٰ،قاضی عبدالقیوم،قاضی اخلاق کھٹڑ،راجہ ظفر اقبال بگہاروی،مرزا محمد مسعود،راجہ اشتیاق احمد، ماسٹر محمد یونس،راجہ محمد فیاض جنجوعہ،چوھدری توقیراسلم، چوہدری اخلاق حسین, عابد زاھدی,جنید بھٹی حاجی اسحاق، صوفی ضابر حسین، صوبیدار ظفراقبال بیگ،ملک زبیر احمد، شیخ حسن سرائیکی، سرار وسیم خان،چوھدری صداقت حسین،راجہ ندیم احمد، راجہ علی اصغر، علی افسر بھٹی، چوہدری شفقت محمود، شیخ حسن ریاض، محمد اعجاز بٹ،حافظ سہیل اشرف ملک، چوہدری شاہد گجر، ملک بابر اسلام، صفدر کیانی، سردار محمد آصف، نمبردار عصمت اللہ، چوھدری ثوبان ایاز،کرنل تیمور،حاجی طارق تاج، سردار محمد تاج،شہزاد مغل تنویر اختر شیرازی، مولانا احسان اللہ چکیالوی، راجہ طارق دھمیال، راجہ عبدالجلیل، مرزا عبدالرحمان،حاجی ریاست حسین،شیخ ندیم اکرم،راجہ اعجاز مصطفی، شیخ ندیم احمد، چوہدری نعیم بنارس، سید سبطین الحسنین، چوہدری ابرار گجر، نمبردار وقاض گجر، راجہ عاصم صدیق، خان عثمان یوسفزئی، آصف نذیر بٹ،چوہدری تصور حسین،ظفر عباس مغل، راجہ ابرار،انجینئر چوہدری جمال لطیف،ذوالفقار علی بھٹو، ماسٹر محمد ظہیر، شیخ محمد اسلم، راجہ نعمان ظفر، سائیں امجد حسین، عاقب علی، شبیر خان، نصیر اختر بھٹی،سردار صلاح الدین احمد،نمبردار عبدالھادی،مرزا تنویرالحق،راجہ نوید قیصر،مرزا سہیل اطلس، چوھدری احسان الحق، قاسم رضا،راجہ شعبان اور دیگر نے شرکت کی۔
PP Rawalpindi Information Secretary Muhammad Shahid Condemns Attacks on Wana Cadet College
پیپلز پارٹی راولپنڈی کے سیکریٹری اطلاعات محمد شاہد کی وانا کیڈٹ کالج حملے اور اسلام آباد کچہری بم دھماکے کی شدید مذمت
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 12 نومبر 2025ء)پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے سیکریٹری اطلاعات محمد شاہد نے وانا کیڈٹ کالج پر حملے اور اسلام آباد میں کچہری بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی سلامتی اور عوام کی جان مال کے تحفظ کے لئے پیپلز پارٹی اور پوری قوم پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کا بھرپور ساتھ دیں گے.
Punjab Highway Patrolling Police Incharge Mirza Arif Mahmood Registers Case Against Hiace Driver in Kallar Syedan for Using Substandard Gas Cylinder
پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس چوک پنڈوری کے انچارج مرزا عارف محمود نے غیر معیاری سلنڈر نصب گاڑی کے خلاف تھانہ کلر سیداں میں مقدمہ درج کرا دیا




