DailyNewsGujarKhanHeadlinePothwar.com

Gujar Khan: Two Killed as Trucks Collide Near Sohawa Kala Pul

سوہاوہ کالا پل کے قریب دو ٹرکوں میں خوفناک تصادم، دو افراد جاں بحق

گوجرخان (پوٹھوار ڈاٹ کوم | 12 نومبر 2025) — سوہاوہ کالا پل کے قریب ایک خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جب راولپنڈی کی جانب جانے والے دو ٹرک آپس میں ٹکرا گئے، جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک شخص نے موقع پر ٹرک سے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچالی۔

تفصیلات کے مطابق، دونوں ٹرک ایک ہی سمت یعنی راولپنڈی کی جانب جا رہے تھے کہ ایک ٹرک دوسرے سے ٹکرا گیا، جس کے باعث ایک ٹرک سڑک سے نیچے جا گرا اور درختوں میں پھنس گیا۔ حادثے کے وقت ٹرک میں تین افراد سوار تھے۔ ان میں سے ایک شخص نے حادثہ ہوتے دیکھ کر فوراً چھلانگ لگا دی اور محفوظ رہا، تاہم باقی دو افراد ٹرک کے ملبے میں پھنس گئے۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ایمبولینس اور ریسکیو وہیکل فوری طور پر موقع پر روانہ کی گئیں، اور پھنسے ہوئے افراد کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا۔ بدقسمتی سے، دونوں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو چکے تھے۔

جاں بحق ہونے والوں کی شناخت شمندروز خان ولد شاہ صاحب اور میرمت خان ولد سائل خان کے نام سے ہوئی ہے، جن کا تعلق خیبر ایجنسی سے بتایا گیا ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری اور ایک ٹرک کے قابو سے باہر ہونے کے باعث پیش آیا۔ لاشوں کو ملبے سے نکال کر ضابطے کی کارروائی کے لیے مقامی انتظامیہ کے حوالے کر دیا گیا۔

یہ افسوسناک واقعہ ایک بار پھر شاہراہوں پر بڑھتے ہوئے حادثات کی نشاندہی کرتا ہے، جہاں تیز رفتاری اور لاپرواہی قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کا باعث بن رہی ہیں۔

Gujar Khan (Pothwar.com | November 12, 2025) — A deadly road accident took place near Sohawa Kala Pul when two trucks collided while heading towards Rawalpindi, resulting in the deaths of two men, while one person narrowly escaped by jumping out of the vehicle.

According to details, both trucks were travelling in the same direction when one truck rammed into the other, causing it to lose control and plunge off the road into nearby trees. There were three people on board the truck that went off the road. One of them managed to leap from the vehicle moments before the crash, saving his life, while the remaining two individuals were trapped inside the mangled truck.

Upon receiving the emergency call, Rescue 1122 dispatched ambulances and rescue vehicles to the site immediately. A rescue operation was launched to retrieve the trapped men from the wreckage. Unfortunately, both victims had already succumbed to their injuries by the time rescuers reached them.

The deceased were identified as Shamandroz Khan (son of Shah Sahib) and Mirmat Khan (son of Sail Khan), both residents of Khyber Agency.

Rescue sources confirmed that the accident occurred due to the truck losing control after the collision, leading to the tragic deaths. The bodies were recovered and later handed over to local authorities for further legal procedures.

The incident once again highlights the growing concern over highway safety, where frequent accidents caused by speeding and driver negligence continue to claim precious lives.

گوجرخان: خودکشی کے واقعے پر سی پی او سید خالد ہمدانی کا نوٹس، ایس پی صدر سے رپورٹ طلب

CPO Syed Khalid Hamdani Takes Notice of Suicide Incident, Seeks Report from SP Saddar

گوجرخان (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 12 نومبر 2025ء) —گوجرخان کے علاقہ میں ایک شخص کی خودکشی کی اطلاع پر سی پی او سید خالد ہمدانی کا نوٹس،ایس پی صدر سے خودکشی کے محرکات پر رپورٹ طلب، ایس پی صدر انعم شیر موقع پر موجود ہیں، قتل/خودکشی کے محرکات کو سامنے لاتے ہوئے ذمہ داران کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق گوجرخان کے علاقہ میں ایک شخص کی خودکشی کی اطلاع پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے نوٹس لے لیا،سی پی او نے ایس پی صدر سے خودکشی کے محرکات پر رپورٹ طلب کرلی، ایس پی صدر انعم شیر موقع پر موجود ہیں،چند روز قبل مذکورہ شخص کی اہلیہ کی وفات پر قتل و دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے تین افراد کو گرفتار کیا گیا تھا، تینوں گرفتار افراد 7 روزہ ریمانڈ پر پولیس حراست میں ہیں جن سے تفتیش کی جا رہی ہے،سی پی او کی ایس ایس پی انوسٹیگیشن کو مقدمہ کی میرٹ پر تفتیش اور خودکشی کے محرکات پر تحقیقات کا حکم، قتل/خودکشی کے محرکات کو سامنے لاتے ہوئے ذمہ داران کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

Show More

Related Articles

Back to top button