DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Health Department Raid Seize Expired Medicines and Dengue Larvae Found in Eye Clinic

کلر سیداں میں محکمہ صحت کی کارروائی، میڈیکل اسٹورز کے چالان، آئی کلینک سے ڈینگی لاروا برآمد

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 09، نومبر، 2025ء) —ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کلر سیداں کی ڈپٹی ڈرگ کنٹرولز کے ہمراہ مشترکہ کارروائی کے دوران متعدد کلینکس اور میڈیکل سٹورز کے چالان کر دیئے جبکہ جبکہ ایک آئی کلینک میں رکھی گئی پلاسٹک کی بالٹی سے ڈینگی لارروا بھی برآمد کر لیا۔ڈی ڈی ایچ او کلر سیداں ڈاکٹر فرحت ابراہیم کی سربراہی میں متعدد کلینکس اور میڈیکل سٹورز کا معائنہ کیا گیا ادویات کے معیار اور صفائی ستھرائی کے معاملات کا جائزہ لیا گیا اس دوران اسلام آباد ڈینٹل کلینک،سٹی لیب،المصطفی میڈیکل سنٹر،اصف ڈینٹل کلینک،نور آئی میڈیکل کیئر سنٹر اور بابو اللہ دتہ آئی کلینک کا معائنہ کیا تو معلوم ہوا کہ نور آئی میڈیکل کیئر کو غیر رجسٹرڈ ہے جس پر اس کا چالان کردیا گیا شدہ ہونے پر چالان جاری کیا گیا،بابو اللہ دتہ آئی کلینک میں جب آٹو کلیو مشین کو چیک کیا گیا تو نیچے رکھی گئی پلاسٹ کی بالٹی میں ڈینگی لاروا برآمد کرلیا گیا ڈی ڈی ایچ او نے بابو اللہ دتہ ہسپتال انتظامیہ کو آٹو کلیو ایریا صاف کرنے کی ہدایت جاری کی۔اس دوران المصطفی میڈیکل سنٹر کی فارمیسی میں موجود زائد المیعاد ادویات کی موجودگی پر ڈپٹی ڈرگ کنٹرولز کلر سیداں مصباح نورین نے میڈیکل سنٹر کا چالان کاٹ دیا، ڈی ڈی ایچ او کلر سیداں ڈاکٹر فرحت ابراہیم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ وہ مستند معالج اور رجسٹرڈ شدہ میڈیکل اداروں سے اپنا علاج و معائنہ کروائیں اور اگر ان کے علاقے میں جعلی ڈاکٹرز موجود ہوں تو فوری طور پر محکمہ صحت کلر سیداں کو اگاہ کیا جائے۔

Kallar Syedan (Pothwar.com — Ikram ul Haq Qureshi | November 9, 2025) — The Deputy District Health Officer (DDHO) of Kallar Syedan, Dr Farhat Ibrahim, along with the Deputy Drug Controller, carried out a joint inspection of several clinics and medical stores. During the operation, multiple establishments were fined for various violations, and dengue larvae were discovered in a plastic bucket at an eye clinic.

The inspection covered several clinics and pharmacies, including Islamabad Dental Clinic, City Lab, Al-Mustafa Medical Centre, Asif Dental Clinic, Noor Eye Medical Care Centre, and Babu Allah Ditta Eye Clinic. It was found that Noor Eye Medical Care Center was unregistered, leading to a formal fine.

At Babu Allah Ditta Eye Clinic, dengue larvae were found in a plastic bucket placed beneath an autoclave machine. The DDHO directed the clinic management to ensure thorough cleanliness of the sterilisation area.

Additionally, expired medicines were discovered at Al-Mustafa Medical Centre’s pharmacy, for which Deputy Drug Controller Ms Misbah Noreen issued a fine on the spot.

Speaking to the media, Dr. Farhat Ibrahim urged the public to seek treatment only from qualified and registered medical practitioners. She further appealed to citizens to report any unqualified or fake doctors in their localities to the Kallar Syedan Health Department immediately.

کلر سیداں کی ڈھوک گڑھالہ میں 24 سالہ نوجوان نے پھندا لگا کر خودکشی کر لی

24-Year-Old Youth Commits Suicide in Dhoke Garhala, Kallar Syedan

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 09، نومبر، 2025ء) —کلرسیداں کی یوسی نلہ مسلماناں کی ڈھوک گڑھالہ کے چوبیس سالہ نوجوان بابر ولد عبدالقیوم نے خود کشی کرلی اس کے والدین گھر سے باہر دوسرے ضلع میں گئے ہوئے تھے کہ اس نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی خودکشی کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔

چوک پنڈوری میں پنجاب ہائی وے پٹرولنگ کی کارروائی، ناجائز اسلحہ و گولیاں برآمد، دو گرفتار

Illegal Weapons and Ammunition Seized by Punjab Highway Patrol at Chowk Pindori, Two Suspects Arrested

