DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta: Illegal Logging Pushes Kahuta Forests to the Brink of Destruction
کہوٹہ کے جنگلات تباہی کے دہانے پر، لکڑی چوروں نے ہرا بھرا پنجاب کا خواب چکنا چور کر دیا

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،5نومبر2025) کہوٹہ کے جنگلات تباہی کے دہانے پر، لکڑی چوروں نے (سی ایم پنجاب) کا ہرا بھر ا پنجاب کا خواب چکنا چور کر دیا،روزانہ کی مد میں لاکھوں روپے مالیت کے درخت کاٹے جانے لگے،لکڑی چوروں نے“پیسوں“کی چھڑی سے محکمہ جنگلات کہوٹہ کو اپنا“گرویدہ ”کر لیا،لگا تاردن رات کہوٹہ کے جنگلات سے ٹرکوں کر کے ٹرک کاٹے جا رہے ہیں کوئی بھی پوچھنے والا نہیں ہے محکمیں کی لکڑی چوروں سے ملی بھگت کی وجہ سے کہوٹہ کے جنگلات تباہی کے دہانے پرہیں چیف کنزیویٹرمحکمہ جنگلات، ڈی ایف او جنگلات جنگلات کی تباہی کا زمہ دارہیں، وزیر اعظم پاکستان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے از خود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے،تفصیل کے مطابق تحصیل کہوٹہ جس کی یونین کونسلیں،نڑھ، پنجاڑ، کھڈیوٹ، ہوتھلہ، دکھالی، مواڑہ، دوبیرن، بیور، نارہ،لہڑی، مٹور جہاں بڑھے بڑھے جنگلات ہوتے اور جنگلات ہی ان علاقوں کی پہنچان تھی مگر چند پیسے کی خاطر محکمہ جنگلات کے افسران بے دریغ جنگلات کی کٹائی کرارہے ہیں اورہر سال کروڑوں روپے مالیت کی رقم خرچ کر کے“کاغذی”شجر کاری مہم کر نے والے اگر یہی رقم جنگلات کے بچاؤ کے لیے مختص کر یں تو جنگلات کی کٹائی اور اس میں لگائی جانے والی آگ پر قابو پایا جا سکتا ہے۔محکمیں کو اچھی طرع خبر ہوتی ہے کہ ہر سال مئی، جون اور جولائی میں کہوٹہ کے جنگلات میں آگ لگائی جاتی ہے مگر محکمہ اس کام کی روک تھام کے لیے کوئی بھی موثر اقدام نہیں کر تا صرف خانہ پری کی جاتی ہے اور اعلیٰ حکام کو“سب اچھا”کی رپورٹ کی جاتی ہے۔
Mator (Pothwar.com— Kabir Ahmed Janjua | November 5, 2025) —
The forests of Kahuta are on the brink of destruction as timber thieves continue to plunder them unchecked, shattering the Chief Minister of Punjab’s dream of a “Green Punjab.” Every day, trees worth millions of rupees are being illegally cut down, while the local forest department appears to have turned a blind eye.
Sources allege that timber smugglers have “won over” the Kahuta Forest Department officials through bribes, allowing continuous transportation of illegally felled timber day and night without any accountability. The collusion between officials and timber thieves has pushed Kahuta’s once-lush forests toward complete devastation.
Local residents have held the Chief Conservator of Forests and the Divisional Forest Officer (DFO) responsible for this large-scale destruction. They have appealed to the Prime Minister of Pakistan and the Chief Minister of Punjab to take immediate notice of the situation.
According to details, the tehsil of Kahuta — comprising union councils such as Narh, Panjar, Khadiot, Hothla, Dhakhali, Moarah, Dobairan, Bewar, Narah, Lahri, and Mator — was once famous for its dense forests. However, due to greed and corruption, forest officials are allegedly overseeing unchecked deforestation.
Despite spending millions annually on “paper-only” tree plantation drives, little is done to preserve existing forests. Each year, during May, June, and July, wildfires deliberately set in Kahuta’s forests destroy vast areas, yet the department takes no meaningful preventive action, merely submitting routine “all is well” reports to higher authorities.
محمد طاہر اسماعیل عباسی ایڈووکیٹ کو پنجاب بار کونسل کی جانب سے وکالت کا لائسنس جاری
Advocate Muhammad Tahir Ismail Abbasi Receives Law License from Punjab Bar Council

