DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta: Armed Robbery in Broad Daylight at Bawli, Suspects Flee with Cash and Valuables
کہوٹہ باولی کے مقام پر دن دیہاڑے ڈکیتی: ، مسلح ڈاکوؤں کی نقدی اور قیمتی سامان لے اڑے

کہوٹہ، نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام — عمران ضمیر | ،01نومبر2025)— تھانہ کہوٹہ کے علاقہ باولی کے مقام پر ڈکیتی کی واردات۔ تفصیل کے مطابق تھانہ کہوٹہ میں مزمل بشیر ولد محمد بشیر سکنہ آڑی سیداں نے کہوٹہ تھانہ میں درخواست دیتے ہوئے بتایا کہ میں تھانہ کہوٹہ کی حدود باولی کے مقام پر ایک کریانہ سٹور چلاتا ہوں جہاں دن دیہاڑے موٹر سائیکل پر سواردو مسلح نقاب پوش ڈاکومیرے سٹور میں داخل ہوئے اور گن پوائنٹ پر میری سٹور کے گلے سے 30ہزار روپے، میرے بٹوے سے 15ہزار،دو سو درہم،50یورو، شناختی کارڈ مختلف بینکوں کے اے ٹی ایم کارڈ، ڈرائیونگ لائسنس، موٹر سائیکل کا اصل کارڈ اور دو عدد مو بائل فون جن کی مالیت ڈیڑھ لاکھ روپے بنتی ہے۔ ڈکیت لے کر فرا ر ہو گئے۔ پولیس تھانہ کہوٹہ نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔
Kahuta, November 1, 2025 (Imran Zamir, Pothwar.com):
A robbery incident took place in the Bawli area under the jurisdiction of Kahuta Police Station. According to details, a local shopkeeper, Muzammil Bashir, son of Muhammad Bashir, resident of Ari Syedan, filed a complaint at Kahuta Police Station stating that he runs a grocery store in Bawli.
He reported that two armed masked men arrived on a motorcycle during the day and entered his shop. At gunpoint, the robbers looted Rs. 30,000 from the cash counter, Rs. 15,000 from his wallet, along with 200 dirhams, 50 euros, his national identity card, ATM cards of various banks, a driving license, the original registration card of his motorcycle, and two mobile phones worth around Rs. 150,000.
The robbers fled the scene after committing the crime. Kahuta Police have registered a case and started an investigation.
کہوٹہ: غیر قانونی پٹرول ایجنسی پر چھاپہ، ایک شخص گرفتار
Kahuta: Police Raid Illegal Petrol Agency, One Arrested
کہوٹہ، نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام — عمران ضمیر | ،01نومبر2025)— غیر قانونی پٹرول ایجنسی پر پٹرول فروخت کرنے والا شخص پولیس نے گرفتا ر کر لیا۔ تفصیل کے مطابق پولیس تھانہ کہوٹہ نے کلر روڈ کہوٹہ پر واقع ایک غیر قانونی پٹرول ایجنسی پر چھاپہ مار کر غیر قانونی پٹرول فروخت کر نے والا شخص جس کی شناخت خرم اسلم ولد محمد اسلم سکنہ پڑی مت سیری تحصیل و ضلع مانسہرہ، حا ل مقیم چھنی اعوان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس تھانہ کہوٹہ نے ملزم کے قبضہ سے 25لیٹر پٹرول ایک کیف اور 2عدد پیمانے بر آمد کیئے۔ ملزم پٹرول فروخت کرنے کے حوالے سے کسی قسم کا لائسنس یا اجازت نامہ پیش نہ کر سکا۔ پولیس تھانہ کہوٹہ نے ملزم کے خلاف تھانہ کہوٹہ میں مقدمہ درج کر لیا۔
Former Vice Chairman UC Doberan Khurd Mirza Muhammad Masood Attends Wedding Reception of Raja Qamar Yaqoob’s Son
سابق وائس چیئرمین یوسی دوبیرن خورد مرزا محمد مسعود کی راجہ قمر یعقوب کے صاحبزادے کی دعوتِ ولیمہ میں شرکت

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،1نومبر2025)
سابق وائس چیئرمین یوسی دوبیرن خورد،معروف سیاسی وسماجی شخصیت مرزا محمدمسعود کا راجہ قمر یعقوب کے صاحبزادے کی دعوت ولیمہ میں شرکت،دولہے کومبارکباد، نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار کیاجبکہ سابق وزیر اعظم پاکستان، ممبران اسمبلی،سابق بلدیاتی نمائندگان سیاسی وسماجی شخصیات سے ملاقاتیں بھی کیں،تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل کہوٹہ کی معروف سیاسی،سماجی اور کاروباری شخصیت راجہ قمر یعقوب کے صاحبزادے راجہ مجاہد قمر کی دعوت ولیمہ کی ایک خوبصورت تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ضلع راولپنڈی کی بڑی بڑی قد آور سیاسی شخصیات نے شر کت سابق وائس چیئرمین یوسی دوبیرن خورد،معروف سیاسی وسماجی شخصیت مرزا محمدمسعود نے بھی شرکت کی اس موقع پر انہوں نے سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی،مسلم لیگ ن کے ایم این اے راجہ اسامہ اشفاق سرور، مسلم لیگ ن کے ایم پی اے راجہ صغیر احمد،میجر جنرل (ر)سید انیس اکبر،سابق وزیر اعظم پاکستان کے معاونین خصوصی حافظ عثمان عباسی، شوکت جنجوعہ،سابق وزیر داخلہ کے معاون خصوصی شیخ ساجد الرحمن،سابق ممبر ضلع کونسل افضل کھوکھر،چیئرمین راجہ عامر مظہر، چیئرمین راجہ فیاض، چیئرمین راجہ ظفر بگہاروی، چیئرمین راجہ شوکت حسین سمیت دیگر شخصیات نے ملاقاتیں بھی کیں،مرزا محمدمسعود نے اس پر مسرت موقع پر راجہ قمر یعقوب اور ان کے اہلِ خانہ کو نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار کیا۔ راجہ قمر یعقوب نے مرزا محمدمسعود کا شکریہ ادا کیا۔
Raja Imran Waheed of Lona Syedan Performs Umrah, Offers Special Prayers for Late Maternal Uncle
لونہ سیداں کے نوجوان مذہبی و سماجی شخصیت راجہ عمران وحید نے عمرہ ادا کر لیا، مرحوم ماموں کے ایصالِ ثواب کے لیے خصوصی دعا