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 09، نومبر، 2025ء) —پنجاب ہائی وے پٹرولنگ چیک پوسٹ چوکپنڈوری نے ایک شخص کے قبضے سے ناجائز اسلحہ اور روند برآمد کر لئے، پنجاب پٹرولنگ پولیس چوکپنڈی کے انچارج سب انسپکٹر مرزا عارف کی نگرانی میں اے ایس آئی عبدالصغیر سنیپ چیکنگ پر تھے کہ اس موقع پر ایک لینڈ کروزر گاڑی جو کہ روات سے کلر سیداں جا رہی تھی کو چوکپنڈوری کے مقام پر روک کر چیک کیا۔ڈرائیور جس کا بعد میں نام و پتہ سہیل مشتاق معلوم ہوا کی تلاشی عمل میں لانے پر ملزم کی قمیض پوشیدنی کے نیچے دائیں ڈب میں اڑیسہ ہوا سیاہ پسٹل از قسم سٹووور 9ایم ایم برآمد ہوا جسے ان لوڈ کرنے پر 13 ضرب زندہ روند برآمد ہوئے جبکہ بائیں بغل جیب سے دوسری میگزین برآمد ہوئی جسے ان لوڈ کرنے پر مزید13 روند برآمد ہوئے جبکہ پسٹل اور ٹوٹل 26 ضرب زندہ روند کی بابت متذکرہ بالا موقع پر کوئی لائسنس یا اجازت نامہ پیش نہ کر سکا۔ پولیس نے ایک اور کارروائی میں محمد شیراز سکنہ ایبٹ آباد کی جامع تلاشی کے دوران شلوار پوشیدنی کی دائیں ڈب میں اڑیسہ ہوا پسٹل 30 بور برآمد ہواجو ان لوڈ کرنے پر میگزین سے 3 ضرب زندہ روند برآمد ہوئے۔

Beggar Mafia Takes Over Kallar Syedan — Gang Loots Citizens, Arrested with Stolen Cash

کلر سیداں میں بھکاری مافیا کا راج، نوسرباز گروہ گرفتار، لوٹی گئی رقم برآمد

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 09، نومبر، 2025ء) —کلرسیداں شہر اور ملحقہ علاقوں میں بھکاریوں کا راج،کمسں بچوں جوان دوشیزاؤں سمیت ان گنت بھکاریوں نے شہریوں کا ناک میں دم کر رکھا ہے یہ تمام بازاروں میں دندناتے پھرتے ہیں ہر بیکری اور فوڈ شاپ کے باہر کھڑے پائے جاتے ہیں گاڑی رکتے ہی بھکاریوں مکھیوں کی طرح حملہ اور ہو جاتے ہیں اس کے علاؤہ کلرسیداں سے ڈڈیال آزاد کشمیر روڈ پر پاکپتن سے تعلق رکھنے والے گروہ نے بھی انت مچا رکھی ہے اس گروہ میں مرد وخواتین کے ساتھ بچے بھی شامل ہیں جو گاڑیوں روک کر بھیک مانگتے ہیں اور سادہ لوح لوگوں کی جیبوں میں موجود رقوم ہتھیا لیتے ہیں اسی نوسرباز گروہ نے یونین کونسل منیاندہ کے ایک سادہ لوح شخص سے ایک لاکھ روپے کی نقدی ہتھیا لی جس پر دیگر افراد کے اس گروہ کو قابو کرکے پنجاب ہائی وے پٹرولنگ چیک پوسٹ شاہ خاکی کے حوالے کر دیا اور پولیس نے ملزمان سے ہتھیائی گئی رقم برآمد کر لی بھکاریوں کا یہ گروہ برساتی نالہ چوآخالصہ میں ایک خیمے میں قیام پذیر ہے جس کے خلاف فوری کاروائی اشد ضروری ہے۔

Punjab Government Hands Over Jamia Ghausia Masoomia Kallar Syedan to Tanzim-ul-Madaris

پنجاب حکومت نے جامعہ غوثیہ معصومیہ کلر سیداں کو تنظیم المدارس کے حوالے کردیا

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 09، نومبر، 2025ء) —پنجاب حکومت نے جامعہ غوثیہ معصومیہ کلرسیداں کو تنظیم المدارس کے حوالے کردیا اس سلسلے میں ہفتہ کے روز تنظیم المدارس کے نمائندے مولانا خان محمد قادری نے پولیس کی موجودگی میں مولانا سہیل ندیم کو جامعہ غوثیہ معصومیہ کا مہتمم مقرر کردیا گیا جبکہ نمازجمعہ محکمہ اوقاف کے نمائندے مولانا قربان پڑھاتے رہیں گے۔

Mother-in-Law of Retired Senior Teacher Muhammad Ashfaq Attari Passes Away

ریٹائرڈ سینیئر مدرس محمد اشفاق عطاری کی خوشدامن انتقال کر گئیں

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 09، نومبر، 2025ء) —ریٹائرڈ سینیئر مدرس محمد اشفاق عطاری کی خوشدامن انتقال کر گئیں،نمازِ جنازہ دوبیرن کلاں کی نواحی بستی گجرال میں اداکی گئی جس میں پنجاب ٹیچرز یونین ضلع راولپنڈی کے سابق صدر احسان الحق قریشی، مسلم لیگی رہنماؤں ماسٹر محمد نجابت، ارشد محمود بھٹی، چوہدری وقاص گجر، ڈاکٹر ربنواز، ماسٹر محمد شبیر پی ٹی آئی رہنما ماسٹر ارشد محمود، نائب تحصیلدار چوہدری محمد اشفاق اور دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button