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،5نومبر2025)–محمد طاہر اسماعیل عباسی ایڈووکیٹ کو پنجاب بار کونسل کی طرف سے وکالت کا لائسنس جاری،دوستوں عزیزوں کی طرف سے مبارکباد،مزید کامیابی کے لیے دعا،تفصیل کے مطابق کہوٹہ مچھلی چوک کے قریب معروف کاروباری شخصیت المدینہ بک ڈپو کے آنر محمد اسماعیل عباسی کے صاحبزادے محمد طاہر اسماعیل عباسی ایڈووکیٹ کو پنجاب بار کونسل نے وکالت کا لائسنس جاری کر دیا،گذشتہ روز خرم مسعود کیانی ایڈووکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان وسابق صدر راولپنڈی بار ایسوسی ایشن نے اپنے دست مبارک سے محمد طاہر اسماعیل عباسی ایڈووکیٹ کو لائسنس دیا،میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے محمد طاہر اسماعیل عباسی ایڈووکیٹ نے کہا کہ اللہ پاک کے خاص فضل و کرم اور اپنے والدین کی دل سے کی گئی دعاؤں سے اللہ پاک نے مجھے یہ دن دیکھایا میں اللہ پاک کا شکرادا کرتا ہوں انشاء اللہ محنت کا یہ سفر جاری رہے گا محمد طاہر اسماعیل عباسی ایڈووکیٹ کو ان کے دوستوں عزیزوں نے دلی مبارکباد پیش کی او راللہ پاک کے حضور دعا کی کہ اللہ پاک ان کو مزید کامیابیوں سے نوازے۔
Prayer Gathering Held for the Late Allama Mufti Qari Abdul Rahim Naqshbandi Mujaddidi Under the Chairmanship of Allama Pir Dr. Sajid ur Rehman
آستانہ عالیہ بگہار شریف کے سجادہ نشین حضرت علامہ پیر ڈاکٹر ساجد الرحمن کی زیر صدارت علامہ مفتی قاری عبد الرحیم نقشبندی مجددی رحمۃ اللہ علیہ کے ایصال ثواب کے لیے دعائیہ محفل کا انعقاد

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،5نومبر2025)
حضرت علامہ پیر ڈاکٹر ساجد الرحمن سجادہ نشین آستانہ عالیہ بگہار شریف کے زیرصدارت معروف مذہبی و سماجی شخصیت صاحبزادہ محمد داود کے والد محترم یادگار اسلاف حضرت علامہ مفتی قاری عبد الرحیم نقشبندی مجددی رحمتہ اللہ علیہ کے ایصال ثواب کے لیے دعائیہ محفل،علامہ مفتی قاری عبد الرحیم نقشبندی کی دین کے لیے ان کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کی،قاری عبد الرحیم ایک نیک اللہ والے تھے وہ عشق رسولﷺ میں سرشار تھے ان کی دینی خدمات پر خراج تحسین پیش کی محفل میں بڑی تعداد میں علمائے کرام،ثناء خوان مصطفی ﷺ کی شرکت،صاحبزادہ محمد داود کے چھوٹے بھائی صاحبزادہ حافظ امجد کو ان کے والد کا جانشین مقرر کر کے دستار بندی کی گی، تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل جامع مسجد انوار الہی رحمن آبادجیوڑہ روڈ میں حضرت علامہ پیر ڈاکٹر ساجد الرحمن سجادہ نشین آستانہ عالیہ بگہار شریف کے زیرصدارت ایک خوبصورت محفل معروف مذہبی و سماجی شخصیت صاحبزادہ محمد داود کے والد محترم یادگار اسلاف حضرت علامہ مفتی قاری عبد الرحیم نقشبندی مجددی رحمتہ اللہ علیہ یادگار اسلاف حضرت علامہ مفتی قاری عبد الرحیم نقشبندی مجددی رحمتہ اللہ علیہ کے ایصال ثواب کے لیے دعائیہ محفل کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک کے نامور علمائے کرام و ثنا خوان مصطفی ﷺ نے شرکت کی اس موقع پر پروفیسر علامہ سجاد احمد ساجد قاری علی اکبر نعیمی،صاحبزادہ حافظ امجد محمود بگہاروی،ممتاز نعت خواں سید الطاف شاہ کاظمی،حافظ فیاض عباسی،مولانا سعید ضیاء، صاحب مولانا حمزہ امجد عباسی،مولانا انوار سمیت بڑی تعداد میں علمائے کرام نے شرکت کی آخر میں حضرت علامہ مفتی قاری عبد الرحیم نقشبندی مجددی رحمتہ اللہ علیہ کے ایصال ثواب کے لیے اجتماعی دعا کی گی اور شرکا ء میں لنگر تقسیم کیا گیا۔
Prayer Event Held for Former Prime Minister Shahid Khaqan Abbasi’s Recovery in Dera Mushtaq City
ڈیرہ مشتاق سٹی میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی صحت یابی کے لیے دعائیہ محفل کا انعقاد





اے سیسی لوکاں دے دوست رشتہ دار ھی لکڑ چوےی کرنے۔فیری سیا سی تے کھڑپینچ لوک تھانے پہنچ جاتے ھیں اور کیس درج نہیں ھونے دیتے۔ نارہ لہڑی ،نڑھ، ھنیسر وغیرہ کے علاقوں کی مسالیں ھیں۔