DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Wheat Yield Awareness Campaign Held in Bishundot

کلر سیداں میں گندم کی پیداوار بڑھانے کے لیے آگاہی سیمینار کا انعقاد

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 10 نومبر 2025ء) محکمہ زراعت توسیع کلر سیداں کی جانب سے زیادہ گندم اگاؤ زیادہ پیداوار بڑھاؤ مہم کے سلسلے میں پیر مہر علی شاہ زرعی یونیورسٹی راولپنڈی کے اشتراک سے کلرسیداں کی یوسی بشندوٹ میں فارمر فیلڈ ڈے اور آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی کاشتکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع کلر سیداں محترمہ تانیہ صفدر اور زراعت آفیسر فیلڈ محترمہ کیتھرین پیٹر نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی معیشت کا انحصار زراعت پر ہے اور گندم ملکی غذائی تحفظ کی بنیاد ہے، اس لیے کاشتکار بھائی زیادہ سے زیادہ رقبے پر گندم کی کاشت کریں تاکہ زرعی خود کفالت کا خواب شرمندۂ تعبیر ہو سکے۔انہوں نے کہا کہ گندم کی زیادہ پیداوار کے لیے جدید زرعی طریقوں، بروقت بیجائی، متوازن کھادوں کے استعمال اور بہتر آبپاشی نظام پر عمل درآمد انتہائی ضروری ہے۔ اس موقع پر ماہرینِ زراعت نے کسانوں کو گندم کی جدید اقسام، بیج کی تیاری، جڑی بوٹیوں کے کنٹرول اور کیڑے مکوڑوں سے تحفظ کے مؤثر طریقوں سے آگاہ کیا۔

Kallar Syedan (Pothwar.com — Ikram-ul-Haq Qureshi | November 10, 2025):
As part of the “Grow More Wheat, Increase Production” campaign, the Department of Agriculture Extension Kallar Syedan, in collaboration with Pir Mehr Ali Shah Arid Agriculture University Rawalpindi, organised a Farmer Field Day and Awareness Seminar in Union Council Bishundot, Kallar Syedan.

A large number of local farmers participated in the event. Assistant Director Agriculture Extension Kallar Syedan, Ms Tania Safdar, and Agriculture Officer (Field), Ms Catherine Peter, attended as chief guests.

Addressing the farmers, they emphasised that Pakistan’s economy heavily depends on agriculture and that wheat forms the foundation of the country’s food security. Therefore, they urged farmers to cultivate wheat on a larger scale to achieve self-sufficiency in agricultural production.

They highlighted the importance of adopting modern agricultural practices, timely sowing, balanced fertilizer use, and efficient irrigation systems to boost wheat yield. Agricultural experts at the seminar also briefed farmers on improved wheat varieties, seed preparation, weed control, and effective pest management techniques.

معروف سوشل میڈیا ایکٹوسٹ حکیم امجد حسین برطانیہ سے وطن واپس

Renowned Social Media Activist Hakeem Amjad Hussain Returns from the UK

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 10 نومبر 2025ء) معروف سوشل میڈیا ایکٹوسٹ حکیم امجد حسین برطانیہ سے وطن لوٹ آئے انہوں نے اپنی رہائشگاہ بھاٹہ میں احباب کے اعزاز میں عشائیہ دیا جس میں چوہدری ابرار حسین محمد شبیر خان توقیراسلم اصف نورانی بابو ظفراقبال نعمان ظہیر راجہ عبدالجبار بھٹی راجہ اعجاز محمد بشارت فرقان کاشی مرزا عمران سرور چوھدری محمد یونس حافظ رضوان چوھدری الفت حسین چوھدری نعیم بنارس انسپکٹر سعید وارث محمود راجہ سہیل حمزہ بٹ،الحاج خالد رضا و دیگر نے شرکت کی

Punjab Government Abolishes Waste Management Companies Over Poor Performance and Corruption; Local Administrations to Handle Sanitation Under New Policy

پنجاب میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنیاں ختم، ناقص کارکردگی اور کرپشن کے الزامات پر صفائی کا نظام مقامی حکومتوں کے سپرد

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 10 نومبر 2025ء)پنجاب میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کو ختم کرنے کا فیصلہ،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مختلف اضلاع میں کام کرنے والی ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کی کارکردگی کو ناکافی قرار دیتے ہوئے تمام کمپنیوں کو ختم کرنے کی منظوری دے دی۔ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں پر طویل عرصے سے ناقص کارکردگی، کرپشن اور صفائی نہ ہونے کی شکایات سامنے آ رہی تھیں۔اب ہر ضلع میں صفائی کا انتظام مقامی حکومت (ڈسٹرکٹ انتظامیہ) کرے گی۔ نئی پالیسی کے تحت ہر ضلع میں ڈپٹی کمشنر کی نگرانی میں صفائی کے معاملات چلائے جائیں گے۔ عوامی شکایات اور دیگر ذرائع سے حاصل معلومات کی بنیاد پر یہ فیصلہ کیا گیا۔منظوری کے بعد کابینہ کمیٹی برائے گورننس بھی اس فیصلے کی توثیق کرے گی۔

Punjab Teachers Union Delegation Meets MPA Raja Shoukat Aziz Bhatti, Discusses Teachers’ Issues

پنجاب ٹیچرز یونین کے وفد کی ایم پی اے راجہ شوکت عزیز بھٹی سے ملاقات، اساتذہ کے مسائل پر تفصیلی گفتگو

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 10 نومبر 2025ء) —پنجاب ٹیچرز یونین کے وفد نے مرکزی صدر قاضی محمد عمران کی قیادت میں رکن پنجاب اسمبلی راجہ شوکت عزیز بھٹی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات وفد میں ضلعی صدر راجہ سعادت حبیب،ضلعی نائب صدر چوہدری خضر الرحمن، نائب صدور ضلع عمر فاروق،چوہدری عبد الوحید،چوہدری ظہیر الحق،اسلم گوندل، ناصر صدیق ہاشمی،جاوید عمر شفیع اور دیگر شامل تھے وفد نے شوکت عزیز بھٹی کو اساتذہ کو درپیش مسائل سے تفصیلی آگاہ کیا اور اساتذہ برادری کی طرف سے اساتذہ کے حقوق اور ریشنلائزیش میں ہونے والی نا انصافی اور پروموشن کے لئے بھرپور کوشش اور آواز بلند کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور اس توقع کا اظہار کیا کہ وہ ائندہ بھی ٹیچرز کے لیے اواز بلند کرتے رہیں گے جبکہ شوکت عزیز بھٹی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ ہر صورت اساتذہ کے ساتھ ہونے والی زیادتی اور نا انصافی کی جنگ لڑتے رہیں گے۔

Show More

Related Articles

Back to top button